Jang News:
2025-11-03@05:32:56 GMT

پیپلز پارٹی اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے، منعم ظفر

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

پیپلز پارٹی اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے، منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان--- فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس جمع کروانے کے باوجود کراچی کے ساتھ  دشمن رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کے فور منصوبہ میں صرف 3.

2 ارب روپے رکھے گئے جبکہ 40 ارب روپے کی ضرورت تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میئر مرتضیٰ وہاب جواب دیں کہ نالوں کی صفائی کیوں نہیں کروائی گئی، واٹر بورڈ میں کرپشن کا ایک دھندا ہے۔ 

کراچی کسی بھی حکومت کی ترجیح میں شامل نہیں، منعم ظفر

کراچیامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے جمعہ...

انہوں نے کہا کہ شہر میں باعزت ٹرانسپورٹ موجود نہیں ہے اور گزشتہ دو ماہ میں 52 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔ 

منعم ظفر نے کہا کہ غلام نبی میمن اعلان کررہے ہیں کہ اگر جرمانہ ادا نہیں کیا گیا تو ڈبل کردیا جائے گا، اگر 90 دن میں جرمانہ ادا نہیں کیا تو لائسنس منسوخ کردیا جائے گا اور 180 دنوں میں جرمانہ ادا نہیں کیا تو شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 5 ماہ میں 120 افراد ہیوی ٹریفک کے حادثات پر انتقال کر گئے ہیں، نادرن بائی پاس پر ہیوی ٹریفک کو ڈائیورٹ کرنا تھا وہ نہیں کیا گیا۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں کسی بھی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کے خلاف جماعت اسلامی آواز اٹھائے گی اور مقدمہ لڑے گی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ نہیں کیا

پڑھیں:

جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کہا ہے کہ گیارہ سال بعد ہونے والا اجتماعِ عام “بدل دو نظام” کے سلوگن کے ساتھ “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم اور سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے آج ایک خصوصی بیان میں ضلع وسطی کی تمام ذمہ داران، ارکان اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ پوری تیاری اور نظم و ضبط کے ساتھ اجتماعِ عام میں شریک ہوں۔ ہر کارکن یہ سوچ لے کہ میں ایک فرد نہیں ہوں بلکہ ایک تحریک کی نمائندہ ہوں۔ ناظمہ ضلع نے کہا کہ اجتماع میں شرکت اس بات کا عہد بھی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں اللہ تعالیٰ کی زمین پر اللہ تعالیٰ کے نظام کے قیام کے لیے وقف کریں گے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • ہمارے ٹاؤن چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر سے کہیں زیادہ بہترہے ، حافظ نعیم الرحمن
  • پی پی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے، حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے: حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
  • یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں:حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • پیپلز پارٹی نااہلی اور کرپشن کا امتزاج، احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا۔ منعم ظفر خان
  • جماعت اسلامی کااجتماعِ عام “حق دو عوام کو” کا اگلا قدم ثابت ہوگا، ناظمہ ضلع وسطی
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر