پاکستان میں معاشی اصلاحات کا تسلسل ‘ مالی بہتری ہوئی ‘ مہنگائی بڑھنے کا امکان : آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی۔ رپورٹ میں پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بجلی پر سبسڈی کے خاتمے، ٹیرف کے معمول پر آنے سے دبائو بڑھے گا۔ علاقائی کشیدگی بھی خطے کی معاشی ترقی کو متاثرکرسکتی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025ء کی تیسری سہ ماہی میں سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ ہے۔ پاکستان میں سیلاب کے ان منفی اثرات کی شدت تاحال غیر یقینی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان میں ایم ایف
پڑھیں:
پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے اور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
لاہور ایکسپو سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی نے موسمیاتی تبدیلی کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے تعمیراتی منصوبوں میں گرین ڈیزائن کو شامل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے جدید تعمیراتی رجحانات اپناتے ہوئے پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔