سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
ریاض (سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لیے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب نے علاقائی اوربین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا۔سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کے لیے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا۔سعودی وزار ت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا۔سعودی وزارت خارجہ کا یہ بیان اس امر کی عکاسی ہے کہ بین الاقوامی برادری افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد کو تسلیم کرتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کیلئے جامع پالیسی سفارشات تشکیل دینے کی ہدایت سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم، کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلائے، مریم نواز چھبیس نومبر احتجاج، علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم صوبے میں کوئی سیاسی مقدمہ یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی، سہیل آفریدی ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے وزیراعظم آئندہ ہفتے 3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، خواجہ آصف کی تصدیق
خطے میں امن کی ایک بڑی امید، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے باہمی احترام اور سرزمین کے استعمال سے متعلق اصولوں پر اتفاق کر لیا ہے۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پر اپنے پیغام میں بتایاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ افغانستان سے پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی دہشت گرد کارروائیاں فوری طور پر بند ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کی سرحدوں کا احترام کریں گے، اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے رابطہ جاری رکھیں گے۔ اسی سلسلے میں 25 اکتوبر کو استنبول میں ایک اور اہم ملاقات متوقع ہے جہاں تفصیلی امور پر بات چیت ہو گی۔
خواجہ آصف نے اس کامیاب پیش رفت پر قطر اور ترکیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک نے ثالثی کا کردار ادا کر کے ایک ممکنہ بحران کو امن کے راستے پر ڈال دیا۔
قبل ازیں قطر کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی کہ دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن میںفوری جنگ بندی اور دیرپا امن کے قیام پر اتفاق ہوا۔یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے، بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کی امید کو تقویت دیتا ہے۔