ایک پاکستانی خلاباز کو چین کے خلائی مشن میں شامل کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
چینی خلائی مشن کے ترجمان ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلاباز کو چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی خلاباز چین کے خلائی مشن میں شامل ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز جلد ہی مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لے گا۔ چینی خلائی مشن کے ترجمان ژانگ جِنگبو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلاباز کو چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے خلائی سفر کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی خلاباز کے انتخاب کا ابتدائی مرحلہ پاکستان میں مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسرا اور حتمی مرحلہ چین میں ہو گا۔ اس مشن کے دوران پاکستانی خلاباز معمول کے خلائی کاموں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی جانب سے سائنسی تجربات بھی انجام دے گا۔ چین اور پاکستان نے رواں سال فروری میں خلا کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد پاکستان کے پہلے خلاباز کے چینی خلائی اسٹیشن پر مشن میں شامل ہونے کی راہ ہموار ہوئی۔ یاد رہے کہ 1 لاکھ کلو وزنی اور 55.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستانی خلاباز خلائی سٹیشن خلائی مشن کے خلائی
پڑھیں:
پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :