اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، گاڑیوں کی ٹرانسفر کا عمل آسان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر) کے پیچیدہ اور وقت طلب عمل سے اب نجات مل گئی ہے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب وہ پاک آئی ڈی (Pak-ID) موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کر کے گاڑی ٹرانسفر کرا سکیں گے۔
سابقہ نظام کی مشکلات
ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق پہلے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی گاڑی فروخت کرنے کے بعد گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے پاکستان ایمبیسی جا کر بائیو میٹرک کروانا پڑتی تھی، اس کے بعد یہاں پاکستان میں وزارتِ خارجہ سے اس کی تصدیق (Attestation) کروانے میں بھی خاصا وقت اور محنت درکار ہوتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:جائیداد تنازعات میں اوور سیز کو فوری انصاف ملے گا، حکومت کا خصوصی عدالتیں بنانے کا اعلان
یہ عمل کافی پیچیدہ اور وقت طلب تھا۔ لیکن اب اس پورے نظام کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی گاڑی فروخت کرنے اور گاڑی خریدنے والے کو گاڑی اپنے نام کرانے میں بڑی آسانی ہو جائے گی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بائیو میٹرک تصدیق کر سکتے ہیں۔
گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق
اوورسیز پاکستانی اب گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے انگلیوں کے نشان درج کر کے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں، اور گاڑی کی ملکیت کی ٹرانسفر ممکن ہو جائے گی۔
گاڑی خریدنے والے حضرات کو بھی یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس سیلر کی بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ ٹرانسفر لیٹر بھی موجود ہو تاکہ ٹرانسفر میں کسی قسم کی دقت نہ آئے۔
سہولت کے فوائد
اسلام آباد ایکسائز کی جانب سے یہ اقدام نہ صرف وقت اور پیسے کی بچت کرے گا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی سہولت بن کر سامنے آئے گا۔ ماضی میں چونکہ اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑی کی ٹرانسفر میں مشکلات کا سامنا رہتا تھا، اس لیے انہیں اپنی گاڑیاں نسبتاً کم قیمت میں فروخت کرنا پڑتی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ایکسائز اوور سیز پاکستانی اوورسیز پاکستانی ٹرانسفر گاڑی کی خرید و فروخت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایکسائز اوور سیز پاکستانی اوورسیز پاکستانی گاڑی کی خرید و فروخت اوورسیز پاکستانیوں بائیو میٹرک تصدیق اوورسیز پاکستانی پاکستانیوں کو گاڑی کی کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے 1 لاکھ خاندانوں کو آسان اور بلاسود قرض دے کر اپنا ہدف مکمل کر لیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔ مریم نواز شریف کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 10 ماہ کے اندر 100,835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں جن میں سے 22,305 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور 64,190 گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ نے نہ صرف ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلاب برپا کیا ہے بلکہ غریب طبقے کو اپنی چھت کا خواب بھی پورا کیا ہے، انہوں نے پراجیکٹ کی ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنا ایک قابل تقلید مثال ہے جو دکھاتا ہے کہ ہم اپنے عوام کی خدمت میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔ اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب آدمی کو چھت ملنے کے خواب کا پورا ہونا اللہ تعالیٰ کا بڑا کرم ہے اور اس پر جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے، انہوں نے نواز شریف کی اس کاوش کو سراہا جنہوں نے ہمیشہ غریب عوام کیلئے اپنے دل میں جگہ رکھی اور اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی توفیق ہمیں دی۔ وزیراعلیٰ نے اس بات کا عزم بھی ظاہر کیا کہ حکومت اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پانچ سالوں میں پانچ لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے، پہلی مرتبہ عام آدمی کو یہ احساس ہوا ہے کہ ریاست ماں کے جیسی ہے جو اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔