اچکزئی کی دعوت پر سینیٹر مشتاق تحریک تحفظ آئین میں شمولیت پر آمادہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے وفد نے محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں سابق سنیٹر مشتاق احمد سے ملاقات کی اور عالمی صمود فلو ٹیلا کا حصہ بننے پر مشتاق احمد کو مبارکباد دی اپوزیشن نے مشتاق احمد کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی مشتاق احمد جلد اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مشتاق احمد میں شمولیت
پڑھیں:
تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کا خصوصی انٹرویو
اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ ہم ظلم کے وضع کردہ اصول تسلیم نہیں کرتے۔ عمران خان سے ملاقات اُنکا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس حق سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ریاستی جبر کے سامنے ہم سر نہیں جھکائیں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونیوالا ظلم ہماری یادوں سے مٹ نہیں سکتا۔ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، جبکہ کسان بدحالی کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں۔ ملکی معیشت کی بربادی کے اثرات براہِ راست عوام اور زرعی طبقے کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں اور اس ناانصافی اور معاشی زوال کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر عون عباس بپی پاکستان کی سیاست میں ایک سرگرم اور عوامی مزاج رکھنے والے رہنماء ہیں۔ وہ پاکستان کی سینیٹ کے رکن ہیں اور پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر کے طور پر کارکنوں سے مضبوط رابطے اور سیاسی قیادت کیلئے جانے جاتے ہیں۔ انکی پہچان روایتی رسمی سیاست سے ہٹ کر سیدھی اور عملی گفتگو، عوامی مسائل کو نمایاں کرنے اور کارکنوں کیساتھ کھڑے ہونے کے نظریئے سے جڑی ہے۔ گذشتہ روز ہونیوالا احتجاج بھی انکی سیاسی سرگرمیوں کا حصہ تھا، جہاں وہ اڈیالہ جیل احتجاج میں عمران خان سے ملاقات کے مطالبے کیلئے شامل ہوئے۔ انہوں نے جنوبی پنجاب سے آنیوالے متعدد کارکنوں کے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد میں شرکت کی اور احتجاجی کارکنوں کی قیادت میں نمایاں نظر آئے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں سینیئر صحافی نادر بلوچ نے انکا خصوصی انٹرویو بھی کیا، جو انکے سیاسی مؤقف اور احتجاجی جدوجہد کی واضح ترجمانی کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ عون عباس بپی کی سیاست میں علاقائی کارکنوں کی نمائندگی، نوجوانوں کی آواز اور جنوبی پنجاب کے حقوق کی جدوجہد بنیادی ستون سمجھے جاتے ہیں۔ انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial