اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
ائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے نئے سفیر ریموندس کاروبلس نے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے سفیر کو ان کے تقرر پر مبارک باد دی اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Japanese Ambassador AKAMATSU Shuichi today called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50.
The DPM/FM encouraged efforts to further deepen Pakistan–Japan relations across diverse areas, and exchanged views on key regional &… pic.twitter.com/iLpCMljnR8
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 20, 2025
انہوں نے خاص طور پر جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 10ویں سیاسی مذاکرات، دو طرفہ اور عالمی امور پر گفتگو
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر رابطے جاری رکھنے اور پاکستان اور یورپی یونین کے مابین شراکت کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار سفیر نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ یورپی یونینذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار سفیر یورپی یونین یورپی یونین کے اسحاق ڈار
پڑھیں:
وفاقی وزیراطلاعات سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں پر مشتمل وفود کے تبادلوں سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی سفارتی تعلقات استوار ہیں۔ روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں شمالی علاقہ جات کی سیاحتی صلاحیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پرکشش ہے، روسی سیاح پاکستان کے سیاحتی علاقوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کو نئی جہتوں سے استوار کرتے ہوئے عملی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا۔ دونوں رہنمائوں نے میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔