جنیوا میں انٹر پارلیمنٹری یونین اسمبلی کا اجلاس، پاکستانی وفد کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) 151 ویں انٹرپارلیمنٹری یونین اسمبلی جنیوا میں جاری ہے، اس موقع پر پاکستانی وفد نے مختلف اہم اجلاسوں اور فورمز میں شرکت کی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق، نے خواتین اراکینِ پارلیمان کے فورم میں قیادت میں تبدیلی: صنفی مساوات کے نئے چیلنجز پر قابو پانا کے عنوان سے منعقدہ پینل مباحثے سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قیادت کو طاقت اور مراعات کے بجائے خدمت، ہمدردی اور مقصد کی علامت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غلبے سے وقار اور اختیار سے خدمت کی طرف سفر کرنا ہو گا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے غیر قانونی بین الاقوامی گود لینے کے متاثرہ بچوں کو تسلیم کرنا اور اس عمل کی روک تھام کے اقدامات کے موضوع پر خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان بین الاقوامی معاہدات، خصوصا ہیگ ایڈاپشن کنونشن پر مکمل عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہر گود لینے کا عمل شفاف، منصفانہ اور بچے کے بہترین مفاد کے مطابق ہو انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں غیر قانونی یا غیر اخلاقی گود لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اسی دوران، سینٹ آف پاکستان کے سپیشل سیکرٹری حفیظ اللہ شیخ نے جنیوا میں منعقدہ اے ایس جی پی/آئی پی یو اجلاس سے خطاب کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :