راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنالیے۔ کپتان شان مسعود نے ایک بار پھر عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ دن کے اختتام پر سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ابتدائی بلے بازوں میں عبدﷲ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور بابر اعظم محض 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے اور اس موقع پر شان مسعود 77 اور سعود شکیل 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور سائمن ہارمر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے ہم نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کوشش کریں گے کہ بڑا اسکور بورڈ پر لگائیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں موقع ملتا تو ہم بھی بیٹنگ کا انتخاب کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی دو تبدیلیاں کی ہیں اور کیشو مہاراج کے مکمل فٹ ہونے پر انہیں دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق ٹیم نے پنڈی میں بھرپور تیاری کی ہے اور سب کھلاڑی جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
ایڈن مارکرم نے تسلیم کیا کہ لاہور ٹیسٹ کی طرح راولپنڈی کی پچ بھی اسپنرز کو مدد دے سکتی ہے اور پاکستانی اسپنرز نعمان اور ساجد ایک بار پھر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم ہم نے ان کے خلاف مکمل حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹیسٹ کو جیت کر سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور شائقین کو ایک شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی، اور اب قومی ٹیم کو سیریز جیتنے کا سنہری موقع حاصل ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان نے

پڑھیں:

شام : اسدی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے سرکاری اخبار کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام نے سرکاری الثورۃ السوریۃ اخبار کا پہلا شمارہ شائع کر دیا جو بشار الاسد کے خاتمے کے بعد سے شروع ہونے والا تازہ ترین سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ ہے۔ اس اقدام سے 5 سالوں میں پہلی بار پرنٹ میڈیا کی واپسی ہوئی ہے۔ الاسد کی حکومت نے طباعت کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور تقسیم کے چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے کورونا وبائی امراض کے دوران روزناموں کی طباعت بند کر دی تھی۔ وزیر اطلاعات حمزہ مصطفی نے تقریبِ رونمائی کے موقع پر اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ اخبار لوگوں کے درد، ان کی روزمرہ زندگیوں اور ان کی امیدوں کا آزادانہ آئینہ دار ہو۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
  • وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
  • مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا
  • راولپنڈی میں نومبر کے دوران آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ
  • جسٹس کے کے آغا کی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟
  • ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح
  • کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سو گئے، ویڈیو وائرل
  • شام : اسدی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے سرکاری اخبار کا آغاز
  • دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط پائے گا‘ ائرچیف
  • یہ بہت ہی سنگین موضوع ہے کہ ملک میں "بی ایل او" کی جان جارہی ہے، کانگریس