چین کا پاکستانی خلا بازوں کو مشن پر خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلا بازوں کے لیے اپنے خلائی اسٹیشن کے مشنز کے تحت مختصر مدت کے مشن کا انتظام کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’شِنہوا‘ نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کے خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔ چین کے ’گلوبل ٹائمز‘ نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ مشن کے دوران پاکستانی خلا باز نہ صرف عملے کے معمول کے کاموں میں حصہ لیں گے، بلکہ پاکستان کی جانب سے سائنسی تجربات بھی انجام دیں گے۔ مارچ میں، پاکستان کی اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر پروگرام ریسرچ کمیشن (سپارکو) اور سی ایم ایس اے کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت پاکستان کے پہلے انسان بردار مشن کو چین کے خلائی اسٹیشن کی طرف بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ چینی حکومت کی طرف سے ایک اور ’قابلِ قدر اقدام‘ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان خلا کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ اپریل میں، وزیراعظم نے چین کے ساتھ خلا کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان خلا کی ٹیکنالوجی کے شعبے کو ’انتہائی اہمیت‘ دے رہا ہے اور چین کو اپنا ’سب سے قابلِ اعتماد اور تزویراتی (اسٹریٹجک) شراکت دار‘ سمجھتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چین کے
پڑھیں:
پاکستانی دستوں کو غزہ بھیجنے کی خبروں پر پی ٹی آئی کی طرف سے تحفطات کا اظہار
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔
 سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسیناجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
 سیاسی کمیٹی نے نئے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور ان کی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے میں عوامی خدمت کا نیا باب رقم کریں گے۔
اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن قائدین کے تقرر پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
 سیاسی کمیٹی نے زور دیا کہ سینیٹ میں حزبِ اختلاف کے 22 ارکان کے دستخطوں سے جمع کرایا گیا خط، جس میں علامہ راجہ ناصر عباس کو قائدِ ایوان کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس پر سیکریٹری اور چیئرمین سینیٹ فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کریں۔
اسی طرح قومی اسمبلی میں 74 ارکانِ اسمبلی کی جانب سے محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر نامزد کرنے کا خط بھی اسپیکر کو بھجوایا جا چکا ہے۔
کمیٹی نے کہا کہ رول 39 کے تحت اپوزیشن بینچز پر عددی اکثریت رکھنے والے اراکین کو یہ حق حاصل ہے، لہٰذا اسپیکر کو تاخیر کے بغیر نوٹیفکیشن جاری کرنا چاہیے۔
عمران خان کی قید پر تشویشسیاسی کمیٹی نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر توشہ خانہ دوم کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے، اور اب یہ سماعت 27 نومبر 2025 کو ہوگی۔
 کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو کسی صورت قیدِ تنہائی کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ ان کے اہلِ خانہ اور وکلاء سے ملاقاتوں کو یقینی بنایا جائے، اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
سیاسی کمیٹی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 10 روز میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کئی ڈرون حملوں کے نتیجے میں شہادتیں اور زخمیوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈرون حملے فوری طور پر بند کیے جائیں اور اس حوالے سے پالیسی واضح کی جائے۔
پاک افغان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے پر تشویشکمیٹی نے حکومتِ پاکستان اور حکومتِ افغانستان کے درمیان مذاکرات کے بغیر کسی نتیجے کے اختتام پر تشویش ظاہر کی۔
 پی ٹی آئی نے دونوں حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ امن و استحکام کے لیے بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔
اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی گئی اور درجنوں فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
 کمیٹی نے ان خبروں پر بھی تحفظات ظاہر کیے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔
 سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔
آخر میں سیاسی کمیٹی نے کرم میں سیکیورٹی فورسز کے 6 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
 ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات
ایس پی اسلام آباد کی پراسرارموت، متوفی عدیل اکبر کے آپریٹر کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا، اہم انکشافات