حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف میاں محمد نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خلاف جنگ میں پرعزم ہے اور تمام تر چیلنجز کے باوجود پاکستان کو جلد پولیو فری ملک بنانے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف میاں محمد کی زیر صدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لیے یکجہتی کے ساتھ مزید تیز رفتاری سے کام کریں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہر بچے کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کا ہمارا عہد غیر متزلزل ہے، یقینی بنانا ہوگا کہ ہر بچے کو حفاظتی ٹیکوں کی مکمل خوراک فراہم ہو تاکہ کوئی بچہ بھی پولیو سے متاثر نہ ہو وزیراعظم نے زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی سمت میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور اس کامیابی میں صوبائی حکومتوں، اداروں اور پولیو ورکرز کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں ان کی حمایت پاکستان کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ اس ادارے کی معاونت انسداد پولیو کی کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ضلع کی مخصوص ضروریات کے مطابق خصوصی انسداد پولیو مہم ترتیب دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق حکومت نہ صرف بچوں میں پولیو کیسز بلکہ اس وائرس کی ماحولیاتی موجودگی کو بھی ختم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسداد پولیو شہباز شریف پولیو کے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے, مارچ 2024 سے جون 2025 کے عرصے میں مرکزی حکومت کے مقامی قرضوں میں 11,796 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1,282 ارب روپے کا اضافہ ہواوفاقی حکومت نے صرف ایک ماہ کے دوران 1800 ارب روپے سے زائد کا قرضہ لے لیا، جتنا قرضہ 74 سالوں میں لیا گیا، اس کا 80 فیصد صرف ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا، پی ڈی ایم، نگران اور شہباز حکومت نے ملکی قرضوں میں ساڑھے 34 ہزار ارب روپے کا اضافہ کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ساڑھے 3 سالوں میں ملک کو قرضوں کے ہوشربا بوجھ تلے دبا کر قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ کیسے ملک کی معیشت اچھی ہو رہی ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں شہباز شریف حکومت نے 1830 ارب روپے کا قرض اٹھا لیا؟ مجموعی طور پر پاکستان کا قرض78,000 ارب کے قریب آچکا ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ سوا تین سال میں شھباز شریف نے اب تک 34,500 ارب قرض لے چکے ہیں جب شہباز شریف حکومت میں آئے تھے تو 43500 ارب روپے ملک کا قرض تھا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ شہباز شریف ملکی قرض کم کرنے آئے تھے مگر آج قرض لینے کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز حکومت کے دوران ملک کی مجموعی قرض میں 79 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ جو قرض ملک چلانے کے لئے 75 سال میں لیا اس کا 80 فیصد ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا، ان ساڑھے 3 سالوں میں ملک میں ترقیاتی کاموں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ حالت یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ سے ڈالر خرید رہا ہے اور سرمایہ کاری تو چھوڑیں کوئی قرض بھی نہیں دے رہا، روزانہ ایک ایم او یو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔