Jasarat News:
2025-11-19@16:46:20 GMT

حادثات وواقعات میں بچوں اور خاتون سمیت 15 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پرتشدد واقعات میں بچوں اور خاتون سمیت 15افراد جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے معین آباد فیوچر کالونی میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی اختر سید نے چھوٹے بھائی وزیر شاہ ولد سید چراغ کو ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ کے مطابق مقتول بے روزگار تھا، جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ اتحا د ٹاون تھانے کی حدود بلدیہ سیکٹر 9E نزد پکوڑا اسٹاپ کے قریب گھر میں پانی کی بالٹی میں گر کر 1 سالہ بچہ وقاص احمد جاں بحق ہوگیا۔ گلبرگ تھانے کی حدود موسیٰ کالونی یو سی پارک کے قریب معمولی جھگڑے کے دوران دوست نے طیش میں آکر اپنے ہی دوست کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔ ملزم کی شناخت کامران اور جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ شیر پاؤ قبرستان کے قریب سر پر گولی لگی ایک شخص کی لاش ملی ،مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی قصبہ فٹبال گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ، مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔ اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود بلدیہ اتحاد ٹاؤن خیبر چوک کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت 22سالہ ابراہیم ولد عبدالحکیم اور 25سالہ حضرت خان ولد قطب الدین کے ناموں سے ہوئی۔ دوسری جانب جیل چورنگی اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل کی چین میں برقعہ آجانے کے باعث گرنے سے 45 سالہ خاتون شازیہ جاں بحق ہو گئیں۔ کلفٹن 2 دریا کے ساحل پر سمندر میں نہانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب کر لاپتا ہو گیا۔ اورنگی ٹاؤن 13 نمبر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 28سالہ افشاں خاتون دختر نور علی جاں بحق ہوگئی۔ گلشن اقبال میں واقع رہائشی عمارت عثمان پلازہ میں تیسری منزل کے ایک فلیٹ سے بزرگ شخص کی لاش ملی اور خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 76 سالہ اقبال الدین جبکہ بے ہوش خاتون کی شناخت امینہ کے نام سے ہوئی، دونوں آپس میں بھائی بہن ہیں۔ سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف سپر مارکیٹ ملک آغا ہوٹل کے قریب گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 2 خاکروب جان کی بازی ہار گئے۔ پی آئی بی کالونی کی حدود پرانی سبزی منڈی عسکری پارک والی گلی میں چھت سے گر کر 21 سالہ خاتون سیما جاں بحق ہوگئی۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 5 خیابان بدرکمرشل کے قریب رہائشی فلیٹ سے خواجہ سرا 24سالہ عبداللہ ولد طفیل کی پھندا لگی لاش ملی۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن بخاری کالونی بدر مسجد کے قریب فائرنگ سے 55 سالہ تاج محمد ولد خیر محمد،کھارا در تھانے کی حدود نزد سلمان مٹھائی والے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 50سالہ حنیف ولد یوسف ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑے 11 خلیل مارکیٹ نزد اسلامیہ مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 35 سالہ نور عالم شدید زخمی ہوگیا۔ جبکہ دکاندار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جسے شہریوں نے زخمی حالت میں پکڑ کر پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھانے کی حدود اورنگی ٹاو ن فائرنگ سے کے دوران کی شناخت کے قریب

پڑھیں:

مدینہ کے قریب بھارتی زائرین کی بس کو حادثہ، 45 افراد جاں بحق

بھارت سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حرمین شریفین کے قریب مدینہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک بس حادثے میں بھارتی زائرین شامل تھے۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’ مدینہ میں بھارتی شہریوں سے متعلق حادثے پر بہت افسوس ہے، میری دعائیں اُن خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا‘۔

Deeply saddened by the accident in Medinah involving Indian nationals. My thoughts are with the families who have lost their loved ones. I pray for the swift recovery of all those injured. Our Embassy in Riyadh and Consulate in Jeddah are providing all possible assistance. Our…

— Narendra Modi (@narendramodi) November 17, 2025


ان کا کہنا تھا کہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں، ریاض میں ہمارا سفارتخانہ اور جدہ میں قونصلیٹ ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تاہم حکام نے اب تک اموات کی حتمی تعداد جاری نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب میں موجود زائرین پیر کی صبح ایک بس میں مکہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے جہاں ان کی بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بس میں تقریباً 45 سے 46 افراد سوار تھے جن کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا اور ان عمرہ زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، حادثے کے نتیجے میں تمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے مقدس مقامات کے درمیان زائرین کی آمدورفت اکثر خطرناک ثابت ہوتی ہے، خاص طور پر حج کے دوران، جب شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہوتا ہے اور بسوں کی قطاریں طویل جام کا سبب بنتی ہیں۔

لاکھوں افراد عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں، جو حج کے علاوہ سال بھر جاری رہتا ہے۔

مارچ 2023 میں مکہ جانے والے زائرین کی ایک بس میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اکتوبر 2019 میں مدینہ کے قریب ایک بس اور بھاری گاڑی کے تصادم میں 35 غیر ملکی افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب
  • نواب شاہ: گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ اُلٹ گئی، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • کراچی ، بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19 سالہ نوجوان قتل،4 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19 سالہ نوجوان چھریوں کے وار سے جاں بحق
  • پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون رائیڈر سمیت 2 افراد جاں بحق، دو زخمی
  • مدینہ کے قریب بھارتی زائرین کی بس کو حادثہ، 45 افراد جاں بحق
  • اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق
  • قیوم آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق