پی ٹی آئی کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف نے دوحہ قطر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دوحہ میں ریاست قطر اور جمہوریہ ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے سے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام مسائل کو محاذ آرائی کی بجائے بات چیت، باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے، اب یہ پیشرفت اس نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے جس کا انہوں نے مسلسل اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک کے لیے تنازعہ نہیں امن ہی واحد پائیدار راستہ ہے۔
(جاری ہے)
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہم اس اہم معاہدے کو آسان بنانے میں ریاست قطر اور جمہوریہ ترکی کے تعمیری سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہیں اور تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امن کے طریقہ کار کو شفافیت، خلوص اور تسلسل کے ساتھ نافذ کیا جائے، خیبرپختونخواہ کی حکومت، جغرافیہ، ثقافت، تجارت، اور سلامتی کی حرکیات کے لحاظ سے سب سے زیادہ براہ راست افغانستان کے ساتھ منسلک صوبے کے طور پر تمام فالو اپ مشاورت اور عمل درآمد کے عمل میں ایک لازمی شریک کے طور پر شامل ہونا چاہیئے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف بھی اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے ساتھ عزت، احترام اور شفقت سے پیش آنا چاہیئے، وہ ہمارے مسلمان بھائی بہن ہیں اور ان کا تحفظ، فلاح و بہبود اور انسانی حقوق پاکستان کی پالیسی کا سنگ بنیاد رہنا چاہیئے، دیرپا استحکام صرف ایک جامع نقطہ نظر سے حاصل کیا جا سکتا ہے جس میں براہ راست متاثر ہونے والوں کی آوازیں شامل ہوں، پی ٹی آئی اس جنگ بندی کی پیشرفت پر گہری نظر رکھے گی اور دونوں فریقوں پر زور دیتی ہے کہ وہ علاقائی ہم آہنگی اور دونوں ممالک کی خوشحالی کے وسیع تر مفاد میں امن، تعاون اور باہمی احترام کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تحریک انصاف
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔ دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔ دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کے قیام کی مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔
امید ہے جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کی میزبانی میں مذاکرات کا پہلا دور قطری دارالحکومت دوحہ میں مکمل ہوا تھا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، سکیورٹی حکام نے بھی وزیر دفاع کی معاونت کی۔ دوسری جانب افغان وفد کی سربراہی وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کی۔ یاد رہے کہ جمعہ کو پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔