پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کا حصہ بنے گا،انتخاب کا عمل جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کا حصہ بنے گا،انتخاب کا عمل جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد:شینزو -21 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے پریس کانفرنس جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔
جمعرات کے روز چینی میڈیاکے مطابق ترجمان کے مطابق رواں سال فروری میں چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد ، چینی خلائی پروگرام میں شامل ہونے والے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ پرائمری سلیکشن پاکستان میں کی جارہی ہے جبکہ سیکنڈری اور حتمی سلیکشن چین میں ہو گی۔
دو پاکستانی خلابازوں کو چین میں ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ چین کے خلائی مشن کی پلاننگ اور تعاون کی پیش رفت کے مطابق، ایک پاکستانی خلاباز پے لوڈ ایکسپرٹ کے طور پر مختصردورانیے کے لئے خلائی مشن کا حصہ بنے گا اور مشن کے دوران نہ صرف عملے کے ساتھ روزمرہ کے امور کی انجام دہی کرے گا ، بلکہ پاکستان کے لئے خلائی سائنس پر مبنی تجربات بھی انجام دےگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوڈان میں نسل کشی: الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں 1500 افراد ہلاک، عالمی مذمت راولپنڈی سے رواں سال کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق متنازعہ ٹوئٹ کیس؛ ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرلیا گیا پاکستان قونصلیٹ جدہ میں سردار طاہر محمود کی جدہ ایکسپو کے منیجنگ ڈائریکٹر ابراہیم بخش کھوسہ سے ملاقات سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، انجینئرنگ ونگ اور بلڈنگ کنٹرول میں تقرری و تبادلے ،۔نوٹیفکیشن سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خلائی مشن
پڑھیں:
بگ بیش لیگ پر پاکستانی چھا گئے! شاداب خان کا اعتراف، قومی اسٹارز سے لیگ کو نئی پہچان
قومی ٹیم کے سپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز کی وجہ سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے۔شاداب خان نے سڈنی سے ورچوئل میڈیا ٹاک کے دوران کہا ہے کہ بگ بیش لیگ کے لیے اچھی تیاری ہے، گزشتہ سال کے رنرز اپ ہیں، کوشش ہوگی گزشتہ برس جو کمی رہ گئی تھی اس کو پورا کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کے بڑے نام اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں، پاکستان کے بڑے ناموں کی وجہ سے لیگ کو بھی شہرت مل رہی ہے، پہلے بھی پاکستان کے کرکٹرز آسٹریلیا آکر کھیلتے رہے ہیں لیکن ایک ساتھ اتنی تعداد پہلے نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تو ہم ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے رہے ہیں، بیرون ملک پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں، ہم سب ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کے منتظر ہیں، دوستوں کے خلاف کھیلنے کا الگ احساس ہے۔شاداب خان نے کہا ہے کہ بی بی ایل میرے لیے بڑی اہم ہے، 5 ماہ کے بعد میں ایکشن میں ہوں گا، بی بی ایل میرے لیے اچھا موقع ہے، مجھے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے، انجری ہونا کھیل کا حصہ ہے، ایسا نہیں ہے کہ مجھے ہی انجری ہوتی ہے۔آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ فینز بھی پُرجوش ہیں، وہ بی بی ایل شروع ہونے کے منتظر ہیں، 2022 میں ہم نے یہاں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا، بہت سپورٹ ملی تھی، بی بی ایل میں بھی پاکستان کے بڑے نام ایکشن میں ہوں گے۔شاداب خان کا ماننا ہے کہ پیٹ کمنز ایک بڑا نام ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا، ڈیوڈ وارنر بھی ٹیم میں ہیں، بڑے ناموں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بابر اعظم کی وکٹ لینے سے ہی مجھے سپر فٹ مان نہیں لینا چاہیے، ہم ایک دوسرے کو قریب سے جانتے ہیں، دیکھتے ہیں کہ میچ والے دن کیا ہوتا ہے، کوشش یہی ہو گی کہ فرنچائز کی توقعات پر پورا اتروں۔واضح رہے کہ شاداب خان بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی ، حسن علی اور حارث رؤف بھی مختلف فرنچائزز سے ایکشن میں ہوں گے۔