اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90شہید
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
اسرائیلی فوج نے خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں پر بم برسا دیئے ، 90شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں میں مزید 90 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں رہائشی عمارتوں، بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کی گئی۔
عرب میڈیا نے بتایا کہ شمالی غزہ میں میڈیا سے بات کرنے والی نہتی خواتین اور بچوں کو بھی ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ، ہفتے سے جاری حملوں میں ایک ہی خاندان کے 11افراد سمیت 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے جس کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 252 تک پہنچ گئی۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہو جائے گا تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کا کوئی منصوبہ ابھی تک نہیں ملا۔غزہ میں جاری حملوں نے انسانی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جبکہ عالمی برادری کی خاموشی پر انسانی حقوق کی تنظیمیں تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ہاتھوں میں غزہ کے بچوں کی تصاویر اٹھائے مظاہرین نے غزہ کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے خلاف شدید نعرے لگائے اور نیتن یاہو کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرثالثی کیلئے تیار ہیں، امریکا نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی ثالثی کیلئے تیار ہیں، امریکا نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش ظاہر کردی سیلاب متاثرین کیلئے چین سے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے موٹرسائیکل سوار یکم اکتوبر تک ہیلمٹ خریدلیں، پولیس نے خبردار کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف میں کلائمٹ فنانسنگ پروگرام کے تحت مذاکرات جاری جنوبی کوریا میں نیتن یاہو کو جوتے پڑ گئے،ویڈیو سب نیوز پر چین کے صوبہ گوئی چو میں دنیا کا بلند ترین پل باضابطہ فعالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج
پڑھیں:
نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع
اسلام آباد (آئی ا ین پی )نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف ہو ا ہے جس کے بعد نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع کرا دی گئی۔
نادرا کی جانب سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تارکین وطن ویب سائٹ سے ہوشیار رہیں، نادرا کارڈسنٹر کے نام کی یہ جعلی ویب سائٹ ہے، جعلی ویب سائٹ اوورسیز پاکستانیوں، خصوصا برطانیہ میں مقیم شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی میں ملوث ہے۔
حکام کے مطابق ویب سائٹ کا نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کا دعوی جھوٹا ہے، اس ویب سائٹ کا نادرا سے قطعا کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر فراہم کی گئی کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، تارکین وطن کو یہاں معلومات دینے سے نقصان ہو سکتا ہے، نادرا نے تحقیقات اور کارروائی کیلئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔
بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے جاری رہیگا: صدر زرداری
مزید :