مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کرچکا، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے، قانون کے دائرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں علماء کرام کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کےفروغ پر زور دیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دینِ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، معرکہ حق میں بھی علماء کرام کا کردار انتہائی اہم رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کرچکا، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے، قانون کے دائرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہوگا۔ اس موقع ہر چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی کے لیے نے کہا
پڑھیں:
محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمن سے ملاقات؛ مدارس ومساجد امورمیں دخل نہ دینے کی حکومتی یقین دھانی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد کے امور میں حکومت کوئی دخل نہیں دے گی، فوکل پرسن فریقین کے درمیان رابطے کے لیے ہر وقت موجود ہو گا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کراچی میں معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
محسن نقوی نے مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ جبکہ ملاقات میں علامہ مظفر شاہ، مفتی عابد مبارک، علامہ لیاقت حسین اظہری، علامہ ریحان اظہر، مفتی رفیع نورانی، علامہ اشرف اور علامہ احمد ربانی شریک ہوئے۔