گنڈا پور کی حکومت گرانے کا ارادہ نہیں، اختیار ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا علی امین گنڈاپور کی حکومت کو گرانے کا بالکل بھی کوئی ارادہ نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تین حصوں میں تقسیم ہے، ایک دھڑا صرف علی امین کو مانتا ہے، دوسرا دھڑا عمران خان کے ساتھ کمٹڈ ہے جبکہ تیسرا دھڑا عمران خان اور علی امین کی پالیسیوں سے تنگ ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون یہ کہتا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017,2016 کے تحت ریزرو سیٹیں پولیٹیکل پارٹیز کی ملکیت ہوتی ہیں، اگر آپ نے اپلائی نہیں کیا تو آپ کی اہلیت ہی نہیں، یہ سیٹیں اگر ہمیں نہ ملتیں تو کسی اور پارٹی کو ملتیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ 8 فروری کو لوگوں نے ہم کو حکومت دی تھی،آپ عوام کے نمائندے نہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ مخصوص نشتیں اٹھا کر کسی کو مال غنیمت کے طور پر دے دی جائیں، آئین کے آرٹیکل 51 میں یہ نہیں لکھا، آپ آئین کو ری رائٹ نہیں کر سکتے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس پی ٹی آئی وفد آیا اور درخواست کی کہ خیبر پختونخوا کی تحریک عدم اعتمادکا حصہ نہ بنیں، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کے پی حکومت گرانے میں دلچسپی نہیں، میں اسمبلی و پورے سسٹم کو جعلی اور دھاندلی زدہ سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کچھ شخصیات اور وفاقی وزرا خیبر پختونخوا حکومت کی تبدیلی اور اپنے لاڈلے کو چیف منسٹر بنانا چاہتے ہیں، دوسرا پی ٹی آئی کے اندر کچھ لوگ علی امین گنڈاپورکو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
صدر اور وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین
آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں، پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ اور بنوں میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا اور کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں خوارج سرغنہ سمیت متعدد دہشت گردوں کا مارا جانا امن دشمن عناصر کیلئے واضح پیغام ہے۔ بنوں میں ایک اور کارروائی میں بارہ خوارج کے انجام کو پہنچنے پر صدر زرداری نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ صدر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیاں ملک میں امن کے قیام کیلئے ریاست کے عزم کی عکاس ہیں، پاکستان کی سرزمین پر غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ اور بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔ وزیراعظم آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی اور کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔