2025-07-02@03:13:27 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«کی فضیلت»:

    حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے قبیلہ عبد القیس کے سردار کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ’’تمہارے اندر دو ایسی خوبیاں پائی جاتی ہیں جو اﷲ کو بہت پسند ہیں۔ ایک بردباری اور دوسری وقار اور سنجیدگی۔‘‘ (مسلم) جب قبیلہ عبد القیس کا وفد حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضری کے لیے مدینہ منورہ پہنچا چوں کہ کافی دور سے آئے تھے گردو غبار میں اٹے پڑے تھے۔ جب یہ وفد کے لوگ سواریوں سے اترے فوراً جلدی سے حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوگئے نہ نہائے دھوئے نہ اپنے سامان کو قرینے سے رکھا‘ نہ سواریوں کو اچھی طرح باندھا‘...
    جب رسول کریم ﷺ مکہ مکرمہ سے ہجرت کرکے مدینہ منورہ تشریف لے گئے تو آپؐ نے دیکھا کہ وہاں کے لوگ نیروز اور مہرجان کے نام سے دو خوشی کے تہوار مناتے ہیں، صحابہ کرامؓ نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ کیا ہم ان تہواروں میں شرکت کریں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اﷲ تعالیٰ نے تمہیں ان کے بدلے ان سے بہتر دو دن عطا فرمائے ہیں، ایک عیدالفطر کا دن، دوسرا عیدالاضحی کا۔‘‘ عیدالفطر اس وقت منائی جاتی ہے جب مسلمان رمضان المبارک میں فرض روزوں کی تکمیل کر کے اس مقدس مہینے کے ایک تربیتی دور سے گزر کر اپنی روحانیت کو جلا بخشتے ہیں اور عیدالاضحی اس وقت منائی جاتی ہے جب حج کی تکمیل ہوتی...
    ماہِ ذی قعدہ اسلامی تقویم کے اعتبار سے گیارہواں مہینہ کہلاتا ہے۔ اس مہینے کی عظمت و فضیلت کے لیے یہی کافی ہے کہ اس میں عام طور پر دنیا بھر سے حج جیسی عظیم الشان عبادت ادا کرنے کے لیے حجاج کرام حرمین شریفین کی طرف رخت سفر باندھ کر حاضری کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے ماہِ ذی قعدہ کو خصوصی شرف و فضیلت بخشی ہے اور اس کو ان چار مہینوں میں شامل فرمایا ہے کہ جن کی عظمت و بزرگی اسلام سے پہلے بھی تھی اور اسلام کے بعد بھی ہے، اور وہ چار مہینے یہ ہیں، ذی قعدہ، ذی الحجہ، محرم اور رجب۔ ان مہینوں کی عظمت و بزرگی اسلام سمیت دوسرے آسمانی...
    اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے، یہی وجہ ہے کہ دین اسلام ان اعمال و افعال کا حکم دیتا ہے جن کے ذریعے انسانی حقوق کی حفاظت ممکن ہو سکے، انھی اعمال میں سے ایک ’’امانت داری‘‘ بھی ہے۔ امانت، امن سے مشتق ہے جس کے معنیٰ مطمین اور مامون کرنے کے ہیں۔ مومن کی شان امانت دار ہونا اور امانت سپرد کرنے والے کے اعتماد و اعتبار کا پاس رکھنا اور اسے تقویت پہنچانا ہے نہ کہ اسے ایذا پہنچانا یا اس کے اعتبار و اعتماد کو ختم کرنا ہے۔ آپس کے معاملات اور لین دین میں امانت داری کا مظاہرہ کرنا اور دیانت داری کا دامن تھامے رکھنا شریعت اسلام کی اہم ترین تعلیمات میں...
    رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں، برکتیں اور مغفرتیں نازل ہوتی ہے۔ یہ مہینہ عبادت، تزکی نفس اور اللہ سے قربت حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ رمضان کے آخری دس دن (آخری عشرہ)اس لحاظ سے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کہ ان میں لیلۃ القدر جیسی عظیم رات شامل ہے اور رسول اللہﷺ نے ان دنوں میں عبادت اور ریاضت کو بہت زیادہ معمول بنایا قرآن، حدیث اور علماء حق کی تعلیمات کی روشنی میں رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت،قرآن کی روشنی میں آخری عشرے کی فضیلت اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا: ترجمہ: بے شک ہم نے اس(قرآن)کو شبِ قدر میں نازل کیا اور آپ کو کیا...
    شعبان ایک بابرکت مہینہ ہے۔ نبی کریمؐ اس مہینے میں اکثر روزہ رکھا کرتے تھے۔ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں رسول اکرمؐ کو تمام مہینوں سے زیادہ یہ بات پسند تھی کہ شعبان کے روزے رکھتے رہتے، یہاں تک کہ رمضان کا مہینہ آجاتا۔ ماہ شعبان کی پندرہویں رات شب برأت کہلاتی ہے۔ برأت کے معنی دوری اور چھٹکارے کے ہیں۔ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ فرماتے ہیں: ’’شب برأت کو شب برأت اس لیے کہتے ہیں کہ اس رات میں دو قسم کی برأت ہوتی ہے۔ ایک برأت تو بدبختوں کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ دوسری برأت خدا کے دوستوں کو ذلّت اور خواری سے ہوتی ہے۔ جس طرح مسلمانوں کے لیے اس روئے زمین پر عید...
    دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں پروگرام: دین و دنیا   موضوع: ماہ شعبان کی فضیلت اور اہمیت میزبان: محمد سبطین علوی مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی  تاریخ: 31 جنوری 2025 موضوعات گفتگو: ⭐ ماه شعبان کی فضیلت و اہمیت ⭐ ماه شعبان اور عبادت ⭐ ماه شعبان اور ولادت آئمه اور فضائل اہلبیت خلاصہ گفتگو ماہِ شعبان برکتوں اور رحمتوں سے بھرا ہوا مہینہ ہے۔ احادیث...
۱