Jasarat News:
2025-10-23@02:53:47 GMT

3 روزہ روڈ کارواں کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا،جاوید قصوری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (وقائع نگارخصوصی)کسانوں کے معاشی قتل عام اور حکومت کی کسان دشمن پالیسی کے خلاف جماعت اسلامی پنجاب کا تین روزہ’’کسان بچاؤ، پاکستان بچاؤ‘‘کسان روڑ کارواں 26تا 28اکتوبر کوہو گا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری، صدر کسان بورڈ سردار ظفر حسین خان کریں گے۔کسان روڈ کارواں پہلے دن 26اکتوبر بروز اتوار کو صبح9بجے لاہور پریس کلب سے آغاز کرے گا۔مانگا مندی،بھائی پھیرو، الہ آباد پر کسان روڑ کارواں کا شاندار استقبال کیا جائے گا جبکہ شام 4بجے حجرہ چوک،ضلع اوکاڑہ عظیم الشان جلسہ عام کیا جائے گا۔ 27اکتوبربروزپیر کسان روڑ کارواں کا آغاز صبح 9.

30بجے کالا شاہ کاکو لاہور انٹر چینج سے ہوگا۔کسان روڈ کارواں مریدکے،واہنڈو،سمٹریال، وزیر آبادمیں شاندار استقبال کیا جائے گا جبکہ نوشہرہ ورکاں میں ’’کسان بچاؤ، پاکستان بچاؤ بڑا جلسہ عام ضلع گوجرانوالہ میں ہوگا۔28اکتوبر بروز منگل کسان روڈ کارواں کا آغاز ننکانہ انٹر چینج سے صبح 10بجے ہوگا،جڑانوالہ، سمندری میں جلسے جبکہ شام 4بجے گوجرہ ’’کسان بچاؤ، پاکستان بچاؤ جلسہ عام ہوگا،جبکہ بڑے جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری، صدر کسان بورڑ سردار ظفر حسین خان و دیگر کسان قائدین خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حکومت نے دبائو میں آکر کاشتکاروں کو جو ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے وہ نا کافی ہے، گندم کی امدادی قیمت00 45مقرر کی جائے۔ سیلاب نے سب سے زیادہ نقصان کاشتکاروں کا کیا ہے۔ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ و برباد ہو گئیں ہیں، کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔پاکستان کی کل معیشت کا تقریباً 40فیصد شعبہ زراعت سے وابسطہ ہے، مگر مجال ہے کہ حکمرانوں کو ان کے دکھ تکالیف کا احساس ہو۔

وقائع نگار خصوصی سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پنجاب امیر جماعت اسلامی جاوید قصوری روڈ کارواں کارواں کا

پڑھیں:

حیدرآباد:جماعت اسلامی زون شمالی کے تحت منعقد ہ اجتماع کارکنان سے ضلعی امیر حافظ طاہر مجید اور ناظم زون ظہیرالدین شیخ خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان

متعلقہ مضامین