انھوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے، ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے، سیمینارز اور ریلیوں کے انعقاد پر، پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے تمام بین الاقوامی اصولوں، وعدوں اور تقسیمِ ہند کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر پر ناجائز اور غیر آئینی قبضہ کیا۔

غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کے اس اصولی، تاریخی اور اخلاقی موقف کے بے حد ممنون و احسان مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر، انسانی حقوق کی پامالیوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزیوں کے باوجود کشمیری عوام نے اپنی جدوجہدِ آزادی سے کبھی پیچھے قدم نہیں ہٹایا۔ جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتا اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت نہیں دیتا، ہماری جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی۔

کنوینر غلام محمد صفی نے اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی، اسلامی ممالک اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں، انصاف اور انسانیت کا ساتھ دیں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں مل جاتا، پاکستان اسی طرح اصولی، اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو ملک بھر میں ہونے والے مظاہرے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ صرف زمینی نہیں بلکہ ایمانی اور روحانی بنیادوں پر قائم ہے۔ اور ابد تک رہے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غلام محمد صفی نے کشمیری عوام کے کہ پاکستان نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

گلگت و کشمیر الیکشن، امیدواروں کے  انتخاب میں میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں: نوازشریف

اسلام آباد، ن لیگ کے صدر نواز شریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہنماؤں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انتخابات میں کامیاب ہونے کیلئے بھرپور تیاری کرے گی۔نواز شریف نے زور دیا کہ امیدواروں کے انتخاب میں میرٹ پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پرانے ساتھیوں کے ساتھ ساتھ نئے امیدواروں کی شمولیت بھی شفاف اورمنصفانہ بنیادوں پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ تمام رہنماؤں اور کارکنوں کی رائے سننے کے بعد ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا تاکہ بہترین امیدوار میدان میں آئیں۔صدر ن لیگ نے کہا کہ ہمیں ہر سطح پر نظررکھنی ہوگی کہ کون پارٹی کے ساتھ ہے اور کون پرایا انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کی فضا مثبت ہے اوراس کے نتائج بھی پارٹی کے حق میں آئیں۔نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے ملک میں جو سرمایہ کاری کی، وہ این ایف سی ایوارڈ سے بھی آگے نکل گئی اور صوبوں کو فنڈز ان کے حقوق کے مطابق ملنے چاہئیں۔انہوں نے وفاق کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز کے بہتر استعمال پر بھی زور دیا اور کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی این ایف سی کے تحت مالی وسائل فراہم کیے جائیں۔نواز شریف نے اعلان کیا کہ وہ جلد وزیراعظم شہباز شریف سے اس معاملے پر بات کریں گے تاکہ دونوں علاقوں میں ترقی اور انتخابات کی تیاری میں مزید تیزی لائی جا سکے۔انہوں نے پارٹی کارکنان اوررہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنے عزم اور محنت سے پارٹی کی کامیابی کو یقینی بنائیں اور میرٹ، شفافیت اورعوامی توقعات کو اولین ترجیح دیں۔

متعلقہ مضامین

  • وادی کشمیر میں جاری پکڑدھکڑ کے دوران 200 سے زائد کشمیری گرفتار
  • مجرموں کی حوالگی کے بارے میں کسی انفرادی کیس پرتبصرہ نہیں کرسکتا: برطانوی پارلیمانی انڈرسیکرٹری آف اسٹیٹ
  • مودی حکومت کی پالیسیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جذبات تیزی سے پھیلنے لگے
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی عدم بحالی پر کشمیری عوام میں بھارت کیخلاف شدید غم و غصہ
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد جاری
  • بھارت ہر صورت یاسین ملک کو سولی پر چڑھانا چاہتا ہے: مشعال ملک  
  • گلگت و کشمیر الیکشن، امیدواروں کے  انتخاب میں میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں: نوازشریف
  • نواز شریف نے اگلے  ماہ آزاد کشمیر کے دورے کا اعلان کر دیا
  • مشعال ملک کا ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ