2025-09-18@22:11:00 GMT
تلاش کی گنتی: 7920
«کیا پاکستان»:
(نئی خبر)
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات اور متاثرین کی بحالی کے منصوبوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ ضمنی انتخابات پر...
ایرانی صدر کا پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، امداد کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،...
اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود...
اسلام آباد:آسٹران کالج سکیم تھری کیمپس میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پرجوش تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے وطن سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے کی خوبصورت دھن سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے تحریکِ آزادی کے عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ طلباء نے ملی نغمے گائے اور جذباتی تقریریں پیش کیں، جن میں پاکستان کی آزادی اور قربانیوں کی داستانیں سنائی گئیں، جس سے شرکاء کے دلوں میں وطن کے لیے محبت اور فخر کی لہر دوڑ گئی۔ یوم آزادی کے موقع پر شجر کاری کی سرگرمی...
AUCKLAND, NEW ZEALAND: نیوزی لینڈ میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے خصوصی شرکت کی اور پاکستان کو 79 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم مضبوط اور دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستانی برادری کی نیوزی لینڈ کی ترقی میں خدمات کو سراہا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستان کے یوِ آزادی کی شان دار تقریب میں وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے شرکت کی، اس موقع پر وزیر برائے ایتھنک کمیونٹیز مارک مچل، قائدِ حزب اختلاف اور سابق وزیرِاعظم کرس ہپکنز، نیوزی لینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز احمد اور...
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے لاہور میں ہونے والی ایک پرائیویٹ LGBTQ پارٹی کو بے نقاب کر دیا جس کے مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا کہ یہ خفیہ پارٹی لاہور میں ایک پرائیویٹ مقام پر منعقد کی گئی تھی۔ ماریا بی کے بقول اس خفیہ پارٹی میں ٹرانس جینڈرز سمیت اسکول کے بچے بھی شریک تھے۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ اسکول کے بچوں نے خود انھیں اس پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجی ہیں جن میں شرکا کو شیطانی تھیم والے کپڑوں میں دکھایا گیا۔ ماریہ بی نے اس موقع پر فلمساز سرمد کھوسٹ کی فلم Joyland کا بھی ذکر کیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں پرائیویٹ...
سٹی42: چھ مئی- دس مئی کے معرکہِ حق کے ھیرو، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے ۔ معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کے استقبالیہ کی تقریب کے موقع پر سینیئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو کے دوران سوالات کے جواب میں آرمی چیف نے کہا, " تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔" جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب فیلڈ...
برسلز:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، تبدیلی سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹ ہیں۔ برسلز میں تقریب کے دوران انہوں ںے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں، خدا نے مجھے اس ملک کا محافظ بنایا ہے، مجھے کسی عہدے کی خواہش نہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کے لیے دوسرا دوست قربان نہیں کریں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے۔ عاصم منیر نے افغانستان کو بھی خبردار کیا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی بینک کے مطابق ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 45فیصد ہو گئی ہے۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جو 11لاکھ 37ہزار ٹن رہی جس کی مالیت 51کروڑ 10لاکھ ڈالر ہے، یہ 2024ء کے مالی سال میں قائم کردہ 9لاکھ 90ہزار 266ٹن مالیت 43کروڑ 40لاکھ ڈالرکے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔یہ نمایاں اضافہ ایک طرف سستے کپڑوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے تو دوسری جانب ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور گہری ہوتی غربت...
ستٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستانی حکومت اور عوام سے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ایکس اکاؤنٹ پر پاکستان میں تباہ کن سیلابوں سے تباہ کاری پر تعزیتی پیغام میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے المناک سیلابوں پر حکومت اور عوام سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کی فراہم کی پیشکش بھی کی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے تباہ کن سیلابوں میں...
اسلام ٹائمز: کربلا میں امام حسین علیہ السلام کا قیام اصول اور حق کی حفاظت کے لیے تھا۔ انہوں نے یزید کے باطل نظام کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور اسلام کی اصل تعلیمات کو بچانے کے لیے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جان قربان کر دی۔ قیامِ پاکستان میں بھی یہی اصول کار فرما تھے۔ ایمان، قربانی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانا۔ لاکھوں مسلمانوں نے ہجرت کی، اپنی جانیں اور املاک قربان کیں تاکہ ایک آزاد اسلامی ریاست قائم ہو۔ دونوں تحریکیں ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ نظریے کی حفاظت قربانی سے ہی ممکن ہے۔ تحریر: آغا زمانی 14 اگست 1947ء کا دن ہماری قومی تاریخ کا سب سے اہم دن ہے۔ یہ دن اس...
خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہونیوالی ملاقات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میری اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پہلی باضابطہ ملاقات بلجیم کے شہر برسلز میں ہوئی۔ انہوں نے اس ملاقات کو ایک عاجز صحافی اور ایک “فیلڈ مارشل” کی صاف و شفاف نشست قرار دیا، جس میں کھردرے سوالات پوچھے گئے اور جنرل منیر نے کھلے دل سے جوابات دیے۔ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔گفتگو کا آغاز سیاست اور حالیہ افواہوں سے ہوا جن میں صدرِ پاکستان اور وزیراعظم کو ہٹانے کی باتیں گردش کر رہی تھیں۔ اس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدارتی اعزاز نہ ملنے کا شکوہ کرنے والی پاکستانی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ستارہ امتیاز کے اعلان پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔ یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کے لیے صدارتی اعزازات کا اعلان کیا گیا۔ فضیلہ قاضی کا نام بھی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے 3 دہائیوں کے بعد صدارتی اعزاز ملنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi) انہوں نے اس پُرمسرت موقع پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے لکھا، ’میرے پیارے پاکستان اور میرے تمام مداحوں کا...
بیلجیئم کے شہر برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب اور صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس تاثر کو سختی سے رد کیا کہ صدرِ پاکستان یا وزیراعظم کو ہٹانے کی کوئی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا معروف اخبار میں شائع سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کے کالم کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اس طرح کی خبریں مخالف عناصر کی جانب سے پھیلائی جاتی ہیں تاکہ سیاسی انارکی پیدا ہو۔ حکومت کی کارکردگی کی تعریف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ...
افواج پاکستان: ہر آفت میں شانہ بشانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال قوموں کی زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں، اور اکثر فطرت کی طرف سے ملنے والے امتحان سب سے سخت ثابت ہوتے ہیں۔ ان لمحات میں صبر، حوصلہ اور اتحاد ہی ایک قوم کی اصل قوت کو ظاہر کرتے ہیں۔ پاکستان نے اپنی تاریخ میں بے شمار قدرتی آفات کا سامنا کیا ہے جنہوں نے عوام کے صبر اور استقامت کو آزمایا۔ لیکن ہر بار اس دھرتی کے لوگ اپنی مسلح افواج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔ چاہے جنگ کا میدان ہو یا قدرتی آفات کا وقت، پاکستان آرمی نے کبھی قربانی دینے میں ہچکچاہٹ نہیں دکھائی اور...
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کردیا۔ روزنامہ جنگ کے لیے سہیل وڑائچ نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ملاقات میں مجھے 1985ء کے بعد سے آنے والے آرمی چیفس کا تقابل پیش کرتے ہوئےمثالوں سےواضح کیا تھاکہ جنرل عاصم منیر ان سب سے مختلف اور بہتر ہیں، انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ انکی نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ اِدھر کی دکھا کر اُدھر کو گیند نہیں مارتے اور نہ ہی وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ بطور صحافی میں تجسّس سے مجبور ہو کر محسن نقوی سے دوستانہ اور کبھی کبھی شکوے کے انداز میں کہتا رہا کہ جنرل صاحب...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈز سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ (زراعت) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر رافیہ ممتاز کو پی اے پی پی، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یٰسین کو تمغہ امتیاز جبکہ انجینئر رخسانہ زبیری کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تعلیم کے شعبہ...
میڈیا کی طاقت سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے، یہ رائی کو پہاڑ اور پہاڑ کو رائی بنانے کے فن میں مہارت رکھتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل جرمنی کا میڈیا اتنا طاقتور تھا کہ اس نے جرمنی کو دنیا کا سب سے طاقتور ترین ملک کے طور پر متعارف کرا دیا تھا، یورپ کے اکثر ملک اس سے خوف زدہ تھے، چنانچہ ان کی کوشش تھی کہ وہ جرمنی کے ساتھ مل کر چلیں، یورپ میں اس وقت صرف ایک برطانیہ تھا جو جرمنی کو یورپ کی سب سے بڑی طاقت ماننے سے گریزاں تھا۔ بعد میں حالات ایسے ہوئے کہ برطانیہ، امریکا اورکچھ یورپی ممالک کے ساتھ مل کر جرمنی کے خلاف محاذ بنانے میں کامیاب...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تجارت اور عوام سے عوام کے روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔آج (جمعہ) اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی مصروفیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے دونوں فریقین کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اس رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت...
نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یومِ آزادی کے موقع پر لال قلعے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ایک نئے اور جدید فضائی دفاعی نظام سدرشن چکر کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ یہ نظام آئندہ دس برسوں کے دوران ملک بھر میں نصب کر دیا جائے گا، اور اس کا مقصد بھارت کو کسی بھی بیرونی فضائی خطرے سے مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔ سدرشن چکر کیا ہے؟ نریندر مودی کے مطابق سدرشن چکر ایک ایسا طاقتور نظام ہوگا جو نہ صرف دشمن کے حملے کو ناکام بنائے گا بلکہ بھرپور جوابی وار کی بھی صلاحیت رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کی حفاظت اور جدید جنگی چیلنجز...
OTTAWA: کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن اور تین قونصل خانوں نے 79 واں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق“ جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ تقریب کا آغاز اوٹاوا میں قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد صدر، وزیراعظم اوروزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ یوم آزادی نہ صرف جشن کا دن ہے بلکہ ان شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع بھی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کا دفاع کیا۔ انہوں نے مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کا جرات مندانہ جواب دینے پر پاکستان کی مسلح...
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے میں 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستانی قیادت کے خصوصی پیغامات سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اتحاد، یقین اور قربانی جیسے سنہری اصولوں کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کی بنیاد قرار دیا اور ملک کی خوشحالی، امن و استحکام کے لیے دعا کی۔ حالیہ بیرونی جارحیت کے تناظر میں سفیر نے...
نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ ۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں زرعی فنانسنگ کے منظر نامے کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی اسٹریٹجک نجکاری کے لیے نیکسٹ کیپیٹل لمیٹڈ کی قیادت میں کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے (ایف اے ایس اے) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی منتقلی، کابینہ کمیٹی اور نجکاری کمیشن کی مشاورت کنسورشیم بھرپور مہارتوں کو نمایاں طور پر مجتمع کرتا ہے جس میں...
وزیراعظم سے بنگلادیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔اہم ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے ساتھ گزشتہ دسمبر میں قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی گرمجوش ملاقات اور نتیجہ خیز بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں فریقوں کے...
پاکستان کی نام نہاد گریٹر اسرائیل کی تخلیق سے متعلق اسرائیل کے بیانات کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے گریٹر اسرائیل سے متعلق حالیہ اسرائیلی بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی بیانات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی طرف اشارہ کیا گیا۔ پاکستان اسرائیلی قابض طاقت کے حالیہ بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ عالمی برادری بھی ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے، جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے اشتعال...
پاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)یوم آزادی پر صدر آصف علی زرداری نے 263ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا۔ کرکٹر شاہد آفریدی، مرحوم نوابزادہ نصر اللہ خان اور وفاقی وزیر اویس لغاری کو بھی اعزازات کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔صدر مملکت کی منظوری سے اعلان کردہ سول ایوارڈ آئندہ سال 23 مارچ کو تقاریب میں دیئے جائیں گے، شعبہ سائنس میں 6، شعبہ تعلیم میں 18، شعبہ طب میں 5 اور شعبہ فنون میں 22 افراد کو مختلف اعزازات کا حقدار قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شعبہ ادب کی 20 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے...
صدرپاک ترک کلچرل ایسوسی ایشن اور ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے رکن برہان قایا ترک—جنگ فوٹو سفارت خانۂ پاکستان انقرہ نے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان ہاؤس میں ایک پُروقار استقبالیے کا اہتمام کیا۔اس تقریب میں ترکیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اراکین، ترک معززین اور پاکستان کے دوست شریک ہوئے، جو قومی فخر اور ثقافتی ورثے کا حسین امتزاج پیش کر رہی تھی۔مہمانوں کا استقبال روایتی پاکستانی مہمان نوازی کی گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ کیا گیا۔تقریب میں ثقافتی مظاہروں، روایتی پاکستان پکوانوں، آم کی مٹھاس اور ملی نغموں نے فضا کو یکجہتی اور جشن کے رنگوں سے بھر دیا، وطن سے دور رہتے ہوئے بھی شرکاء نے مادرِ وطن کی آزادی کا دن بھرپور...

وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سفارتخانہ کی ناظم الامور کی ملاقات ،پاک-امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے جمعہ کوامریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً دوطرفہ تجارت، کاروبار اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے کامیابی کی سمت کا رخ موڑ لیا ہے اور موڈیز کی حالیہ اپ گریڈنگ جس نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی پاکستان کی معاشی کارکردگی پر مثبت رائے کو ہم آہنگ کر دیا ہے،واضح ثبوت ہے کہ حکومت کے مشکل مگر ضروری اصلاحاتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ناگہاں بارشوں نے تباہی مچا دی تو پاکستان آرمی کے جوان فوری طور پر مصیبت زدہ عوام کی مدد کے لئے نکل پڑے۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادلوں کے پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر انتہائی مختصر وقت میں 146 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور متعدد لاپتا ہو گئے۔ کئی مکانات منہدم ہوگئے اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ اص صورتحال مین مقامی انتظامیہ نے فوج کو مدد کے لئے طلب کیا، فوج کے جوانوں نے خیبر پختونخوا کے متعدد متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور بہت سے شہریوں کو نقصانات سے...

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز نے جمعہ کو وزارت ریلوے میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ریلوے کے شعبے میں جدید تعاون، تکنیکی مہارت اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔(جاری ہے) دونوں فریقین نے تکنیکی تعاون، تربیتی پروگرامز اور سیاحت پر مبنی ریل سروسز کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے پاکستان ریلوے کی ترقی کیلئے شراکت داری کے نئے امکانات پر روشنی ڈالی اور آسٹریلیا کے اعلیٰ ریلوے نظام...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد عمرنے آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ہائی کمشنر نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنر نے 1971 میں علیحدگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی...
لاہور (ویب ڈیسک) لندن میں مقیم 18 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی دنیا میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔ اس سے قبل جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔ ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے، جو ان کے مطابق ان کے بچپن کا خواب تھا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والدین کی قربانیوں کو...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی جانب سے 15 روز کے لیے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ مطلع کردیا گیا ہے۔ پی آر ایل کے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط کے مطابق 17 اگست 2025ء سے ری جنریشن شٹ ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شٹ ڈاؤن تقریباً 15 دن جاری رہے گا، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کے لیے کیا جارہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و دیگر مصنوعات کی سپلائی چین...
ویب ڈیسک: بھارت کے رافیل طیاروں سمیت دفاعی نظام ایس فور 400 کی تباہی اور دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والوں کو ایوان صدر میں اعزازات سے نوازا گیا۔ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا گیا، جس میں 80 سے زائد بھارتی طیاروں نے حصہ لیا، دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ میں پاکستان پاکستان کے تقریباً 50 طیاروں نے جوابی کارروائی کی اور بھارت کے رافیل سمیت 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے، 10 مئی کو پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کیا اور روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 اور...

* قیصر احمد شیخ کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کے موقع پرہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو 5 لیٹر پیٹرول کا تحفہ
چنیوٹ(نیوز ڈیسک) یومِ آزادی پاکستان کے پُرمسرت موقع پر وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ضلع چنیوٹ اور گردونواح سے آنے والے ہزاروں موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کو فی کس پانچ لیٹر مفت پٹرول کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران ضلع چنیوٹ سمیت دور دراز علاقوں سے آئے نوجوان بڑی تعداد میں سبز ہلالی پرچم لہراتے ہووے ڈیرہ قیصر احمد شیخ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر نے اپنے ہاتھ سے شرکاء کو پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ یہ صرف جشنِ آزادی کی خوشی نہیں بلکہ عوام اور قیادت کے درمیان محبت و یکجہتی کی ایک مضبوط علامت ہے۔ کئی شرکاء نے بتایا کہ وہ...
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ طاس معاہدے (IWT) سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے ہیگ کی عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے جس میں بھارت کو معاہدے کے تحت دریاؤں پر نئے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن میں طے شدہ شرائط کی پابندی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کے تحت 3 مغربی دریا پاکستان کو اور 3 مشرقی دریا بھارت کو دیے گئے تھے۔ 2023ء میں پاکستان نے مغربی دریاؤں پر بھارت کے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن کے معاملے پر مستقل ثالثی عدالت (PCA) ہیگ...
راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح لیس ہے۔ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا۔ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے وقف کر دیں گے۔ فیلڈ مارشل نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے قومی پالیسیوں کی آزادانہ تشکیل، اغیار اور استعمار کی غلامی سے آزادی کی ضرورت ہے۔ معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کر کے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ خود انحصاری کے حصول کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی پر ایکسپو سنٹر لاہور میں بزنس مین فورم کے زیراہتمام ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ ایکسپو 2025ء کے پہلے روز افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوذر شاد، سینئر نائب صدر خالد عثمان،...
نگر نگر قریہ قریہ وطن سے محبت کا والہانہ اظہار،گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار ،آسمان پرلہراتے پرچم اور روشنیوں کا سمندر آگیا نمازِ فجر کے بعد21توپوں کی سلامی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں ،مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اور شہریوں کی مزار پر قائد اعظم پر حاضری معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا۔کراچی سے خیبر، گلگت سے گوادر تک وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، نگر نگر قریہ قریہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار رہے۔آسمان پر...
یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے بھارتی وزیراعظم نے جشن آزادی کے دن کو ( Partition Horrors Remembrance Day )کا نام دے دیا پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نفرت انگیز پیغام سامنے آیا جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں نریندر مودی نے پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (Partition Horrors Remembrance Day) کا نام دیا اور لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع...
پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان کے علاقے شامیلات میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمشید مہمند کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد، قربانیوں اور موجودہ حالات میں قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے...
اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 850 سے زائد اکاؤنٹس رپورٹ اور سیکڑوں بلاک کردیے گئے ہیں۔ حکومت نے آن لائن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں اکاؤنٹس رپورٹ اور بلاک کر دیے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا روکنے میں یکساں عزم دکھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیٹو ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیموں ، تحریک طالبان پاکستان،...
معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔ پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہوئے نغمے میں...
سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور دنیا کو ایک پرامن، ترقی پسند اور مثبت پاکستان سے روشناس کروایا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف نہ صرف سنا گیا بلکہ اسے مثبت انداز میں سراہا بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک...
بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا وہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے جو پاکستان کے حق میں سنایا گیا تھا۔ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کو بلاروک ٹوک فراہم کرنے کا پابند ہے۔ تاہم، بھارت کا مؤقف ہے کہ عالمی عدالت کو اس معاہدے پر فیصلہ سنانے کا اختیار ہی نہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، بھارت نے کبھی عالمی ثالثی عدالت کی اتھارٹی کو تسلیم نہیں کیا۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ 8 اگست کو عالمی عدالت کی جانب سے سنایا گیا تھا، اور اسے پیر کے روز عدالت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔ پاکستان کے...
نئی دہلی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن نے ایک شاندار پرچم کشائی تقریب منعقد کی ۔ تقریب کا آغاز چانسلری لان پر چارج ڈی افیئر سعد احمد وڑائچ نے پاکستانی پرچم بلند کرکے کیااورصدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ سعد احمد وڑائچ نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے آزادی کی قدر کو ایک انمول نعمت قرار دیا، جس کا دفاع ہر دور میں ضروری ہے۔ سعد احمد وڑائچ نے کہاکہ یومِ آزادی وہ دن ہے جب مسلمانوں نے اپنی خود ارادیت کا خواب تعبیر میں تبدیل...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم نے مودی کو جواب دیا کہ پاکستان پر تمہاری نہیں چل سکتی، جو کچھ تم نے گجرات میں کیا یا جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، وہ اسرائیل کا ایجنٹ مودی پاکستان میں نہیں کر سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس کراچی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں بزرگوں کی قربانیوں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی کاوش سے آزاد ریاست نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ...
کیڈٹس کی جانب سے شاندار مارچ پاسٹ اور پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ نیول کیڈٹس ہر...
—جنگ فوٹو ترک دارالحکومت انقرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی نہایت وقار اور شایانِ شان پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ منایا گیا۔پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید نے قومی ترانے کی گونج میں قومی پرچم بلند کیا، جس میں سفارت خانے کے افسران اور پاکستانی برادری کے اراکین نے شرکت کی۔تقریب میں صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔اپنے پیغامات میں قومی قیادت نے حالیہ معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کو تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ قرار دیا، جو بھارتی جارحیت کے مقابلے میں قومی طاقت، یکجہتی اور پیشہ ورانہ مہارت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔قیادت نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو قائدِاعظم محمد...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ایسی کامیابی حاصل کی کہ دنیا حیران رہ گئی۔ آج کا دن خصوصی طور پر شہدا کے نام ہے، وہ بیٹے جنہوں نے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جشن آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی پاکستانی قوم کی طرف سے سلام کہا۔ یہ بھی پڑھیں: سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل، سکھر کے طلبہ نے تاریخ رقم کردی انہوں نے کہا...
اسلام آباد: سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام”نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام “نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کی۔ انہوںنے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم معرکہ حق ایوارڈ کی حق دار ہے ، انہوں نے کوئی ایسا غیر معمولی کام نہیں کیا اور جو...
ملک بھر میں آج 78 واںیوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، رواں برس یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے علاوہ لاہور، کوئٹہ اور مظفر آباد میں بھی پاک فوج کے دستوں نے توپوں کی سلامی پیش کی۔یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھر کی مساجد میں دِن کا آغاز قرآن خوانی، ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کے...
یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے۔اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے۔یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں. بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔ڈاکٹر رینا کیونکا نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جبکہ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے 14 اگست پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نام ’نشانِ پاکستان‘ کے لیے تجویز کیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنا نام فہرست سے نکال دیا، جبکہ باقی تمام ناموں کی منظوری دے دی۔دوسری جانب ایوانِ صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پُروقار تقریب ہوئی۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشنجناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ ارکان،قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان سمیت دوست ممالک کے سفراء، اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک...
سکھر میں 3 ہزار سے زیادہ طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ بدھ کو سکھر میں 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پبلک اسکول سکھر میں 3,080 طلباء نے مل کر انسانی پاکستانی قومی پرچم تشکیل دیا سکھر سے محمد اطہر اللہ کی رپورٹ#Pakistan #IndependenceDay #Sukkur #HumanFlag #PublicSchoolSukkur #14August #PakistanNews #JashneAzadi #MuhammadAtharullah #Patriotism pic.twitter.com/lBx5Rd4buN — APP (@appcsocialmedia) August 13, 2025 یہ تقریب سکھر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، جس میں پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) حال ہی میں پاکستان کے انسداد بدعنوانی کے ادارے 'نیب‘ نے ملک کے بڑے ہاؤسنگ منصوبوں کے مالک ہیں ملک ریاض کے ایک ایک قریبی رشتہ دار کی کچھ جائیدادیں نیلام کی ہیں۔ یہ نیلامی اس لیے کی گئی کیونکہ ملک ریاض اور ان کے رشتہ دار 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں پلی بارگین معاہدے کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہے۔ اب تک گروپ کی دو جائیدادیں نیلام ہو چکی ہیں جبکہ مزید نیلامی کے لیے تیار ہیں۔ نیب میں ملک ریاض اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے، جس کے مطابق وہ کراچی، راولپنڈی اور جنگلات کی...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور علی شاہ کو بھیجا گیا جوابی خط منظر عام پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ججز کمیٹیوں کے 31 اکتوبر 2024 سے 29 مئی 2025 تک کے اجلاس کے منٹس پبلک کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان کا جسٹس منصور کو بھیجا گیا جوابی خط بھی منظر عام پر آگیا.جوابی خط جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے 31 اکتوبر کے اجلاس پر لکھا گیا۔دونوں ججوں نے 26 ویں ترمیم فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا. جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے کہا آرٹیکل 184 شق تھری کے تحت فل کورٹ مقرر کریں۔چیف جسٹس کے خط میں کہا گیا کیا ایسا...
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نفرت انگیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے کا نام دیا۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مودی نے نفرت انگیز ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن اس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد...
ویب ڈیسک: سکھر میں 3 ہزار سے زائد طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر تاریخ رقم کردی۔ سکھر میں گذشتہ روز 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ سکھر کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی کئی دنوں کی محنت اور ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے شاندار قومی جذبے کا...
تصویر: سوشل میڈیا سکھر میں 3 ہزار سے زائد طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر تاریخ رقم کردی۔سکھر میں بدھ کے روز 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔یہ سکھر کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ کئی دنوں کی محنت اور ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے شاندار قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تاریخی انسانی پرچم مکمل کیا۔ یومِ آزادی پر گوگل...
نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تصادم میں راکٹس اور میزائلوں کے کامیاب استعمال کے بعد اب ایک نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے، ماہرین نے چینی طرز پر بنائی گئی اس فورس کو ہنگامی صورتحال کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ دہائیوں سے سرحد پار درست حملوں کی صلاحیت صرف فضائی افواج کے پاس تھی، مگر اب پاکستان آرمی اس صورتحال کو بدل رہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس نئی فورس کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ...

2024 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0 کے تحت تین سال میں 33 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تصادم میں راکٹس اور میزائلوں کے کامیاب استعمال کے بعد اب ایک نئی ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ ماہرین نے چینی طرز پر بنائی گئی اس فورس کو ہنگامی صورتحال کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ دہائیوں سے سرحد پار درست حملوں کی صلاحیت صرف فضائی افواج کے پاس تھی، مگر اب پاکستان آرمی اس صورتحال کو بدل رہی ہے۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس نئی فورس کا اعلان کیا اور کہا کہ ’یہ فورس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی‘۔ بعدازاں وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تصادم میں راکٹس اور میزائلوں کے کامیاب استعمال کے بعد اب ایک نئی ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ ماہرین نے چینی طرز پر بنائی گئی اس فورس کو ہنگامی صورتحال کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ دہائیوں سے سرحد پار درست حملوں کی صلاحیت صرف فضائی افواج کے پاس تھی، مگر اب پاکستان آرمی اس صورتحال کو بدل رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس نئی فورس کا اعلان کیا اور کہا کہ ’یہ فورس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی‘۔ بعدازاں وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ راکٹ فورس پاکستان کی جنگی صلاحیت...
یورپی یونین کے سفیروں نے اپنے منفرد انداز سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب کہ یوم آزادی پر دنیا بھر سے پاکستان کے عوام کے لیے محبتوں کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا اظہار کیا، ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا۔ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں، یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا۔ یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور...
فائل فوٹو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملا دیا۔یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد ریاست نصیب ہوئی۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ عہد کریں کہ ہم آزادی صرف 14 اگست کو نہیں بلکہ سال کے 365 دن منائیں گے۔ وطنِ عزیز کا سیسہ پلائی دیوار کی طرح دفاع کریں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے معرکۂ حق میں مسلح افواج کی قربانیوں کو قابلِ فخر قرار دے دیاانہوں نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ان کا کہنا ہے کہ بھارت...
وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا یہ اعزاز بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کو آج ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ معروف نیوز چینل کے رپورٹر سلیمان سعادت خان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں یورپی پارلیمنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر...
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی...
فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اُن کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیاجا ئے گا۔ توقع ہے یورپی یونین بھارت پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات نہ کرنے زور دے گی، بلاول بھٹو زرداریچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانگے سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) امریکہ نے یہ الزام اس سالانہ عالمی رپورٹ میں لگایا ہے، جو منگل کے روز جاری کی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق پر امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ کو اس سال مختصر کر دیا اور بعض اتحادیوں اور اُن ممالک پر تنقید کو خاصا نرم کر دیا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شراکت دار رہے ہیں۔ اس سال بھارت اور پاکستان کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق دستاویز بھی خاصی مختصر اور محدود تھی۔ امریکی کانگریس کی منظوری سے تیار کی جانے والی ملکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ روایتی طور پر ہر ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں بدھ کے روز منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی راکٹ فورس کمانڈ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا، جو پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ تاہم خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ یہ فورس فوج میں اپنا الگ کمانڈ رکھے گی جو کسی روایتی جنگ کی صورت میں...
مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی، انہوں نے پیغامات میں کہا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہان نے کہا کہ ارض پاک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج اور قوم کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے، ایک مضبوط،...
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ مئی 2023 ء میں مہنگائی...
پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی: ہوائی فائرنگ...
اسلام آباد: پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔ وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ تیل کے ذخائر موجود...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء ) ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔نیول کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو قائداعظم کے مزار پر یہ ذمے داری سنبھالتے ہیں تاکہ بانی پاکستان کو عسکری انداز میں سلام پیش...
لاہور(نیوز ڈیسک) چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو...

آرمی راکٹ فورس کمانڈ بنانے کا اعلان: سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کی دعوت دیتا ہوں، وزیراعظم: یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب، صدر، فیلڈ مارشل کی بھی شرکت
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کا جشن آج 14اگست کو بھرپور جوش وجذبے اور شایان شان انداز سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ، کراچی، لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری و نجی عمارات کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ یوم آزادی کے سلسلے میں شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں دفاعی سازوسامان کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آج 14اگست کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ میں عوام کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پوسٹ نے حسب روایت جشن آزادی ملک بھر میں شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر 30 روپے کا یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سمیع اللہ خان کی ہدایت پر جڑواں شہروں، مری، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر کے اہم شہروں کے جی پی اوز کی عمارات کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں کے ساتھ خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق نے آزادی کی خوشیاں دوبالاکر دیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر میدان میں بے مثال عزم و ہمت اور علم و ہنر کے باب رقم کئے ہیں، معرکہ حق نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق صرف عسکری فتح نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کی صداقت کی جیت ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور طبقات کو اتحاد و اتفاق سے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے اشتراک عمل کی راہ اپنانے کی دعوت دیتا ہوں۔ ...
ویب ڈیسک:چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے۔ ملک بھرمیں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وطن عزیز کو آزاد ہوئے 78 برس مکمل ہونے پر جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم فتح کے نام کر دی گئی، رات کو بارہ بجتے ہی شہر شہر جشن کا سماں پیدا ہوگیا تھا، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، دلفریب مناظر سے شہری محظوظ ہوتے...
آج 14 اگست ہے۔ پاکستان کا یوم آزادی۔ یعنی وہ دن جب لبرلز 2 سانسوں میں 2 باتیں کہتے ہیں۔ پہلی سانس میں یہ کہ مولوی قیام پاکستان کے مخالف تھے۔ اور دوسری سانس! دوسری سانس کا ابتدائی حصہ وہ ایک ٹھنڈی آہ پر صرف کرکے باقی نصف سانس میں فرماتے ہیں ’انگریز کا دور کتنا اچھا تھا، اس نے یہ بنایا وہ بنایا‘۔ مطلب؟ فقط اتنا کہ مولوی قیام سے قبل اور لبرل قیام کے بعد پاکستان کا مخالف نظر آتا ہے۔ مگر سوال تو یہ ہے کہ 75 سال بعد بھی اس ملک کے باسیوں کو یہ صورتحال کیوں درپیش ہے؟ عدم اطمینان اور بے یقینی کی یہ فضا کیوں موجود ہے؟ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے میں...
ریاض احمدچودھری پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر 14-13 اگست کی درمیانی شب 12 بجے دنیا کے نقشے پر ظہور پذیر ہوا۔ آ ل انڈیا کانگریس ، جمعیت علما ہند، مجلس احرار اور متحدہ قومیت کے رہنماؤں مولانا حسین احمد مدنی، مولانا ابوالکلام آزاد اور پنجاب میں یونینسٹ پارٹی کی پرزور مخالفت کے باوجود پاکستان کا قیام ایک تاریخی معجزہ ہے۔ انگریز حکمران کانگریس، جمعیت علماء ہند اورمجلس احرار کی پشت پر تھے لیکن برصغیر کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی قیادت میں انگریزوں، ہندوؤں اور متحدہ قومیت کے حامیوں کو شکست دی اور علامہ اقبال کے 1930ء کے مشہور زمانہ خطبہ الٰہ آباد کی روشنی میں شمالی ہندوستان میں اکثریت کی بنیاد پر علیحدہ وطن معرض وجود میں...