—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعے پر بھی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں، رانا ثناء چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپور

واضح رہے کہ کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور ایمل ولی سے اہم ترین ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ایمل ولی سے ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بات کی گئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ریاست اور ادارے خیبر پختونخوا حکومت گراکر دکھائیں: علی امین گنڈاپور کا چیلنج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ریاست اور اداروں پر بدنما داغ ہے، اختیار سب بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاس ہے وہ جب چاہیں حکومت گرانے کا حکم دے دیں، آئینی طریقے سے کبھی بھی ہماری حکومت نہیں گرائی جاسکتی، چیلنج ہے کہ ریاست اور ادارے سیاسی طور پر خیبرپختونخوا کی حکومت گرا کر دکھائیں۔

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، جنید اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا بدنما داغ ہے جو پوری ریاست اور اداروں پر لگ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ26 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر ایک حملہ ہے اور جب تک ہم واپس اقتدار میں آکر اس کو واپس نہیں کرتے تب تک عدلیہ قید رہے گی، پیکا ایکٹ سمیت جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ قوم کو غلام بنانے کی سازش ہو رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری ملاقات کروائی جائے ، وہ پارٹی کے سربراہ ہیں ان کا ملاقات کروانا حق تھا، میں نے یہ بھانپ لیا تھا کہ ملاقات نہیں کروائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی نہیں کہا تھا کہ اگر مجھ سے ملاقات نہ کروائی جائے تو حکومت جانے دینا، ورنہ حکومت گرانے کا اختیار تو ہر وقت عمران خان کے پاس موجود ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب بجٹ کے بعد ملاقات ہوئی تو ثابت ہوگیا کہ عمران خان حکومت چھوڑنے کے حق میں نہیں تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں کہ سیاسی طور پر بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرا دی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، میرا یہ چیلنج ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کچھ نا کریں ، آئینی طریقے سے آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر کونسلر کی سیٹ نہیں جیت سکتا، ہماری حکومت ختم کرنے کی بات کر رہا ہے، علی امین گنڈا پور
  • سانحہ سوات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، دریائوں کی تعمیرات کو ختم کیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
  • گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور
  • علی امین کیخلاف سازش کیلئے اپنے ہی لوگ ہی کافی ہیں: فیصل کریم کنڈی
  • کے پی حکومت کا تختہ الٹنے کی خبریں، وزیراعظم کی گورنر فیصل کریم اور ایمل ولی سے ملاقاتیں
  • ریاست اور ادارے خیبر پختونخوا حکومت گراکر دکھائیں: علی امین گنڈاپور کا چیلنج
  • وزیراعظم سے خیبر پختونخوا کے گورنر کی ملاقات، سانحہ سوات کے حوالے سے بریفنگ دی
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
  • کے پی کے عوام کی طرف سے معافی مانگنے آیا ہوں؛ گورنر فیصل کریم کنڈی کی ڈسکہ آمد