امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی کراچی میں دھوکا کھا گئی، شادی کے چند ماہ بعد طلاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی نوجوان کے فریب کا شکار ہوگئی ۔ فیس بک پر دوستی کے بعد کراچی پہنچنے والی 19 سالہ سندا ایاری کو شادی کے چند ماہ بعد شوہر نے طلاق دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے نیا آباد کے رہائشی 19 سالہ محمد عامر کی فیس بک پر تیونس کی سندا ایاری سے دوستی ہوئی، جس کے بعد لڑکی 28 نومبر کو کراچی پہنچی۔
اگلے ہی روز 29 نومبر کو دونوں نے شادی کرلی۔ نکاح کا اندراج 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی لیاری میں کرایا گیا۔ تاہم شادی کے صرف سات ماہ بعد محمد عامر نے سندا ایاری کو طلاق دے دی۔ بے یار و مددگار لڑکی مدد کی تلاش میں لیاقت آباد وومن تھانے جا پہنچی۔
سندا کا کہنا ہے کہ اس کا پاکستانی ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا ہے اور شوہر نے ساتھ رکھنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ سندا نے اپیل کی ہے کہ چونکہ اس کے پاس وطن واپسی کے اخراجات نہیں ہیں، لہٰذا حکومت پاکستان اسے ایگزٹ پرمٹ جاری کرے تاکہ وہ واپس جا سکے۔
ایس ایچ او وومن ڈسٹرکٹ سینٹرل عظمی خان کے مطابق لڑکے کو تھانے بلوایا گیا تھا، جس نے بیوی کو طلاق دینے کی تصدیق کی اور تھانے سے چلا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے کسی قسم کی زیادتی کی شکایت نہیں کی، اسے فوری طور پر پناہ فراہم کر دی گئی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
کراچی، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، کورنگی میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پراسرار فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔
اسی دوران ایک شہری نے پیچھے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں فائرنگ کے ایک پراسرار واقعے میں 25 سالہ مشل نامی خاتون زخمی ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔