امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی کراچی میں دھوکا کھا گئی، شادی کے چند ماہ بعد طلاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)کراچی میں امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی نوجوان کے فریب کا شکار ہوگئی ۔ فیس بک پر دوستی کے بعد کراچی پہنچنے والی 19 سالہ سندا ایاری کو شادی کے چند ماہ بعد شوہر نے طلاق دے دی۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد کے رہائشی 19 سالہ محمد عامر کی فیس بک پر تیونس کی سندا ایاری سے دوستی ہوئی، جس کے بعد لڑکی 28 نومبر کو کراچی پہنچی۔
اگلے ہی روز 29 نومبر کو دونوں نے شادی کرلی۔ نکاح کا اندراج 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں کرایا گیا۔ تاہم شادی کے صرف سات ماہ بعد محمد عامر نے سندا ایاری کو طلاق دے دی۔ بے یار و مددگار لڑکی مدد کی تلاش میں لیاقت آباد وومن تھانے جا پہنچی۔سندا کا کہنا ہے کہ اس کا پاکستانی ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا ہے اور شوہر نے ساتھ رکھنے سے صاف انکار کردیا ہے۔(جاری ہے)
سندا نے اپیل کی ہے کہ چونکہ اس کے پاس وطن واپسی کے اخراجات نہیں ہیں، لہذا حکومت پاکستان اسے ایگزٹ پرمٹ جاری کرے تاکہ وہ واپس جا سکے۔ایس ایچ او وومن ڈسٹرکٹ سینٹرل عظمی خان کے مطابق لڑکے کو تھانے بلوایا گیا تھا، جس نے بیوی کو طلاق دینے کی تصدیق کی اور تھانے سے چلا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کسی قسم کی زیادتی کی شکایت نہیں کی، اسے فوری طور پر پناہ فراہم کر دی گئی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے بعد
پڑھیں:
کراچی، ڈیفنس بدر کمرشل میں فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
کراچی:شہر قائد میں ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل اسٹریٹ سیون اے فیز 5 میں فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 17 سالہ زینب کے نام سے کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔
پولیس اسپتال میں متوفیہ کے ورثا سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔