حماس نے جنگ بندی ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حماس نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور حملے میں فلسطینیوں کی شہادت پر ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے روک کر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے امریکا اسرائیل کو غزہ میں زبردستی مسلط کرنے میں مددگار ہے۔
بیان کے مطابق فلسطینیوں پر دھوکے بازی سے حملےاسرائیل کی نیت کو واضح کر رہے ہیں امریکی مدد نیتن یاہو کی حکومت کو سیاسی پناہ دیتی ہے تاکہ وہ جرائم جاری رکھ سکے، امریکا بھی بچوں اور خواتین کےخون میں براہ راست شراکت دارہے امریکی اقدام جارحیت کو بڑھاوا دینے کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ ثالث اور ضمانت دینے والے اپنی مکمل ذمہ داریاں نبھائیں، اسرائیل فوری طور پر قتل عام بند اور معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں شدید حملوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ملک کی قیادت کی ہدایات کے مطابق معاہدے کا نفاذ دوبارہ شروع کر دیا ہے، فوج نے غزہ پٹی میں سرگرم مزاحمتی تنظیموں کے اندر کمانڈ پوزیشنوں پر موجود 30 سے زائد مزاحمت کاروں پر حملے کیے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ فوج جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کا زبردست جواب دے گی۔
گزشتہ روز انسانیت سوز مظالم ڈھانے والے امن کے دشمن اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر شدید حملے شروع کیے جس میں درجنوں فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی