data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سینالوا میں ہائی وے پل کے قریب سے 20 لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 4لاشیں سڑک کے کنارے ملیں جبکہ دیگر 16 لاشیں ایک لاوارث گاڑی سے ملی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تمام لاشوں پر گولیوں کے نشانات تھے۔واضح رہے کہ میکسیکو میں تقریبا ایک سال قبل سینالوا کارٹل کے شریک بانی اسماعیل ایل میو زمبادہ کو گرفتارکیا گیا تھا،جس کے بعد سے علاقے میں تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ

حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 سرکاری حکام کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ میں شوگر اسٹاکس کاجائزہ لیا گیا جس کے دوران چینی کی مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائےگی۔ ملک میں شوگر کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، مزید درآمد کی ضرورت نہیں ہے۔
 سرکاری حکام کے مطابق چینی کی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کےموجودہ معاہدوں تک محدود رہے گی۔
 سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے آرڈرز پہلے ہی دیے جا چکے ہیں۔ ٹی سی پی کو مزید چینی درآمد نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
  یاد رہے کہ حکومت نے اس سے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے غزہ پر حملے نہ رکے، 24 گھنٹوں میں مزید 66 فلسطینی شہید
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • ریاض: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ سعودی ٹیلی کام کمپنی کے حکام سے ملاقات کررہی ہیں
  • پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ایکسی لینس کا اعتراف، اکاؤ صدارتی سرٹیفکیٹ
  • غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی، مزید 63 فلسطینی شہید
  • زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں21ملین ڈالر کا اضافہ
  • شوگر کے وافر ذخائر کا دعویٰ، مزید درآمد روکنے کا فیصلہ
  • حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ
  • غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت آگئی، مزید 77 فلسطینی شہید
  • مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ