ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، جنگ ہو،تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب،ترکیہ مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا۔اسلام آباد میں ترکیہ کے 102 ویں قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی اور کہا کہ ملک بھر اور اسلام آباد میں ترکیہ اور پاکستان کے پرچم لہرارہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ عشروں میں ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے، کمال اتا ترک مرحوم نے جدید ترکی کی بنیاد رکھی تھی اور آج ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا میں ترقی،استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں اوریہ کامیابی غیرمعمولی لیڈرشپ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج جدید ترکیہ صدر طیب اردوان کی غیرمعمولی قیادت کے باعث جدید، تہذیب، ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط ہیں اور قریبی مذہبی،ثقافتی رشتوں میں جڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جنگ ہو،تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب،ترکیہ مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا، حال ہی میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں 4دن میں دشمن کو سبق سکھایا اور اس جنگ کے دوران ترک صدر طیب اردوان چٹان کے مانند پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے آبا اجداد نے جب تحریک خلافت کی حمایت کی اور اس میں حصہ لیا تو انہیں نہیں معلوم تھا کہ ترکیہ ہمارے ساتھ کھڑا رہے گا اور دونوں ممالک یک جان اور دو قالب ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آج دونوں ممالک معاشی ، تذویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں، صدر طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا اور حال ہی میں میں بھی اپنے رفقا کے ساتھ ترکیہ گیا، اور ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمارے دکھ سکھ مشترکہ ہوں گے، جو کچھ ترکیہ کے پاس ہے وہ پاکستان ہیاور جو کچھ پاکستان کے پاس ہے وہ ہمارے ترک بھائی بہنوں کا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزام کے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزام ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، دو اہلکار سمیت 13 افراد زخمی اسرائیل کا غزہ پر بمباری سے 104 شہادتوں کے بعد جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کا اعلان عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔