Jasarat News:
2025-10-23@11:23:45 GMT

چاغی، سی پیک روڈ پر حادثے میں بچوں سمیت 4افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251023-08-15
چاغی (آن لائن) سی پیک روڈ پر گاڑی حادثہ، بچوں سمیت4 افراد زخمی چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب سی پیک روڈ پر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے یک مچ منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 46 افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

افریقی ملک یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 46 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت کمپالا اور شمالی شر گلو کے درمیان ہائی وے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔ جب مخالف سمت میں آنے والی بسیں کار اور ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جب کہ اسی دوران متعدد گاڑیاں بے قابو ہو کر بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

پولیس کے مطابق اس خوفناک حادثے میں 46 افراد اپنی جان سے گئے جب کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کمپالا گلو ہائی وے یوگنڈا کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے، جو دارالحکومت کو شمالی یوگنڈا کے سب سے بڑے قصبے سے جوڑتی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق ہر سال یوگنڈا میں حادثات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ سال 2024 میں سڑک حادثات میں مجموعی طور پر 5144 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اس سے قبل 2023 میں 4806 جب کہ 2022 میں 4534 افراد کی ٹریفک حادثات میں جان گئی تھی۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • جہانیاں : تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کو ٹکر، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 46 افراد ہلاک
  • میر علی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ، 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے
  • یوگنڈا میں قیامت خیز ٹریفک حادثہ، 63 ہلاک، درجنوں زخمی
  • راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • مشرقی ایتھوپیا میں ٹرین حادثے میں 14 افراد ہلاک، 29 زخمی
  • کراچی: اورنگی میں حادثہ، چنگ چی ڈرائیور جاں بحق، مشتعل افراد نے ذمے دار ٹینکر جلا دیا
  • کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے بچوں اور لڑکی سمیت 4 افراد زخمی