امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوسان میں ہونے والی چینی و امریکی صدور کی اہم ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پر ٹیرف 57 سے کم ہو کر 47 فیصد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔ چینی صدر کے ساتھ ملاقات کو1 سے 10 کے اسکیل پر 12 نمبرز دوں گا، ان سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بلیک ویل چپس کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں، تمام نایاب معدنیات کے معاملات طے پا گئے، نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں.

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہو جائے گی۔جبکہ طے ہوا ہے کہ چینی صدر فینٹی نائل روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ چین پر فینٹی نائل پر عائد ٹیرف 20 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیں گے.

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کروں گا، میرے دورہ چین کے بعد چینی صدر امریکا آئیں گے۔

ٹرمپ کا نے مزید کہا کہ ہم چینی صدر کے ساتھ یوکرین کے معاملے پر مل کر کام کرنے جا رہے ہیں تاہم چینی صدر سے تائیوان کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک ایٹمی تجربے کر رہے ہیں، تو امریکا کے لیے بھی مناسب ہے کہ یہ تجربے بحال کرے، نیوکلیئر ٹیسٹنگ سائٹس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے سربراہ شمالی کوریا سے بات نہیں کرسکا، میں ان سے بات کرنے کے لیے واپس آؤں گا۔

امریکی صدر نے چینی ہم منصب سے جنوبی کوریا میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی صدر چینی صدر چین پر کے بعد کہا کہ

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان