باجوڑ میں دھماکا، 3 بچے شہید اور 5 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بارودی مواد کے دھماکے میں 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
واقعہ 27 ستمبر کو باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں پیش آیا۔ بچے فتنۃ الخوارج کے چھوڑے ہوئے بارودی مواد کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں تین بچے شہید اور پانچ زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کو فوراً پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا، جہاں ان کا علاج سی ایم ایچ پشاور میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں جاری ہے۔
پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے فتنۃ الخوارج نے علاقے میں کس حد تک خطرناک بارودی جال بچھا رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی یہ گروہ مساجد اور گھروں کو ڈھال بنا کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتا رہا ہے۔
وادی تیراہ میں بھی فتنۃ الخوارج کے ذخیرہ شدہ بارودی مواد کے پھٹنے سے کئی معصوم شہری شہید اور 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہید اور
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔