ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں‘ اسی لئے میثاق معیشت کی بات کی: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اﷲ نے تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی قوت اور پوری دنیا میں عزت اور مقام ہے۔ پاکستان نے مودی کا غرور خاک میں ملایا۔ ہم سیاسی طور پر اب بھی ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اسی لئے سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت پیش کیا۔ سیاسی اور عسکری قیادت فتنہ اور فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ فساد سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ افغانستان کو بھی سبق سکھا دیا۔ اب ان کے ملک سے دہشت گردی نہیں آئے گی۔ افغانستان پر واضح کیا پاکستان میں دہشت گردی کو ختم کرو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تیل و گیس کے شعبے سے معیشت کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
کراچی:معیشت کے لیے مقامی تیل و گیس کے شعبے سے مزید ایک خوشخبری سامنے آگئی۔
ترکیہ اور پاکستان کے درمیان سمندر میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے کے تحت ایسٹرن آف شور انڈس بلاک سی میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کیے جائیں گے۔
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے اس سلسلے میں تفصیلات پر مشتمل خط پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے۔
خط کے مطابق پی پی ایل نے 25 فیصد شراکت داری حصہ اور آپریٹرشپ ترکیہ کی پیٹرولیم اوورسیز کو منتقل کردی ہے جبکہ او جی ڈی سی ایل اور ماری انرجیز بھی اس منصوبے میں 20 فیصد کے شراکت دار ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پی پی ایل منصوبے میں اپنا 35 فیصد حصہ برقرار رکھے گا اور یہ شراکت پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
خط کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان اور ترکیہ کے طویل مدتی اسٹریٹجک توانائی اتحاد کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔