2025-04-30@15:57:54 GMT
تلاش کی گنتی: 3086

«کیا پاکستان»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن: امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج، میساچوسٹس میں آج پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں اور استعداد، گورننس اصلاحات، اور عالمی  سطح پر ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں غور و خوض  کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات جناب محمد اورنگزیب؛ امریکہ میں پاکستان کے  سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی  نے کانفرنس میں  شرکت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں  سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کانفرنس میں شریک  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے روشن دماغوں کی موجودگی  کو سراہا جو...
    پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ، رائٹ آنریبل ڈیوڈ لیمی ایم پی کے ساتھ بات چیت میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے موجودہ علاقائی حرکیات کا ایک جائزہ فراہم کیا، جس میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، گمراہ کن پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات کو اجاگر کیا گیا، جس میں سندھ آبی معاہدہ (IWT) کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، جو کہ بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنے قومی مفادات کے...
    وزیر اعظم پاکستان کے دورہ ترکیہ اور بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ جیسے اقدامات کا باہم کوئی تعلق ہے یا نہیں، اس سوال کا جواب تلاش کر لیا جائے تو واضح ہو جائے گا کہ ہمارے آس پاس کیا ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں کیا ہونے والا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی پہلی یعنی پی ڈی ایم کی حکومت کے بنتے ہی پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا اور وطن عزیز بین الاقوامی تعلقات کے نقشے پر نمایاں ہو گیا۔ یہ پی ٹی آئی حکومت کی سست رفتار خارجہ پالیسی کے بالکل برعکس تھا۔ یہاں عمران حکومت کی خارجہ پالیسی کی صرف ایک مثال کا ذکر ضروری ہو...
    پاکستان اور بھارت کی فضائیں خاصی گرم ہو چکی ہیں ۔ موسم کے لحاظ سے بھی اور سیاسی و سفارتی اعتبار سے بھی ۔پاکستان کے سرکاری ذمے داران ، عوام، مین اسٹریم میڈیااور سوشل میڈیا تو پھر بھی تحمل اور صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں ، لیکن بھارت میں حالات یکسر مختلف ہیں۔ بھارتی وزرا، مقتدر پارٹیاں ، ہندو بنیاد پرست عوام، مین اسٹریم میڈیا اورسوشل میڈیا ، بیک زبان ، پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہُوئے اپنی فیصلہ ساز قوتوں کو پاکستان کے خلاف مشتعل کررہے ہیں ۔ اگر یہ کہا جائے کہ بھارتی سیاستدان، میڈیا اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ اِک مِک ہو کر پاکستان کے خلاف شعلہ فشانیاں کررہے ہیںتو اِسے مبالغہ نہیں سمجھنا چاہیے ۔...
    وہی ہوا جس بات کی توقع تھی ۔ جیسے ہی دو منحوس سیارے ایک دوسرے کے مدمقابل آئے، پہلگام واقعہ ہو گیا ۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آل پارٹیز کانفرنس میں تسلیم کیا ہے کہ یہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے لیکن اس کے باوجود بھارت نے اس دہشت گردی کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیا ہے ۔ جب کہ مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے ۔ جس کی تعداد کم ازکم 8لاکھ ہے ۔ انڈین میڈیا نے رائے عامہ کو اس قدر مشتعل کر دیا ہے کہ بھارتی انتہاپسند چاہتے ہیں کہ بھارت فوری طور پر پاکستان پر حملہ کردے ۔ سب سے اہم اور خطرناک بات یہ ہے...
    سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کیا حیثیت ہے؟ مودی کا اعلان بتاتا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمان دشمن ہے، مودی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل جنگی مجرم ہے، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہا ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اہل فسطین مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے محاذ جنگ پر ہیں، فلسطین کی حمایت سے پاکستان کے وجود کا آغاز ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہیں، نیتن یاہو کے خلاف عالمی عدالت انصاف...
    کراچی: تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو بدترین شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر کامیابی حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔ عالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، چنیسر ٹاؤن کراچی کے چیئرمین فرحان غنی اور دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔ عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باکسر کو ہرا کر پاکستان واپس آیاہوں، بہت خوشی ہے کہ ایک بار...
    روسی میڈیا نے رپورٹ  کیا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف  پہلگام واقعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے روس، چین اور مغربی ممالک سے مودی کے الزامات کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں۔ وس کے میڈیا مین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے متعلق رپورٹ میں نشان دہی کی گئی ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے اس کشیدگی کے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ رد کردیا ہے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار روسی میڈیا  آؤٹ لیٹ سے  انٹرویو  کے دوران  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چین، روس...
    سٹی42:   وزیراعظم شہباز شریف آج اپنے بھائی نواز شریف سے ملنے کے لئے جاتی امرا گئے۔ وزیراعظم نے  مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر ان سے  تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پہلگام واقعہ کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔  نواز شریف نے حالیہ ملکی و عالمی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف کو  اپنی...
    امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں راہنما تحریکِ خالصتان کا کہنا تھا کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاسوں کے موقع پر اپنی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں ماحولیاتی نقصانات سے بچائواور اقتصادی تنوع کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات کے ازالے سے متعلق آئی ایم ایف کے اعلیٰ سطح کے مکالمے میں انہوں نے زور دیا کہ خطرات سے دوچار ملکوں میں تیزی سے رقوم تقسیم کی جائیں۔   سرمایہ کاری کی ضمانت کے کثیر ملکی ادارے کے ایگزیکٹو نائب صدرہیروشی متانو سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے ادارے کے نمائندے کے آئندہ دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ رواں سال معاہدہ ہو جائے گا۔وزیرخزانہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا، اگر بھارت سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے، ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہو جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی میں ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما...
    چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری پر زور دیا۔سپریم...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چین میں ایس سی او وزرائے صحت کانفرنس میں شرکت کی۔ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے وزرائے صحت کانفرنس کے موقع پر انہوں نے ایرانی وزیر صحت سے ملاقات کی۔ وزارت صحت کے مطابق اس موقع پر صحت کے شعبے، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔  وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں برادر پڑوسی ملک ہیں، پاکستان اور ایران کے گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے فروغ پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام تیزی سے جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انہون نے کہا کہ بارڈرز پر متعدی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے...
    وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارت کے پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کو بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے غیرقانونی فیصلوں سمیت یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں علاقائی صورت حال سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور یک طرفہ اقدامات جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے کی موجودہ صورت حال پر چین اور برطانیہ سے رابطہ کیا ہے اور بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کی سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، وزیراطلاعات ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو موجودہ علاقائی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار بالکل واضح ہے، پہلگام واقعہ ہماری کامیابیوں سے نظریں ہٹانے کی کوشش ہے، سانحہ جعفر ایکسپریس دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے، مشرقی پڑوسی نے ایک بار بھی واقعہ کی مذمت نہیں کی۔ اسلام آباد میں پہلگام واقعے کے حوالے سے غیرملکی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکارہے، کسی بھی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار جانیں قربان نہیں کی ہیں اوراس جنگ میں پاکستانی معیشت کو...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کہ بھارت دہشتگردی کوسپانسرکرتا ہے، دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کےملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پہلگام واقعے کے حوالے سے اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا نکتہ نظر واضح ہے، پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، اتنی قربانیاں کسی اور ملک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہیں دیں، ہماری سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والوں اداروں، پولیس اور سول سوسائٹی نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا پراکسی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب کو خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہی دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات اور بےبنیاد پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے چین کی مستقل حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔
    خطے میں امن کیلئے ایران کردار ادا کرے تو خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور اگر ایران اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفون پر بات کی اور بندرعباس کی شاہد رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے المناک دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔...
    ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے یکطرفہ اقدامات اور جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کی۔  نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔  اسحاق ڈار نے پاکستان کیلئے چین کی مسلسل اور غیر متزلز ل حمایت کو سراہا ، انہوں نے چین کیساتھ مضبوط دوستی کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کیساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ لاہور...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور اگر ایران اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وزیر اعظم نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفون پر بات کی اور بندرعباس کی شاہد رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے المناک دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے،نائب وزیر اعظم نے چینی وزیر خارجہ سے خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کیلئے چین کے ہمہ وقت تعاون اور مضبوط دوستی کو سراہا ۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی جانب سے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔دونوں جانب سے خطے میں امن کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ٹیلفونک گفتگو میں خطے میں امن سیکورٹی اور استحکام...
    لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر اسرائیلی اور بھارتی انتہا پسندوں کا حملہ، عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لندن: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد لندن می نپاکستان ہائی کمیشن پر انتہا پسند بھارتیوں نے حملہ کرکے عمارت کے شیشے توڑ دیے۔ ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے ٹوٹنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر بھارتی انتہاپسندوں نے حملہ کر دیا۔ انتہاپسند بھارتی مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیئے اور عمارت پر نارنجی رنگ پھینکنے کی مذموم کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہاپسند کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر افراد کو منتشر کرنے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے آبی جارحیت کا آغاز کردیا اور بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں  اضافی پانی چھوڑ دیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت سے دریائے جہلم میں پانی کے بہاؤ میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم مجموعی صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ پانی کا بہاؤ تاریخی اوسط کے قریب ہے جبکہ آبی ذخیرے میں بھی خاطر خواہ گنجائش موجود ہے۔ ریزروائر اس وقت 13.66 فیصد بھر چکا ہے اور اس میں مزید پانی ذخیرہ کرنے کی کافی گنجائش دستیاب ہے۔ماہرین نے واضح کیا ہے کہ فی الحال کسی ممکنہ سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے پاکستان کے دریاؤں کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینی والی مودی سرکار اپنے لوگوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ہندو پنڈت کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اسے کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ’مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے‘۔ اس ہندو پنڈت سے صحیح معنوں میں پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ ہندو پنڈت کا کہنا ہے کہ: ’ہم نے پتا کیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کیا حل بھارت کے پاس ہے، پتا چلا کہ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول میں رد و بدل پر غور شروع کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل براڈکاسٹرز نے ملتان میں شیڈول 2 میچز کو ری شیڈول کروانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ ہونے کی صورت میں یکم اور 10 مئی کے میچز کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ پاکستان کا جوابی وار! بھارتی براڈکاسٹرز کو وطن بھجوادیا میچز کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی علامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
    جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے، بی ایس ایف نے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے کسانون کو 2 دن کی مہلت دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد میں کسانوں کو سرحد پر موجود فصلیں فوری طور پر کاٹنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے 2 دن کی مہلت دی ہے،بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کیے گئے ہیں۔ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ فصلوں کی کٹائی 2 دن میں مکمل کرلی جائیں، دو دن کے...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاک  بھارت تعلقات میں کشیدگی ۔۔۔۔۔۔۔ کیا جنگ ہوگی؟ Tensions in Pakistan-India Relations... Will there be War? مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی ( صحافی، تجزیہ نگار) میزبان و پیشکش سید انجم رضا خلاصہ گفتگو و اہم نقاط: پہلگام میں دہشت گردی کا واقعہ کے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں بھارتی میڈیا  فوری طور پہ پاکستان پہ الزام دھر دینا انتہائی نامناسب طریقہ ہے دہشت گردی کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلگام واقعے کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی کوششوں کو ناکام بنادیا، بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے 4 دن بعد جاری کیے گئے بیان میں کونسل کے ارکان نے اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری ایک پریس بیان میں رکن ممالک نے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کی حکومتوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور...
    پاکستان اور بھارت دوبارہ سے جنگ کے دوراہے پر پہنچ چکے ہیں۔ پہلگام میں ہونے والے واقعے نے پاکستان اور بھارت کو دوبارہ سے آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ یہ واقعہ واضح طور پر فالس فلیگ آپریشن ہے اور بہت سے سوالات لیے ہوئے ہے۔ بھارت نے غیر سرکاری طور پر حملے کے 3 منٹ بعد ہی الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا یعنی ابھی حملہ آور جنگل میں گم ہو رہے تھے تو سوشل میڈیا پر نہ صرف اس واقعے کی اطلاعات تھیں بلکہ پاکستان پر اس کا الزام بھی عائد کردیا گیا تھا۔ ایک گھنٹے میں بھارتی سوشل میڈیا بریگیڈ نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر مجرم بھی بنادیا تھا۔ کشمیر میں یہ واقعہ پہلگام کے...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی  عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں رکن ممالک نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کے ساتھ  ہمدردی  کا اظہار کیا۔ بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے...
    پہلگام واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی ناکام کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریججو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی۔ تاہم بعد میں کرن ریجیجو نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اور بیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا۔ بھارتی صحافی رویش کمار نے بھی اس جانب نشاندہی کی۔ یاد رہے کہ 22...
    بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے کہ وہ اپنی فصلوں کی کٹائی کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان کے خلاف کیا کرسکتا ہے؟ بی ایس ایف نے اعلان کیا کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ 2 دن میں مکمل کرلیں، 2 دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے...
    بھارت کی سازش ناکام، سلامتی کونسل میں پاکستان اور چین نے مکروہ منصوبہ بے نقاب کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کو ایک اور سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب پاکستان اور چین کی کوششوں سے کونسل کا اعلامیہ بھارت کے حق میں نرم کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان، جو اس وقت سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے، اس نے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر پہلگام حملے کی سخت الفاظ میں مذمت تو کی، مگر چین کے ساتھ مشاورت کے بعد اعلامیے کی زبان میں ایسی تبدیلیاں کروائیں کہ بھارت کو...
    خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے، بھارت نے ایسے ہی ڈرامہ نہیں رچایا، پہلگام حملے کی ساکھ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ہمیں اس دشمن کا سامنا ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا۔ پاک بھارت کشیدگی پر روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی تو پاکستان بھی فوجی کارروائی سے گریز کرے گا۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھار ت کے درمیان پائی جانے و الی کشیدگی اور جنگ کے ممکنہ خطرات پر بہت محتاط تبصرہ کیا ہے اور تجزیہ نگاروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ کہنا کہ پاکستان اور بھارت آپس میں ہی کشیدگی کا معاملہ حل کریں اور مسئلہ کشمیر کو انہوں نے 1500سال پرانا مسئلہ قراردیا ،ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے قبل ہی یہ تبصرے کئے جارہے تھے کہ پاکستان کے حوالے سے ان کی پالیسیاں بہت سخت اور جوبائیڈن سے مختلف ہوںگی ۔ سابق وزیر اطلاعات مشاہد حسین سید نے صدر ٹرمپ کے اس بیان کو مثبت انداز میں لیا ہے اور ان کی رائے میں کم ازکم انہوں...
    پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ GL MT کی قیمت میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس گاڑی کی قیمت میں 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ گاڑی 43 لاکھ 36 ہزار روپے سے 44 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ نئی قیمت 26 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہے۔ سوزوکی سوئفٹ GL MT پاکستان میں سوزوکی کے مقبول ہچ بیک گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ تاہم، اس حالیہ قیمت میں اضافے کا اثر اس کی مارکیٹ میں مسابقت پر پڑسکتا ہے خصوصاً ایسی صورتحال میں جب پہلے ہی پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی چیلنجز کی وجہ سے خریداروں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ یہ...
    دوطرفہ سیریز نہیں کھیلیں گے ،آئی سی سی ایونٹس میں ہماری ٹیم میدان میں اُترے گی پاکستان میگا ایونٹ کیلئے کوالیفائی ، گرین شرٹس اپنے تمام مقابلے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ویمنز ورلڈکپ 2025پاکستان ویمن ٹیم اپنے گروپ میں شامل کرنے سے گھبرانے لگا۔کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ 2025 میں کوالی فکیشن نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میگا ایونٹ کیلئے پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کو ایک گروپ میں شامل نہ کرنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ سکتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے بے بنیاد الزامات مسترد کئے اور کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹی پروپیگنڈا مہم سے محتاط رہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر...
    فوٹو فائل کراچی میں آئل چوری کا دھندا پوش علاقے تک جا پہنچا، ڈیفینس خیابان نشاط کے قریب فلیٹ کے کمپاؤنڈ سے لائن میں لگایا گیا کلپ برآمد کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق واقعہ کا مقدمہ پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ (پی آر ایل) کے سیکیورٹی منیجر کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ پی آر ایل کی انٹر سٹی آئل لائن کیماڑی سے کورنگی ریفائنری تک جاتی ہے، فلیٹ کے قریب بدبو آنے سے اور فلیٹ کے قریب تیل کے نشانات ملنے سے شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ 3 ماہ سے آئل چوری کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اقدام ناقابل قبول قرار دے دیا، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے، ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں بندر عباس دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی اور زخمیوں کی جلد...
    وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، شہباز شریف نے ایران کے شہر بندر عباس دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے، ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ ایران: شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکا، 4 افراد ہلاک، 512 زخمیخبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی اشتعال انگیزیوں پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔وزیر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ا پنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے  ہم ا پنا تحفظ کرنا جانتے ہیں ، اگر  ہمارا پانی روکا تو پھر  بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ، پچھلی دفعہ چائے  پلا کر بھیجا  تھا، بھارت  اب اگر کچھ کرے گا  تو ،پچھلی دفعہ ٹی فنٹاسٹک تھی اس دفعہ مار فنٹاسٹک پڑے گی۔   پروگرام  اینکر رحمان اظہر کے سوال کا جواب  دیتے...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ شہباز شریف نے بندرعباس دھماکے پر ایرانی صدر سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے پر پاکستان کا مؤقف ایرانی صدر کے سامنے رکھا۔ اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ جبکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہے۔ پاکستان اپنے آبی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے وزیراعلٰی کرناٹک کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔ جنگ مخالف بیان پر بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کرناٹک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارت کے ریاستی حکمرانوں نے بھی مودی کی پالیسی کو مسترد کر دیا ہے، بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے حق میں نہیں ہیں، پہلگام واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔ مودی کی پالیسی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سدارامیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ جنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنگ مخالف بیان دینے پر بی جے پی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کرناٹک سدار امیا...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ تہلگام حملے مقامی لوگ ہی کر سکتے ہیں جن کو وہاں کے راستوں سے واقفیت ہے۔ پاکستان نے بھارت میں ہونے والے حملوں کی ہمیشہ ہی نیوٹرل تحقیقات کی آفر کی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشتگردی پر پاکستان ہمیشہ ہی نیوٹرل تحقیقات کی آفر کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان ان معاملات میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہلگام جیسے حملے مقامی لوگ ہی کر سکتے ہیں جن کو جنگلوں کا راستہ معلوم ہو۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد...
    اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ تصور کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہد ختم نہیں کر سکتا۔ کیونکہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا بچوں کا کھیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ تصور کیا جائے گا۔ کیونکہ کسی ملک کا پانی روکنا ایسا ہے جیسے بھوک اور پیاس سے مار دینا۔ بھارت اپنے لوگوں کو بےوقوف بنا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہونے والے حملوں پر پاکستان نے ہمیشہ نیوٹرل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، فواد چودھری خورشید...
    ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یہ پیشکش ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انھوں دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کے اس دور میں ایران افہام و تفہیم کے لیے کوششیں کرسکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کی اس پیشکش پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلگام حملے کے بعد اپنے بھارتی اور...
    آسام کے وزیراعلٰی نے کہا کہ جو بھی بھارت کی مخالفت کریگا اور سوشل یا کسی اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کریگا اسے بخشا نہیں جائیگا، یہ سراسر غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے۔ کارروائی کرتے ہوئے آسام پولیس نے اب تک ایک ایم ایل اے سمیت 10 لوگوں کو پہلگام حملے کے بارے میں تبصرے کرنے اور سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں وکلاء، صحافی اور طلبہ رہنما بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق آسام میں اے آئی یو ڈی ایف کے ایم...
    WASHINGTON: وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے یو ایس ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم) کے سینئر نمائندگان اور برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونیس چیپ مین سے الگ الگ...
    وزیرخزانہ کی امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے یو ایس ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں یو...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews انکوائری بھارت پاک بھارت کشیدگی پاکستان پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ پیشکش وی نیوز
    ممبئی(شوبز ڈیسک)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مذکورہ ہدایت پر سوال اٹھایا اور طنزیہ طور پر ”سابق پاکستانی“ گلوکار عدنان سمیع کی بھارتی شہریت کو نشانہ بناتے ہوئے سوال داغا، ”تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟“ اس سوال نے عدنان سمیع کو مرچیں لگا دیں۔ عدنان سمیع، جو کئی سالوں سے بھارتی شہریت کے مزے لوٹ رہے ہیں، انہں نے فواد چوہدری کو ”جاہل احمق“ کہہ کر بدتمیزی کی انتہا کر دی۔ ایک ایسا شخص جو کبھی پاکستان کے گیت گاتا تھا، آج اسی ملک کے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دس دن جنگ میں ہی بھارتی معیشت کا کچومر نکل جائے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان سے جنگ کرتا ہے تو معیشت بری طرح متاثر ہوگی۔ سابق بھارتی جج کا کہنا تھا کہ بھارتی جرنیل اتنی شیخیاں مار رہے ہیں، آپ کی اتنی حیثیت نہیں ہے، بھارت جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی بہت غریب ملک ہے، بھارتی جرنیل پاکستان کے ساتھ جنگ کے لیے بھارتی ٹی وی چینلز پر بکواس کر رہے ہیں، انہیں یہ بات سمجھنا ہو گی...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، وزیرخارجہ نے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کردیا، اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطیٰ سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اور پاکستان کے خلاف چھوٹے پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان اپنے  قومی مفاد کا ہر حال میں تحفظ کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)بھارت نے آبی جارحیت آغاز کر دیا، بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی، اور دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد میں اعلانات شروع کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت دیگر کئی اعلانات کیے تھے۔...
    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے عالمی مالیاتی و سرمایہ کاری اداروں جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ڈوئچے، جیفریز اور بڑی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں سے اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی بہتری کی جانب گامزن معاشی استحکام اور مستقبل کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ ملاقاتیں واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اسپرنگ اجلاسوں کے موقع پر ہوئیں۔ گورنر جمیل احمد نے ایک بریفنگ کے دوران شرکاء کو پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں حاصل ہونے والی نمایاں پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دانشمندانہ مالیاتی پالیسی اور مسلسل مالیاتی استحکام کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں معاشی استحکام حاصل ہوا ہے۔ جمیل احمد...
    پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )  کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل 23 بھارتیوں کو واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل براڈ کاسٹ کمپنی کے 23 بھارتی شہریوں کو بھارت روانہ کردیا گیا ہے، براڈ کاسٹ کمپنی کے ارکان کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟ حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں کو فوری پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال کے پیش نظراسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے بھارتی اقدامات کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لیے دفتر خارجہ پہنچے چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی. ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں...
    پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری اور عدنان سمیع کے درمیان لفظی جنگ،دلچسپ جملے بازی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )گزشتہ منگل کو جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کو جاری ہونے والے ویزے منسوخ کر کے فوری ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔بھارت میں قیام پزیر پاکستانی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم جاری ہوا تو پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان توجہ کا مرکز بن گئے۔ بھارت چھوڑنے کے حکم سنتے ہی عدنان سمیع ہوش و حواس کھو بیٹھے اور سوشل میڈیا پر ان کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )بھارت نے آبی جارحیت کاآغاز کر تے ہوئے پیشگی اطلاع کے بغیر مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا جس کے بعد مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے نکل کر اڑی سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی آگئی اور دریا میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا دریا کے کنارے بستیوں میں مساجد سے ممکنہ سیلاب کی آگاہی کے لیے اعلانات کیے گئے.(جاری ہے) مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت...
    انڈس واٹر کمیشن نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تھنک ٹینک ہنگامی بنیادوں پر معاہدیکی معطلی پر اپنی رائیکابینہ کو دیگا ، وزیراعظم ماہرین کی رائے پر مزید حکمت عملی کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع انڈس واٹر کمیشن کا بتانا ہے کہ پاکستانی کی قانونی، آئینی...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے واضح کیا کہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر عزیز ہے، اور ہم پاک وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر عزیز ہے، اور ہم پاک وطن کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیحون بایرامف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کو ہندوستان کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے؛ آذربائیجان کے لیے پروازوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، خواجہ آصف دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے خبردار کیا۔ نائب وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان کے...
    گورنر کے پی کے کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما نورعالم نے حاضری دی اور لنگر تقسیم کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) اس دنیا میں چند ہی علاقے ایسے ہیں، جہاں کشیدگی اور تناؤ مستقل رہتا ہے۔ کشمیر کا خطہ ایسے ہی علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ ہمالیہ کے پہاڑوں میں واقع یہ سرزمین تین ایٹمی طاقتوں بھارت، پاکستان اور چین کے درمیان گھری ہوئی ہے۔ یہ خطہ طویل عرصے سے علاقائی دشمنیوں اور حل طلب سرحدی تنازعات کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اسی کشیدگی کا ایک نیا ثبوت اس ہفتے ایک ہلاکت خیز واقعہ بھی ہے۔ منگل 22 اپریل کو بھارتی زیرانتظام کشمیر میں شدت پسندوں نے پہلگام کے قریب ایک سیاحتی مقام پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔...
    بھارت کی جانب سے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اعلان کے بعد انڈس واٹر کمیشن نے معاہدے کی ’معطلی‘ کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستانی وزرات خارجہ، وزارت آبی وسائل اور انڈس واٹر کمیشن کے ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ تھنک ٹینک سندھ طاس سے متعلق بھارتی فیصلے کا جائزہ لیکر رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گا، جس کی بنیاد پر اعلیٰ پاکستانی قیادت آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔ ممکنہ طور پر پاکستان جلد ماہرین...
    لاہور(نیوزڈیسک) پہلگام فالس فلیگ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں واقعے میں مشتبہ دہشت گرد کا ایسا خاکہ بنایا گیا جو قومی کرکٹر بابراعظم سے مشابہت رکھ رہا تھا۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے پر مشتبہ دہشت گرد کا خاکہ منظرعام پر لایا گیا جو بابراعظم سے مل رہا تھا۔ یہ دعویٰ مختلف فیس بک اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ہزاروں صارفین تک پہنچا اور صرف ایک پوسٹ پر ہی دو ہزار سے زائد ردعمل سامنے آئے۔ پہلگام حملے کے اگلے دن فیسبک پر ایک صارف نے انڈیا ٹوڈے کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں 3 مشتبہ...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ریجنل اینٹی ٹیررسٹ سٹرکچر (RATS) میجر جنرل الاربیک شارشیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے  ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے خطے میں سلامتی کی حرکیات اور انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزانے دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کے لیے علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے SCO (RATS) کی کوششوں کا اعتراف کیا اور علاقائی اور عالمی سطح پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے جانے پر پاکستانی آرٹسٹ بول پڑے ہیں۔ مختلف سیلیبریٹیز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں بھارت کی طرف سے لگائے جانے والے ان الزامات کو مسترد کیا اور پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شمعون عباسی اور یاسر نواز نے انسٹاگرام پر بھارت کے جنگی جنون پر تنقید کی تو فرحان سعید اور عمیر جسوال نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے وقوفانہ قرار دیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) شمعون عباسی نے کہا کہ وہ اس حملے میں ضائع ہونے والی جانوں پر تعزیت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
    ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کشمیر مسئلے کی تاریخ کو بری طرح مسخ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع “ایک ہزار یا شاید 1500 سال پرانا” ہے حالانکہ یہ تنازع 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد شروع ہوا تھا۔ صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے اس کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت، دونوں کے لیڈروں کو جانتے ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے پُرامید ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط معلومات اور نفرت پھیلانے سے باز آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ View this post on Instagram A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) اداکار یاسر حسین نے بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے نفرت انگیز بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے اور نفرت پھیلانے کے سنگین...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ  آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں...
    پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ڈار کا جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پہلگام واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورات اور رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہیں۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا...
    پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ویمنز ورلڈکپ 2025 پاکستان ویمن ٹیم اپنے گروپ میں شامل کرنے سے گھبرانے لگا۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ 2025 میں کوالیفکیشن نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میگا ایونٹ کیلئے پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کو ایک گروپ میں شامل نہ کرنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس مینز مقابلوں کا کوئی بڑا ایونٹ شیڈول نہیں ہے تاہم 2025 میں ویمنز کا ون ڈے ورلڈکپ ستمبر اکتوبر میں ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے میگا ایونٹ...
    بچوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آگ برستے موسم میں اب انہیں اسکول نہیں جانا ہوگا، محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظر ثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیر معمولی...
    بھارتی ٹی وی چینلوں اور انڈیا کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر میں جمعہ کے روز طبل جنگ بجایا جارہا تھا، تاہم پرسکون آوازیں بھی آن لائن پورٹلز پر جگہ تلاش کر رہی تھیں۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارت کے ایک تجربہ کار، دفاعی تجزیہ کار نے واضح وجوہات پیش کیں کہ پہلگام سانحے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی گرم جنگ کیوں نہیں ہو سکتی، حالانکہ سیاسی فائدے کے لیے اس جنگ کا بہانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ جنگ بندی متاثر ہوسکتی ہے، اور سرحدوں پر مقامی کسانوں کا امن خراب کرنے کے لیے دونوں طرف...
    پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ویمنز ورلڈکپ 2025 پاکستان ویمن ٹیم اپنے گروپ میں شامل کرنے سے گھبرانے لگا۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ 2025 میں کوالیفکیشن نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میگا ایونٹ کیلئے پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کو ایک گروپ میں شامل نہ کرنے کیلئے آئی سی سی کو خط لکھ سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس مینز مقابلوں کا کوئی بڑا ایونٹ شیڈول نہیں ہے تاہم 2025 میں ویمنز کا ون ڈے ورلڈکپ ستمبر اکتوبر میں ہندوستان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے میگا ایونٹ کیلئے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں، ایک طرف تو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے خلاف ملک کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں جس پر بھارتی فورسز نے کریک ڈائون بھی شروع کردیا تو دوسری طرف  تابڑ توڑ بیانات و دعووں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، اب اس صورتحال میں سینیئر صحافی سلیم صافی نے بھی اپنا تجزیہ پیش کیا ہے ۔ روزنامہ جنگ میں چھپنے والے اپنے کالم میں سلیم صافی نے لکھا کہ ’’ بھارت  میں ابھی چند روز قبل وقف املاک کے حوالے سے ایک بل منظور کیا گیا جسے مسلمان اپنی املاک کو ہڑپ کرنے کا حربہ قرار دے رہے ہیں ۔ دریائے...
    بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ توڑنے کے بعد ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ کی کیفیت ہے کیوں کہ اس بار بھارت نے پاکستان میں رہنے والے کروڑوں عوام سے براہ راست زندہ رہنے کا حق چھیننے کی کوشش کی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا سندھ طاس معاہدہ توڑنا اتنا آسان ہے یا  ایسا ہونا ممکن ہے؟ اس حوالے سے جامعہ کراچی میں شعبہ تاریخ کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر معیز خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت 3 دریا بھارت جبکہ 3 پاکستان کے حصے میں آئے۔ 1960 میں ہونے والے اس معاہدے کے بعد 3 دریا جن کا بہاؤ پاکستان کی طرف تھا وہ...
    پہلگام واقعہ کو جواز بناکر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پہلگام واقعہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے" اس موقع پر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ...
    اسلام آباد؍ سکھر (نوائے وقت رپورٹ)  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر ایک اور حملہ بھارت کی طرف سے ہوا ہے، کہنا چاہوں گا کہ دریائے سندھ ہمارا ہے اور یہ ہمارا رہے گا، اس دریا سے ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا۔ سکھر میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  اس دفعہ بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا تھا، جس کا الزام نئی دہلی نے پاکستان پر لگایا، مودی نے اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک دن فیصلہ کرے کہ آپ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتے، نہ بین الاقوامی سطح پر یہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتیں جاری ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے موڈیز کی ٹیم کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف – عالمی بینک بہاریہ اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں موڈیز کی ٹیم سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے حکومت کے سٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے آگاہ کیا، جو پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکا ہے۔ انہوں نے مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری بیلنس میں فاضل، مستحکم شرح مبادلہ، اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے جیسے مثبت اقتصادی اشاریوں پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے سمیت حال ہی میں کیے گئے جارحانہ اقدامات سے مودی سرکار کی جنگی ذہنیت کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پڑوسی ملک کی ایسی ہی خفیہ چالوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملک دشمن تنظیموں کو اسلحہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کر کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالعدم تنظیمیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں۔ بھارت کا مقصد سندھ اور پنجاب سمیت...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ  اگر بھارتی جیلوں میں کوئی پاکستانی ماہی گیر یا چرواہا قید ہے تو بھارت نے ان کا انکاؤنٹر کرنا شروع کردیا ہے۔  "جیو نیوز " کے مطابق انہوں نے کہا کہ بوکھلاہٹ میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلےکےذریعے لوگوں کوشہید کررہا ہے، بھارت نے بانڈی پورہ اور اڑی سیکٹر میں لوگوں کوشہید کرنا شروع کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بانڈی پورہ میں الطاف لالی نامی شخص کو گھر سے اغوا کرکے شہید کیا گیا، اڑی سیکٹر میں بھی محمد فاروق اور محمد دین کو شہید کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو گھروں اور جیلوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں مارا جارہا...
    سٹی42:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشمیر میں سیاحوں پر  فائرنگ کے حوالے سے بھارت  کا کوئی ایڈونچر پاکستان اور بھارت کے درمیان "آل آؤٹ جنگ" کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’پاکستان نئی دہلی کے کسی بھی حملے کا جواب دے گا‘‘۔ خواجہ آصف نے یہ باتیں امریکہ کی نیوز آؤٹ لیٹ سکائی نیوز سے گفتگو میں کہیں۔ پاکستانی وزیر دفاع نے  کہا کہ دنیا کو ان دونوں ممالک کے درمیان مکمل طور پر تنازع کے امکان کے بارے میں پریشان  ہونا چاہیے، جن کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs...