Jang News:
2025-10-22@21:03:21 GMT

ہونہار پاکستانی طلباء کا انقرہ میں علمی و ثقافتی دن

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

ہونہار پاکستانی طلباء کا انقرہ میں علمی و ثقافتی دن

وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کے خصوصی اقدام کے تحت ترکیہ کے دورے پر موجود اعلیٰ کارکردگی کے حامل پاکستانی طلباء کے نمائندہ وفد نے دارالحکومت انقرہ میں ایک نہایت بامقصد، معلوماتی اور یادگار دن گزارا۔

یہ وفد اُن طلباء پر مشتمل ہے جنہیں ان کی غیر معمولی تعلیمی کارکردگی، علمی لیاقت اور تحقیقی سرگرمیوں کے اعتراف کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اس دورے کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کے درمیان باہمی تعاون کے نئے در وا کرنا ہے۔

وفد کی قیادت ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کر رہے تھے، جنہوں نے مختلف مواقع پر طلباء کو ترکیہ کی علمی، تاریخی اور ثقافتی جہتوں سے روشناس کرایا۔

مزارِ اتاترک پر حاضری، بانیِ جمہوریہ ترکیہ کو خراجِ عقیدت

دن کا آغاز جدید جمہوریہ ترکیہ کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار (Anıtkabir) پر حاضری سے ہوا۔

وفد کے اراکین نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور جمہوریہ ترکیہ کے عظیم معمار کو گہرے احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر طلباء کو ترکیہ کی آزادی کی تحریک، جدید ریاست کے قیام اور اتاترک کی اصلاحی و انقلابی جدوجہد کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

طلباء نے اعتراف کیا کہ ترکیہ کی موجودہ ترقی، جمہوری شعور اور قومی وحدت دراصل اتاترک کے اُس وژن کی مظہر ہے جس نے ترک قوم کو علم، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کی راہ دکھائی۔

وائی ٹی بی (YTB) کا دورہ، بین الاقوامی تعلیم اور اسکالر شپس پر بریفنگ

بعد ازاں وفد نے یورپی ترک برادری اور متعلقہ کمیونٹی کے ادارے (YTB) کا دورہ کیا جو ترکیہ میں بین الاقوامی طلباء کے لیے تعلیمی مواقع فراہم کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔

ادارے کے حکام نے پاکستانی وفد کو ترکیہ کے نظامِ اعلیٰ تعلیم، بین الاقوامی اسکالرشپس اور غیر ملکی طلباء کے لیے سہولتوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفد نے اُن پاکستانی طلباء سے بھی ملاقات کی جو اس وقت ترکیہ کی مختلف جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں۔

ان طلباء نے اپنے تعلیمی و تحقیقی تجربات، ترک معاشرے کے مثبت رویوں اور ترکیہ کے تعلیمی معیار پر مفصل گفتگو کی، وفد کے اراکین نے اس موقع کو نہایت متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان واپس جا کر دیگر طلباء کو بھی ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیں گے۔


مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی (METU) کا دورہ

ترکیہ کے علمی و تحقیقی منظر نامے کا ایک روشن ستون مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی (Middle East Technical University - METU) ہے، جس کا دورہ پاکستانی طلباء کے لیے نہایت متاثر کن تجربہ ثابت ہوا۔

یونیورسٹی کے حکام نے وفد کو مختلف فیکلٹیز، تحقیقی مراکز اور جدید تجربہ گاہوں کا دورہ کرایا، طلباء کو تعلیمی پروگرامز، بین الاقوامی تحقیقی منصوبوں اور جدید تدریسی طریقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وفد کے اراکین نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور وہاں زیرِ تعلیم پاکستانی طلباء سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے طلباء نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اکیڈمک تبادلے اور ٹیکنالوجیکل تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات کا فروغ ناصرف ہمارے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنائے گا بلکہ دونوں قوموں کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی بنے گا۔

صدارتی قومی کتب خانے کا دورہ

دن کے اختتام پر وفد نے ترکیہ کے صدارتی قومی کتب خانے کا دورہ کیا، جو ترکیہ میں علم و تحقیق کا سب سے بڑا مرکز اور فکری ورثے کا امین ہے۔

وفد کو کتب خانے کے وسیع ذخیرے، جدید سہولتوں، ڈیجیٹل ریسرچ سسٹم اور خودکار مطالعہ جاتی نظام کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

طلباء نے نادر مخطوطات، تاریخی دستاویزات اور ترکیہ کے مختلف ادوار سے متعلق علمی ذخائر کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر طلباء نے کہا کہ یہ کتب خانہ ترکیہ کے علمی ذوق، تحقیق سے وابستگی اور فکری عظمت کی علامت ہے۔

پاکستانی طلباء کے تاثرات

وفد کے اراکین نے ترکیہ کے تعلیمی نظام، تحقیقی ماحول، اور ثقافتی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ اُن کے لیے ناصرف تعلیمی لحاظ سے اہم تجربہ تھا بلکہ روحانی و فکری طور پر بھی غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان واپس جا کر ترکیہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بارے میں آگاہی پھیلائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

یہ دورہ پاکستانی طلباء کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے اُنہیں ترکیہ کے علمی ورثے، ثقافتی عظمت اور جمہوری جذبے سے گہرا تعلق جوڑنے کا موقع فراہم کیا۔

یہ سفر ناصرف دو ممالک کے درمیان محبت، بھائی چارے اور اعتماد کی علامت ہے بلکہ مستقبل کے اُن تعلیمی پلوں کی بنیاد بھی ہے جو پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستانی طلباء کے وفد کے اراکین نے بین الاقوامی طلباء کے لیے اور ترکیہ کے کے بارے میں ترکیہ میں کے درمیان طلباء نے ترکیہ کی طلباء کو کا دورہ کہا کہ وفد نے

پڑھیں:

افغانستان سے سیز فائر کیلئے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی: محمد آصف

فائل فوٹو

پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔

ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں ہے، شواہد موجود ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کے ماحول میں تلخی نہیں تھی، قطر اور ترکیہ کے حکام نے مذاکراتی عمل کو قابل اعتبار بنایا، معاہدے پر عمل درآمد کی بات ترکیہ میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو بتایا کہ سب کچھ صرف ایک شق پر منحصر ہے، کوئی وقت مقرر نہیں تھا کہ ہم فلاں تاریخ تک دیکھیں گے اور پھر سیز فائر معاہدے کی توسیع کریں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب تک نافذ العمل معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہمارے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علمی خدمات پر خراجِ تحسین، علامہ جواد نقوی کو اسلامی فلسفہ و علوم میں اعزازی ڈاکٹریٹ کا اعلان
  • علامہ جواد نقوی کو "آیت اللہ" کے منصب کی باضابطہ توصیت پیش
  • آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات 
  • ترکیہ: پاکستانی طلبہ کے وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
  • ترکیہ: تعلیمی و ثقافتی دورے پرآئے ہوئے ہونہار پاکستانی طلباء کے اعزاز میں ثقافتی شام
  • جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام آئمہ جمعہ و جماعت کیلئے علمی و تبلیغی ورکشاپس
  • افغانستان سے سیز فائر کیلئے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی: محمد آصف
  • سرکاری یونیورسٹیوں کی فیسوں میں اضافہ
  • پاکستان انٹر نیشنل اسکول ریاض میں پاکستانی یونیورسٹی لمس نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا