سانحہ سوات پر اجلاس: اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات کے پیشِ نظر اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے متعلقہ اداروں کو 3 دنوں میں تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز احمد مغل کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری کی زیرِ صدارت سوات میں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء، ترجمان وزیرِاعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے جائے حادثہ پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ذمہ داروں کےخلاف سکت قانونی کارروائی، دریا کنارے قانونی و غیرقانونی مٹی نکالنے کی سرگرمیاں فوری بند اور بغیر اجازت تعمیر شدہ ہوٹلز کو فوری ختم کرنے اور مستقل بنیادوں پر رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیلابی صورتحال میں لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کو بلا تفریق ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
دریا کنارے بیریئرز نصب کرنے کے اور سیاحتی مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ تین دنوں میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز احمد مغل کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات کی انکوائری کمیٹی کے اجلاس کے دوران دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں وزیر اعلی کا فیصلہ
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ، اسلام آباد میں کل اہم اجلاس ہو گا
اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور وزیر امور کشمیر امیر مقام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔ یہ اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر امور کشمیر نے اسلام آباد میں سٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور وزیر امور کشمیر امیر مقام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری طرف متحدہ اپوزیشن نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے متفقہ طور پر نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔