وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت انسداد پولیو کی قومی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس وزیراعظم آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے اعلیٰ حکام اور عالمی شراکت دار اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ حکومت تمام تر چیلنجز کے باوجود، قومی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے انسداد پولیو کے ہدف کے قریب پہنچ چکی ہے۔

وزیراعظم نے پولیو کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی قربانیوں، وفاقی و صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شراکت دار تنظیموں کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہر بچے تک ویکسین کی خوراک باقاعدگی سے پہنچے۔

وزیراعظم نے خاص طور پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انسداد پولیو کی مہم میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کی۔ انہوں نے بل گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر اداروں کے کردار کو بھی انتہائی اہم اور قابلِ تحسین قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اب 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دی جائےگی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ہر ضلع کی مخصوص ضروریات کے مطابق ٹارگٹڈ مہمات تشکیل دی جا رہی ہیں۔ مہم کا دائرہ صرف بچوں میں پولیو وائرس کے خاتمے تک محدود نہیں بلکہ ماحولیاتی سطح پر وائرس کی موجودگی کے خاتمے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ صوبائی حکومتیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز انسداد پولیو کی مہم میں یکجہتی اور رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ جلد از جلد پاکستان کو پولیو فری ملک قرار دیا جا سکے۔

اجلاس میں گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈویلپمنٹ اور پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے صدر ڈاکٹر کرسٹوفر ایلیاس نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ وفد میں عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسکیرا، KS Relief سعودی عرب کے ڈاکٹر زیاد میمیش، روٹری انٹرنیشنل کے مائیک میکگورن اور روٹری پاکستان کے ٹرسٹی عزیز میمن شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسداد پولیو مہم وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسداد پولیو مہم وزیراعظم محمد شہباز شریف انسداد پولیو کو پولیو

پڑھیں:

شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے

وزیراعظم آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی ایران، آذربائیجان، ازبکستان اور ترکیہ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم ای سی او ویژن 2025ء کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی ایران، آذربائیجان، ازبکستان اور ترکیہ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025ء کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے راہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
  • حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے: وزیراعظم
  • حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،شہبازشریف
  • پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کیلیے پُرعزم ہیں، وزیرِ اعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
  • ڈیجیٹل معیشت کی رفتار تیز کریں، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلیٰ سطح اجلاس میں حکم
  • وزیراعظم آج آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف باکو میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ
  • پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے: مصطفیٰ کمال