پیپلز پارٹی اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ میئر مرتضیٰ وہاب جواب دیں کہ نالوں کی صفائی کیوں نہیں کروائی گئی، واٹر بورڈ میں کرپشن کا ایک دھندا ہے، شہر میں باعزت ٹرانسپورٹ موجود نہیں ہے اور گزشتہ دو ماہ میں 52 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور کرپشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس جمع کروانے کے باوجود کراچی کے ساتھ دشمن رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کے فور منصوبہ میں صرف 3.
منعم ظفر خان نے کہا کہ غلام نبی میمن اعلان کررہے ہیں کہ اگر جرمانہ ادا نہیں کیا گیا تو ڈبل کردیا جائے گا، اگر 90 دن میں جرمانہ ادا نہیں کیا تو لائسنس منسوخ کردیا جائے گا اور 180 دنوں میں جرمانہ ادا نہیں کیا تو شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 5 ماہ میں 120 افراد ہیوی ٹریفک کے حادثات پر انتقال کر گئے ہیں، نادرن بائی پاس پر ہیوی ٹریفک کو ڈائیورٹ کرنا تھا وہ نہیں کیا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر میں کسی بھی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کے خلاف جماعت اسلامی آواز اٹھائے گی اور مقدمہ لڑے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ کرپشن کا نہیں کیا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاق و پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے، خواجہ آصف
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے۔
ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال یہ ان کی سیاسی کیلکولیشن ہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ تو وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری ہی کریں گے ۔