علی امین گنڈاپور کیخلاف سازش کیلئے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں: گورنر خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔
واضح رہے کہ کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور ایمل ولی سے اہم ترین ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ایمل ولی سے ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بات کی گئی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
عظمیٰ بخاری اور مزمل اسلم—فائل فوٹومشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات بہت دباؤ میں ہیں، انہیں اتنا نہیں پتہ کہ ان کا صوبہ 85 فیصد وفاق کی آمدن سے چلتا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کے تیر چلا دیے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب واقعی ترقی یافتہ صوبہ ہوتا تو الٹا وفاق کو آپ فنڈز دیتے، وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے ڈھائی ہزار ارب روپے کے واجبات پنجاب کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنی سستی بجلی اور گیس پر کام کرتا تو وفاق اتنا مجبور نہ ہوتا، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے مری ایکسپریس وے بھی نہیں بنا سکتی، مری ایکسپریس وے وفاق کے پیسوں سے این ایچ اے کے ذریعے بنوائی گئی۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پنجاب کے 46 لاکھ لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خود داری دکھانی ہے تو اپنے وسائل سے 46 لاکھ سیلاب متاثرین کو معاوضہ دیں۔