ماہ شعبان کی فضیلت اور اہمیت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں پروگرام: دین و دنیا
موضوع: ماہ شعبان کی فضیلت اور اہمیت
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید ضیغم رضوی
تاریخ: 31 جنوری 2025
موضوعات گفتگو:
⭐ ماه شعبان کی فضیلت و اہمیت
⭐ ماه شعبان اور عبادت
⭐ ماه شعبان اور ولادت آئمه اور فضائل اہلبیت
خلاصہ گفتگو
ماہِ شعبان برکتوں اور رحمتوں سے بھرا ہوا مہینہ ہے۔ احادیث میں اسے نبی اکرمؐ کا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ رسول اللہؐ اس مہینے میں روزے رکھنے اور عبادت کرنے کی بہت تاکید فرماتے تھے۔ اس مہینے میں اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں، لہٰذا یہ خود احتسابی اور مغفرت طلب کرنے کا بہترین موقع ہے۔
یہ مہینہ روحانی ترقی کے لیے اہم ہے۔ اس میں روزے رکھنے، دعا و استغفار، تلاوتِ قرآن اور درود و سلام کی فضیلت ہے۔ خاص طور پر شبِ برات کو مغفرت اور رحمت کی رات کہا گیا ہے۔ اس رات اللہ بندوں کو خاص انعامات عطا فرماتا ہے، اس لیے ہمیں اس مہینے میں عبادت کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔
یہ مہینہ اہلِ بیتؑ کی ولادتوں سے منور ہے۔ امام حسینؑ، حضرت عباسؑ، امام سجادؑ اور امام مہدیؑ کی ولادت اسی ماہ میں ہوئی۔ یہ ہستیاں ہدایت و رشد کا مینار ہیں۔ ہمیں اس مہینے میں ان کی سیرت سے سیکھ کر اپنی زندگیوں کو سنوارنا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اس مہینے میں
پڑھیں:
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری، شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
کراچی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کے مطابق ان کا انتقال کراچی میں ہوا۔ مرحوم آفتاب شعبان میرانی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ آفتاب شعبان میرانی کا شمار پی پی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ بینظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے۔ ان کا تعلق ضلع شکار پور کے بااثر سیاسی خاندان سے تھا۔ 1990ء کی دہائی میں وزیراعلیٰ سندھ بعد ازاں وزیر دفاع بھی رہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔