2025-04-30@11:41:25 GMT
تلاش کی گنتی: 3074
«کیا پاکستان»:
سٹی 42 : شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف لڑتا رہا ہے، اس کے باوجود بھارت پاکستان پر الزام لگا رہا ہے شرم کی بات ہے ۔ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کرتا رہا، پہلگام واقعے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پاکستان نے اس واقعے کی مذمت کی ہے، پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود ہمیشہ دہشت گردی میں ملوث رہا ہے، 70 ہزار پاکستانی دہشت گردی کے شکار رہے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا نشانہ بنی، پاک فوج کے جوان اور سیاسی کارکن دہشت گردی کا نشانہ بنے ، اے...
خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک دھماکہ خیز بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی حماقت کی، تو یہ مودی اور بھارت کی آخری جنگ ثابت ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کے ساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کر کھڑا ہے اور اس جنگ کے نتیجے میں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر کے ایک نیا ملک، خالصتان، قائم ہوگا۔ گرپتونت پنوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو خالصتان ریفرنڈم کی باقاعدہ تحریک پیش کرنی چاہیے تاکہ دنیا سکھوں کی آزادی کی خواہش کو تسلیم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنگ ہوئی تو بھارتی پنجاب میں پاکستان آرمی کے لیے لنگر لگائیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلوکی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے ترک وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی حکمت عملی کی صورتحال، موجودہ مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت، جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بننے والے مشترکہ اقدار اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرپاکستان نے بھارت کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر دی،حکومت کم از کم 3 مختلف قانونی آپشنز کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن میں اس معاملے کو عالمی بینک میں بھی اٹھانا شامل ہے،وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی حکمت عملی پر مشاورت تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ کس فورم پر اپنا مقدمہ پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اس میں ایک سے زیادہ طریقوں پر عمل کرنا شامل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مستقل ثالثی عدالت یا...
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مستقبل پر سنگین سوالات اُٹھادیے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی ایس ایل کے موجودہ نظام اور شیڈولنگ کو "ناقابل قبول" قرار دے دیا۔ انہوں نے بورڈ پر الزام عائد کیا کہ پی سی بی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کو بین الاقوامی معیار پر نہیں چلا رہا۔ مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا" علی ترین نے سوال اٹھایا کہ پی ایس ایل کا شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کی وجہ سے لیگ کو نقصان ہورہا ہے، اسٹار پلئیرز کی...
پاکستانی چمپئن باکسر محمد وسیم کا بلوچستان میں عالمی باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز مانچسٹر: پاکستان کے معروف باکسر محمد وسیم نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے خوشخبری سنا دی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی کوئٹہ میں عالمی سطح کا باکسنگ ایونٹ منعقد کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے نامور باکسر شریک ہوں گے۔ محمد وسیم نے کہا کہ اس باکسنگ میلے میں اہم قومی و بین الاقوامی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جو پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائے گا اور اس مقصد کے...

سعودی عرب کی بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش، فریقین کو تحمل اور سفارتی حل کی دعوت
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں جاری کشیدگی اور فائرنگ کے تبادلے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیق کے بغیر پاک بھارت ثالثی کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں؟ بیان میں سعودی عرب نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کریں۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی مملکت نے زور دیا کہ ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرتے ہوے خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کیا جائے، جو دونوں ممالک کے عوام...
وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟ وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے سے کتنے ارب روپے بچا کر بلوچستان کی سڑکیں بنائی جائیں گی؟ پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ پاکستان بھارت کشیدگی: ہندوستان کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں؟ پاکستان بھارت کشیدگی: ہندوستان کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں؟ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کب قانونی...
پہلگام واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت 2 جوہری طاقتوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور گزشتہ روز وزیر اطلاعات کی جانب سے بھی جنگ چھڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ دونوں ممالک کی فوجوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگی ساز و سامان پہنچایا جا رہا ہے جو جلد جنگ کے امکان کی طرف اشارہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا جنگی جنون، پاکستان پر الزامات اور سرحدی دیہات خالی کرانے کا سلسلہ جاری گو کہ پاکستان کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کے لیے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون کی پیشکش بھی کی گئی، لیکن بھارت میں سیاستدان اور میڈیا جنگی اور جنونی جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ پاکستانی اور چینی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کے روز پاکستانی سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت پر پہلے حملہ نہیں کرے گا لیکن اسلام آباد جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وہ سینیٹ میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور پہلگام حملے کی روشنی میں نئی دہلی کے الزامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلام آباد کی طرف سے تعینات سفارتی اقدامات پر خطاب کر رہے تھے۔ ڈار نے کہا کہ پاکستان حملے کی صورت میں جیسے کو تیسا نہیں بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے سفارتی اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 24 کروڑ لوگوں پر مشتمل پاکستانی معیشت ڈیجیٹل اسٹارٹ اَپس اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے۔ ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ بنت یحییٰ الیحی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت کشیدگی بارے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پرزور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ ،چین، سعودی عرب، ترکیہ ، ایران ،مصر،بحرین، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے الزامات اور اشتعال انگیز یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ دی۔ پی سی بی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے اور ہم اسے خطے میں ٹیکنالوجی، فنانس اور اختراع کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (DFDI) فورم 2025 میں شرکت کرنے والے معروف عالمی آئی ٹی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے فورم کی افتتاحی تقریب کے دوران 700 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی صلاحیتوں پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے شرکا کو حکومتی ریگولیٹری اصلاحات، مالیاتی ترغیبات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات...
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری نئی دہلی پر عائد ہوگی۔ وفاقی وزیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فیصلہ کن اور منہ توڑ جواب دے گا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے خود دہشتگردی کا...
ویب ڈیسک: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کو...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی اقدامات نے صورتحال کو بہت کشیدہ کردیا ہے اور کئی اہم قانونی سوالات کو جنم دیا ہے۔ تاہم اس مسئلے کی درست قانونی نوعیت کے فہم کے لیے ضروری ہے کہ بات پہلگام میں سیاحوں پر حملے تک محدود نہ رہے، بلکہ ابتدا سے اس مسئلے کا جائزہ لیا جائے۔ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے کشمیر کا مسئلہ دراصل تقسیمِ ہند کا منصوبہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ انگریزوں نے برصغیر سے ’شرمناک فرار‘ (تقسیمِ ہند پر سٹینلے وولپرٹ کی کتاب کا عنوان ہے: Shameful Flight) اختیار کرتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ لاینحل چھوڑ دیا تھا اور یہاں مستقل خونریزی کے بیج بو دیے...

پختہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھر پور جواب دیاجائے گا: عطاتارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ بیان میں کہاہے کہ بھارت پہلگام حملے سے جڑے الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتاہے اگر ایسا ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ رات پونے دو بجے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے قوم اور بین عالمی براداری کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتاہے ، بھارت نے تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیاہے ، بھات کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ بھارت نے پہلگام حملے کا...
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے جو بھارت کرے گا ویسا جواب دیں گے، ہم نے دوست ملکوں سے کہا ہم پہل نہیں کریں گے، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مکمل شواہد کے ساتھ بریفنگ دی ہے، بھارت ثبوت دینے میں ناکام ہوگیا ہے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت ثبوت دینے میں ناکام ہو گیا، اس نے اگر ہمارے پانی کے ساتھ کوئی گڑبڑ کی تو جنگ تصور ہو گی۔ سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق...
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک گفتگو میں ہنگری کے وزیر خارجہ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے پاکستان کے خلاف بھارت کے پروپیگنڈے اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے پروپیگنڈے اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے امن اور استحکام کے فروغ بارے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، ہنگری کے وزیر خارجہ نے...

پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا: اسحاق ڈار
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم پہل نہیں کریں گے لیکن اگر بھارت نے حملہ کیا تو جواب بھرپور دیں گے۔ سینیٹ اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کے معاملے پر اتحاد کا مظاہرہ کرنے پر اپوزیشن سمیت تمام ارکان پارلیمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ واضح کہہ رہا ہوں پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی لینا دینا نہیں، لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام ہوگیا، بھارتی اب خود نریندر...

وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے رابطہ، بھارتی الزامات بے بنیاد، مہم جوئی کی صورت میں اپنا دفاع کریں گے، شہباز شریف
فائل فوٹو۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ٹیلیفونک رابطے میں عالمی ادارے کے سربراہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے،...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی سالمیت کا دفاع کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں اور وہ دہشتگردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا اور واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے اپنے...

وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے اہم سفارتی رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا
اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے پانی کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی تو اسے جنگ تصور کریں گے، دوست ممالک کو بھی بتا دیا ہے کہ کسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث، فوجی ترجمان نے ثبوت پیش کردیے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی 25 کروڑ عوام کی زندگی کا مسئلہ ہے جس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جانب سے پہل نہیں کی جائےگی، لیکن اب بھارت نے کچھ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے، ڈوزیئر تیار ہو رہا ہے جو دنیا کو پیش...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ردعمل ایک کا دو ہوگا، سرحدوں کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت میں الیکشن سمیت دیگر معاملات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس معاملے میں بھارت ملوث تھا جلد ثبوت سامنے رکھیں گے، وزیر مملکت برائے داخلہ چند روز میں ثبوت سمیت تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر ایران نے ثالثی کی کوشش کی تو مثبت ردعمل دیں گے، ثالثی کے معاملات کا انحصار کشیدگی کی صورتحال پر ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب بھارت نہیں...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر زجارتو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں اسحاق ڈار نے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگری کے وزیر خارجہ اور تجارت پیٹر زجارتو سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیرخارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔ وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان ہر صورت قومی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ ہفتے پہلگام کے قریب سیاحوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کے بعد حکام نے ہمالیہ کے اس دلکش علاقے میں 87 میں سے 48 سرکاری طور پر منظور شدہ سیاحتی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ دو پولیس افسران اور تین انتظامی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے طور پر کیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق حکام نے واضح نہیں کیا کہ یہ سیاحتی مقامات کب تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ 22 اپریل کو پہلگام کے قریب ہونے والے حملے کے ایک ہفتے بعد سامنے...
بھارت کا جنگی جنون بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پہلگام واقعے میں پاکستان کے خلاف شواہد نہ ہونے کے باوجود حملے کا ماحول بنا رہا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ‘‘ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے ، کیونکہ غیر ملکی سفارت کاروں کے مطابق بھارت پہلگام حملے پر پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ بلاکر بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں شریک...
واشنگٹن: امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج، میساچوسٹس میں آج پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں اور استعداد، گورننس اصلاحات، اور عالمی سطح پر ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں غور و خوض کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات جناب محمد اورنگزیب؛ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کانفرنس میں شریک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے روشن دماغوں کی موجودگی کو...
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قازقستان کے 25 ریکٹرز اور قازقستان کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نیوٹیک اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی نگرانی میں کیا گیا تھا اور نیوٹیک نے اس کی میزبانی کی۔ قازقستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی پروگراموں، اسکالرشپس اور تعاون پر مختلف تعلیمی پروگرام "قزاقستان میں مطالعہ" میلے میں پیش کیے گئے۔ایچ ای سی نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح کی یونیورسٹیوں کے ریکٹرز/وائس چانسلرز کو مدعو کیا اور طلباء اور اداروں کو بھی ایک نتیجہ خیز تعلیمی مشق میں شرکت...
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام ساڑھے 6 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی...
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ہزاروں عازمین حج کے لیے حج فنڈز کو غلط بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کا الیکٹرونک حج نظام ’شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار‘ کے ساتھ فعال ہے۔ اس ماہ مقامی خبر رساں اداروں نے رپورٹس شائع کی تھیں کہ پاکستانی عازمین حج کو سفر میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ان کے اخراجات کے لیے لاکھوں سعودی ریال غلطی سے سعودی عرب کی وزارت حج کے بجائے پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے منسلک اکاؤنٹ میں بھیج دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا غیر قانونی طور حجاج، سہولت کاروں...

وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں
وزیراعظم کا ڈیجیٹل انقلاب کا اعلان: 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری، نوجوانوں کیلئے آئی ٹی اور اے آئی کی نئی راہیں کھل گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز منعقدہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آفرین اقدامات کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 70 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، اور حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے 11 سے زائد دوست ممالک کے وزرا، ڈپٹی وزرا اور ڈیجیٹل ماہرین...
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ترکمانستان کی توانائی کمپنیوں کو پاکستان میں آپریشنز قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔اشک آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ترکمانستان سے پاکستان تک گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے امیدکا اظہار کیا۔ اس سے ترکمانستان کے توانائی وسائل پاکستان اور دیگر ممالک تک پہنچ سکیں گے۔انہوں نے یہ امر اجاگر کیا کہ یہ منصوبہ علاقائی توانائی سکیورٹی میں مددگار ثابت ہو گا اور پاکستان کی سبز توانائی کی منتقلی کو فروغ دے گا جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے اور سب کیلئے پائیدار توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے معاون ہو گا۔ اشتہار
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت حالیہ کشیدگی، سرحدی صورتحال اور فلسطین کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمان کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے حالیہ فیصلوں پر بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں حکومت کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں رائے عامہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا انہوں نے بھارتی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں بے...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ نے جدید PL-15 اہنی شکن میزائلوں سے لیس جدید لڑاکا طیارے سوات اور سکردو ایئرپورٹس پر پہنچا دئیے یہ اقدام کسی بھی بھارتی جارحیت کےجواب دینے اور ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کے اٹل عزم کا واضح اظہار ہے پاکستان فضائیہ فضائی جنگ کے میدان میں ایک ناقابل تسخیر قوت کے طور پر ابھری ہے، جو جدید ترین ٹیکنالوجی اور کثیر الجہتی صلاحیتوں سے لیس ہے۔جو ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے میں پیش پیش رہی ہے۔ جے-10 سی اور جے ایف-17 بلاک تھری جیسے جدید لڑاکا طیاروں کی شمولیت، جو PL-15 بی اونڈ ویژول رینج میزائلوں سے مسلح ہیں، نے پاک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ ہفتے دو درجن سے زائد سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ دہلی کا الزام ہے کہ حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق پاکستان سے تھا لیکن اسلام آباد نے واضح طور پر اس حملے میں اپنے کسی بھی کردار کی تردید کی ہے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پہلگام حملہ: بھارتی جوابی کارروائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس اس دوران دونوں پڑوسی ممالک چار دنوں سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے آر پار سے آپس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں، اور ایک دوسرے...
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے کے سوالات کے جواب میں کہا کہ سیکریٹری جنرل کا ماننا ہے کہ پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے...
بھارت(نیوز ڈیسک)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کر دی، 5 سکھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جاپالہ برج، بارہمولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جو کہ بارہمولہ میں تعینات ہے، نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کی۔ دفاعی ماہرین...
پنجاب حکومت نے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بلٹ ٹرین کے ذریعے مسافر لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کریں گے، بلٹ ٹرین کے مختلف روٹس اور اسٹاپ بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی فیزیبلیٹی جلد مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام...
پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ پیشہ ورانہ معیار اور آپریشنل تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی فضائیہ فضائی جنگ میں ایک طاقتور قوت کے طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور دفاع کے کئی شعبوں میں مہارتوں سے لیس ہے۔ جدید ترین جنگی طیاروں جیسے J-10C اور JF-17 Block-III کی شمولیت، جو PL-15 میزائلوں سے لیس ہیں، نے پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں طور پر اضافہ کیا ہے۔ یہ جدید ترین دفاعی اثاثے پاکستان کی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں اور ہمارے مخالفین کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہمارے وطن کی فضاؤں کا...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔ وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین پر اسرائیلی بربریت کیخلاف پاکستان کے موقف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت کے پاکستان مخالف یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی...
اسلام ٹائمز: پاکستان بھر کے علماء، مفتی جعفر حسین قبلہ کی سپریم کونسل اور نامزد کمیٹی کے اراکین کی اکثریت نے 10 فروری 1984ء کے دن بھکر کی سرزمین پر قائد ملت کے انتخاب کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے۔ بہت سے ناموں پر غور و خوض ہوا، بہت سے امیدوار بھی تھے، مگر قرعہ فال علامہ سید عارف حسین الحسینی کے نام کا نکلا، جو اسوقت ایک نوجوان عالم دین کے طور پر شریک تھے۔ یہ انتخاب ملت جعفریہ کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوا، ایک ایسا دور جس میں نظریاتی و فکری اور انقلابی عوامل کارفرما دکھائی دیتے ہیں اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ملک و بیرون ممالک میں نیٹ ورکنگ و توسیع اور روابط کا...
سٹی42:وزیر داخلہ محسن نقوی سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف پر اعتماد میں لیا، محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی( این ایس سی) کے فیصلوں سےبھی آگاہ کیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مودی مسلمان دشمن ہے،اسلام کے مقابلے جہاں کو ئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائیگا۔ مصطفیٰ کمال کی چینی طبی کمپنوں کو پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کرنے کی دعوت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش...
پاکستان سے حج آپریشن 2025 کا آغاز ہو گیا ہے، پی آئی اے کی پہلی پرواز پی-کے 713 پیر اور منگل کی درمیانی شب 393 عازمین کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر مذہبی برائے امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نےعازمین کو رخصت کیا۔ وفاقی وزیر اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ کر امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور روڈ ٹو مکہ امیگریشن پروسیس پر بریفنگ لی۔ یہ بھی پڑھیے: وزارت مذہبی امور نے عازمین کو جعلی حج پرمٹ سے ہوشیار کردیا اس موقع پر عازمین سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج اس مقام پر...
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، مودی نے پاکستان کیخلاف اقدامات کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ کیا امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کر دیا، بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کو ریلیز ہونے کے آج تیسرے روز بھی فلم بینوں نے مسترد کر کے رکھ دیا۔ اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مشتمل فلم ‘گراؤنڈ زیرو’ ویک اینڈ پر بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے تعریفی جائزے ملے تھے اور پھر پہلگام واقعے میں بھی مودی نے پاکستان پر الزام دھر کر فلم کو اُڑان کا موقع فراہم کیا۔ اس کے باوجود یہ فلم شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تین دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر صرف 5.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ دوسری جانب اکشے کمار کی فلم ‘کیسری 2’ نے ویک اینڈ پر 65.45 کروڑ روپے...
اسلام آباد: پہلگام واقع کے بعد بھارتی دھمکیوں کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان سینیٹ متحد ہوگئے، حکومتی و اپوزیشن ارکان کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ،پوری اقوام پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کیلیے ہردم تیار ہے۔ سینیٹرز کا کہنا ہے پاکستان ایک آزاد ایٹمی ملک ہے،کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے جواب ملے گا۔ سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا، ایوان بالا میں ایجنڈا معطل کرکے مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی نائب...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک یہ ایشو نہیں ہے وہ اللہ کے فضل سے ہر ایشو پہ ہماری کنسیسٹینسی کہیں پہ بھی نہیں ہے وہ ہمیشہ سے نہیں ہے، پتہ نہیں کیوں گورنمنٹ چینج ہوتی ہے تو اس کے بعد یہاں سارا کچھ چینج ہو جاتا ہے عجیب بات ہے حالانکہ پالیسی میکرز ایک پالیسی کو لیکر مسلسل چل رہے ہوتے ہیں اور اسی لیے انڈیا آپ کے سامنے ہے کہ وہ دنیا کو باور کرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیویارک ٹائمز کی بھی رپورٹ ہے کہ وہاں تیاری جاری ہے وہ تیاری بھی اسی لیے...
یہ 14 فروری 2019کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پر لیتھاپورہ کے قریب انڈین فوج کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا‘ اس حملے میں سی آئی بی ایف کے 40 جوان ہلاک ہو گئے‘ یہ حملہ عادل احمد ڈار نام کے ایک کشمیری نوجوان نے کیا تھا‘ بھارت نے فوری طور پر پاکستان پر الزام لگا دیا اور وہی صورت حال پیدا ہو گئی جو اس وقت سرحدوں پر دکھائی دے رہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا یہ حملہ مولانا مسعود اظہرکے جیش محمد نے کیا‘ پاکستان نے فوری طور پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کر دی لیکن نہ صرف یہ آفر مسترد کر دی گئی بلکہ...
پاک بھارت کشیدگی موجود ہے۔ بھارت کی طرف جنگ کا ماحول زیادہ ہے لیکن پاکستان میں بھی جنگ کی تیاری کی بات ہو رہی ہے۔ جنگ کوئی آپشن نہیں۔ لیکن پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔ پاکستان میں یہ نہیں کہا جا رہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے بلکہ موقف یہی نظر آرہا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ بھارت کے ہر قدم کا اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ پہلے بھی بھارت نے جو اقدامات کیے ہیں ہم نے ان سے زیادہ سخت اقدامات سے جواب دیا ہے۔ جہاں تک بھارت کی جانب سے انڈس واٹر معاہدہ کو معطل کرنے کا سوال ہے۔ دونوں ممالک کے ماہرین کی یہی رائے سامنے...
گیلپ نے happiness انڈیکس جاری کردیا جس میں 44 خوش باش قوموں میں سے پاکستانیوں کا نمبر 8واں ہے، عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سروے اور اعداد و شمار جمع کرنے کے معتبر ترین ادارے گیلپ نے دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست برائے سال 2025 جاری کردی۔ گیلپ نے happiness انڈیکس جاری کردیا جس میں 44 خوش باش قوموں میں سے پاکستانیوں کا نمبر 8واں ہے، عوامی سروے میں 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل اور مشکلات کے باوجود زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا۔ دوسری جانب دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار اور تجارتی و معاشی...
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل 2025ء) متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے 27 اپریل 2025 کو اپنی عمارت میں معروف کتاب "Home#itscomplicated" کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں متعدد ادبی شخصیات، سفارتکاروں اور پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز اراکین نے شرکت کی۔ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں زین سعید، امبر ظفر خان اور صباح کریم خان نے بطور پینلسٹ شرکت کی، جبکہ خرّم قریشی نے گفتگو کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ یہ کتاب مشہور پاکستانی مصنفین، مفکرین، ڈاکٹروں، فلم سازوں، صحافیوں اور دیگر کامیاب شخصیات کی تحریروں کا مجموعہ ہے، جن میں خالد انعم، عمر شاہد حمید، اویس خان، علی خان، محمد علی بندیا ل...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، اسحاق ڈار ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے گفتگو میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات کے جواب میں کیے گئے حالیہ غور و خوض اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام...
سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں و اینکر پرسنز کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کرنے کے اقدام پر ملکی میڈیا اداروں اور صحافیوں و اینکر پرسنز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، انہوں نے قومی بیانیہ کے موثر دفاع پر پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے لئے پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کی، بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے موجودہ صورتحال میں پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے پر مدلل انداز میں پاکستان کا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائےگا، دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجیں کھڑی ہیں، چند روز میں جنگ کا خطرہ ضرور موجود ہے لیکن کشیدگی کم بھی ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے انٹرویو میں یہ نہیں کہاکہ 2 سے 3 روز میں جنگ چھڑ جائےگی، میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا انہوں نے کہاکہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تینوں مسلح افواج وطن کے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ اجلاس میں اراکین نے اپنے خطابات میں کہا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارتی الزامات کو دنیا نے کوئی اہمیت نہیں دی، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو افواج پاکستان اسے منہ توڑ جواب دیں گی۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000 میں جب صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا اور الزام پاکستان پر دھر دیا گیا، اب امریکی نائب صدر کے دورے پر پھر 26 لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگادیا گیا...

پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام نامناسب، دنیا پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے پاکستان کی اس تجویز کی حمایت کی ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات غیرجانبدار ماہرین سے کرائی جائیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پاکستان پر الزام لگا دیا جو نامناسب ہے، پاکستان کی جانب سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے 5 منٹ بعد ہی بھارت نے...
پہلگام واقعے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں جہاں شدید تلخیاں آ چکی ہیں وہیں دونوں ممالک اِس واقعات بھرپور سفارتی کاوشوں میں مصروف اور دنیا کو اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اسے اس کوشش میں کامیابی نہیں ملی۔ امریکا، روس اور چین جیسی بڑی طاقتوں نے اس واقعے پر بہت محتاط بیانات دیے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ سعودی عرب اور ایران نے اس واقعے کی مذمت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک پر کشیدگی کم کرنے معاملات بات چیت...
پاکستان سے 2 سال قبل بھارت چلی جانے والی سیما حیدر ان دنوں سوشل میڈیا پر ایکٹیو نہیں ہیں اور نہ ہی بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے معطل کیے جانے کے بعد وہ کوئی بیان دے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انڈیا جاکر شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے بعد بھارتی حکومت نے تمام پاکستانیوں کو بھارت چھوڑ جانے کا حکم دیا تھا اور بھارتی حکومت نے تمام ویزے بھی منسوخ کردیے تھے۔ اس کے بعد امکان یہی ہے کہ بھارتی حکومت سیما حیدر کو بھی پاکستان واپس بھیج دے گی۔ یاد رہے کہ سیما حیدر کا تعلق...
متنازع اقدامات اور دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ جانے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ رجب بٹ ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے نیا وی لاگ یو ٹیوب پر اپلوڈ کیا جس کے بعد صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ رجب بٹ اسائلم کے لیے لندن گئے ہیں اور اب پاکستان آنے کا ارادہ نہیں رکھتے، وہ اپنی فیملی کو بھی وہاں بلا لیں گے۔ ایک صارف نے رجب بٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب اسائلم کا چکر ہے۔ گائیز۔۔۔۔رجب بٹ یاد ہے۔۔۔وہ براستہ سعودیہ، دوبئی و قطر انگلینڈ پہنچ گیا ہے۔۔۔سمجھ آیا کچھ۔۔۔سب...
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا. اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔...
لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ادارے ’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا...
اسلام آباد (غلام نبی سے) سوشل میڈیا پر کچھ ایسے سکرین شاٹ گردش کررہے ہیں جن میں یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کی گئی کہ پاکستان آرمی میں لوگوں نے بڑی تعداد میں استعفے دینا شروع کردیئے ہیں لیکن دراصل یہ بھی بھارتیوں کی ایک بھونڈی اور لغو کوشش ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ایسے سکرین شاٹ شیئر ہورہے ہیں جن سے یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے کہ اہلکار مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونیوالے واقعے کے بعد بھارت کے ساتھ ممکنہ جنگ سے خوفزدہ ہیں اور اس سلسلے میں اپنے استعفے دے رہے ہیں لیکن دراصل یہ بھارتیوں کی ہی کارستانی ہے...
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملے کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحقیقات کروائی جائے، یہ تو...
نجی ٹی وی کے مطابق چین، برطانیہ اور ایران کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے نئی دہلی کی جانب سے ’بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات‘ کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی سیاسی قیادت پہلگام حملے کے تناظر میں بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور جھوٹے الزامات کو چھپانے کی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے غیر ملکی دارالحکومتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین، برطانیہ اور ایران کے رہنماؤں سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے نئی دہلی کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈے اور یکطرفہ...
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ظلم بند نہ کیا تو وہاں اندرگھس کرماریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی دہشت گردی کررہا ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرے گاتو اسے سودسمیت جواب دیاجائے گا۔چودھری انوارالحق نے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل مسئلے کاحل ہے، پاکستانی قوم کا اتحاد واتفاق ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی دلیل ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کرے گا توکوئی معاہدہ ہماری رکاوٹ...
اسلام آباد: نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’بھارت عالمی برادری میں کشیدگی کم کرنے کے بجائے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے۔‘‘ بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوراً بعد بھارت نے پاکستان پر الزام دھرا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا پاکستان کے خلاف اقدامات میں مدد اور تعاون مانگنے کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ ہوا، مودی نے پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت کا...

پاکستان معیشت کی بحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ہارورڈ کانفرنس میں خطاب
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ موجودہ حکومت نے مشکلات سے دوچار معیشت کو سنبھالا، بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا، اعتماد بحال کیا اور ترقی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔ وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’پاکستان کانفرنس 2025‘ میں اپنے کلیدی خطاب میں ’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ مزید پڑھیں: آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک...
آج اگر خطے میںجنگ کے بادل چھائے نظر آ رہے ہیں تو اس کی ذمہ داری ’’دہلی‘‘ پر عائد ہوتی ہے‘ پاکستان نے تو دہلی کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سمیت دیگر اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واہگہ بارڈر پوسٹ کو فوری طور پر بند کرنے، ہر قسم کی تجار ت اوربھارتی شہریوں کو جاری تمام ویزے معطل کرنے ، بھارتی ہائی کمیشن میں سفارت کاروں اور عملہ کی تعداد کم کرنے اور بھارتی ایئر لائنز پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدہ ملتوی کرنے کے بھارتی اعلان کو سختی سے مسترد کرتا ہے‘ پاکستان کا پانی روکنے کے کسی بھی عمل...
وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر...
لاہور میں دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ہمارے پاس ٹینکس، فوجیں، میزائل اور ایٹم بم ہیں، یہ سب اگر ہم غزہ کے مسلمانوں کے دفاع کیلئے نہیں چلا سکتے، تو پھر اِن کا فائدہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا سپہ سالاروں سے پوچھتے ہیں کہ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کیلئے کب نکلیں گے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس اتحاد اُمت کے زیراہتمام لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراونڈ میں منعقدہ دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مولانا علی محمد ابوتراب، علامہ راشد محمود سومرو، مولانا امجد علی خان، مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا مفتی شاہد عبید، علامہ عبدالحق ثانی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، سید...
امریکی اخبار کے مطابق ان بریفنگز سے آگاہ چار سفارتکاروں نے بتایا کہ نئی دلی بظاہر اپنے ہمسائیہ اور روایتی دشمن کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے کیس بنا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت جنگ کا ماحول بنا رہا ہے، بھارت غیر ملکی سفیروں کو بھی کوئی ایسا ثبوت نہیں دے سکا، جو موجودہ حملے کو پاکستان سے جوڑ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100 غیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکام...
اسلام ٹائمز: یہ اتنا اہم مسئلہ تھا کہ جس کیلئے اسلام آباد میں ہاکی گرائونڈ میں معروف اجتماع منعقد ہوا، جو ایک طویل داستان ہے۔ بہرحال یہ اجتماع اور مطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کی طرف مارچ، کفن پوش دستوں کی تشکیل اور امامیہ اسٹوڈنٹس کی اس سارے عرصہ میں خدمات اور کردار ایک الگ داستان ہے، جسے ہم سامنے لانے کی کوشش کریں گے۔ اگلے حصہ میں مفتی جعفر حسین کی کچھ مزید خدمات، ان کی جانگدزا رحلت اور پھر قائد ملت علامہ سید عارف حسین الحسینی شہید کا انتخاب، ملت کی تعمیر ترقی، سربلندی، عروج اور پیش رفت کے نئے دور کا آغاز سامنے لائیں گے۔ تحریر: ارشاد حسین ناصر ستر کی دہائی کے اواخر میں پاکستان...
22 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ایک مشکوک حملہ ہوا ہے، حسب روایت انڈیا نے اس بار بھی لمحہ ضائع کیے بغیر اس کا الزام پاکستان پر دھر دیا۔ انڈیا نے صرف الزام ہی نہیں لگایا بلکہ 24 گھنٹے کے اندر اندر صورتحال کو جنگی ماحول میں بھی بدل دیا، مسخرے پن میں انڈین سیاستدان اپنی مثال آپ ہیں، حالات نارمل ہوں تو یہ واشنگٹن، ماسکو اور برسلز جا کر کہتے ہیں: ’ہم علاقائی سپر طاقت ہیں، ہمارا مقابلہ چائنا سے ہے‘ لیکن الیکشن آجائے تو کہتے ہیں: ’ہمیں ووٹ دیجیے، کیونکہ پاکستان کا مقابلہ بس ہم ہی کرسکتے ہیں‘ عقل کے کسی بھی پیمانے پر پرکھ لیجیے، آبادی، رقبے، معیشت اور فوجی طاقت...
پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، کیوں کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، جبکہ پاکستان نے بھی جوابی اقدامات کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو جنگ ہوگی۔ اس کشیدہ صورتحال کی وجہ سے ان دونوں ممالک کو ہی نقصانات اٹھانا پڑیں گے، لیکن بھارت کو اس ساری صورتحال کے سبب کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ بھارت کی تجارت کتنی متاثر ہوگی؟ معاشی تجزیہ کار راجا کامران نے بتایا...
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ، رائٹ آنریبل ڈیوڈ لیمی ایم پی کے ساتھ بات چیت میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے موجودہ علاقائی حرکیات کا ایک جائزہ فراہم کیا، جس میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، گمراہ کن پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات کو اجاگر کیا گیا، جس میں سندھ آبی معاہدہ (IWT) کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، جو کہ بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنے قومی مفادات کے...
وزیر اعظم پاکستان کے دورہ ترکیہ اور بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ جیسے اقدامات کا باہم کوئی تعلق ہے یا نہیں، اس سوال کا جواب تلاش کر لیا جائے تو واضح ہو جائے گا کہ ہمارے آس پاس کیا ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پہلی یعنی پی ڈی ایم کی حکومت کے بنتے ہی پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا اور وطن عزیز بین الاقوامی تعلقات کے نقشے پر نمایاں ہو گیا۔ یہ پی ٹی آئی حکومت کی سست رفتار خارجہ پالیسی کے بالکل برعکس تھا۔ یہاں عمران حکومت کی خارجہ پالیسی کی صرف ایک مثال کا ذکر ضروری ہو...
پاکستان اور بھارت کی فضائیں خاصی گرم ہو چکی ہیں ۔ موسم کے لحاظ سے بھی اور سیاسی و سفارتی اعتبار سے بھی ۔پاکستان کے سرکاری ذمے داران ، عوام، مین اسٹریم میڈیااور سوشل میڈیا تو پھر بھی تحمل اور صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں ، لیکن بھارت میں حالات یکسر مختلف ہیں۔ بھارتی وزرا، مقتدر پارٹیاں ، ہندو بنیاد پرست عوام، مین اسٹریم میڈیا اورسوشل میڈیا ، بیک زبان ، پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہُوئے اپنی فیصلہ ساز قوتوں کو پاکستان کے خلاف مشتعل کررہے ہیں ۔ اگر یہ کہا جائے کہ بھارتی سیاستدان، میڈیا اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ اِک مِک ہو کر پاکستان کے خلاف شعلہ فشانیاں کررہے ہیںتو اِسے مبالغہ نہیں سمجھنا چاہیے ۔...
وہی ہوا جس بات کی توقع تھی ۔ جیسے ہی دو منحوس سیارے ایک دوسرے کے مدمقابل آئے، پہلگام واقعہ ہو گیا ۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آل پارٹیز کانفرنس میں تسلیم کیا ہے کہ یہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے لیکن اس کے باوجود بھارت نے اس دہشت گردی کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیا ہے ۔ جب کہ مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے ۔ جس کی تعداد کم ازکم 8لاکھ ہے ۔ انڈین میڈیا نے رائے عامہ کو اس قدر مشتعل کر دیا ہے کہ بھارتی انتہاپسند چاہتے ہیں کہ بھارت فوری طور پر پاکستان پر حملہ کردے ۔ سب سے اہم اور خطرناک بات یہ ہے...
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے، مودی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل جنگی مجرم ہے، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہا ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اہل فسطین مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے محاذ جنگ پر ہیں، فلسطین کی حمایت سے پاکستان کے وجود کا آغاز ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں، نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت انصاف...
کراچی: تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو بدترین شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر کامیابی حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔ عالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، چنیسر ٹاؤن کراچی کے چیئرمین فرحان غنی اور دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔ عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باکسر کو ہرا کر پاکستان واپس آیاہوں، بہت خوشی ہے کہ ایک بار...
روسی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف پہلگام واقعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے روس، چین اور مغربی ممالک سے مودی کے الزامات کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں۔ وس کے میڈیا مین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے متعلق رپورٹ میں نشان دہی کی گئی ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے اس کشیدگی کے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ رد کردیا ہے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار روسی میڈیا آؤٹ لیٹ سے انٹرویو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چین، روس...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے بھائی نواز شریف سے ملنے کے لئے جاتی امرا گئے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر ان سے تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پہلگام واقعہ کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے حالیہ ملکی و عالمی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی...
امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں راہنما تحریکِ خالصتان کا کہنا تھا کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں کے موقع پر اپنی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں ماحولیاتی نقصانات سے بچائواور اقتصادی تنوع کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات کے ازالے سے متعلق آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے مکالمے میں انہوں نے زور دیا کہ خطرات سے دوچار ملکوں میں تیزی سے رقوم تقسیم کی جائیں۔ سرمایہ کاری کی ضمانت کے کثیر ملکی ادارے کے ایگزیکٹو نائب صدرہیروشی متانو سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے ادارے کے نمائندے کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ رواں سال معاہدہ ہو جائے گا۔وزیرخزانہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا، اگر بھارت سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے، ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہو جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی میں ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما...