راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی شدید لپیٹ میں آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اگر پہلے راولپنڈی کی بات کی جائے تو اب تک 15 ہزار 139 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے اور 1163 مشتبہ افراد میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی کے باعث کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں اس وقت 42 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
59 لاکھ 9 ہزار 755 گھروں کی چیکنگ مکمل اور 1 لاکھ 85 ہزار 30 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
دوسری جانب پشاور میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 38 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے اور صوبے میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 3830 ہوگئی ہے۔
پشاور میں مختلف اسپتالوں میں 54 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں اور صوبے میں اب تک ڈینگی سے دو اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔ پشاور میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ہونے سے میدانی علاقوں میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہاہے تاہم جن اضلاع میں موسم خشک سرد ہوگیا ہے وہاں ڈینگی کیسز میں کمی آئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ حملوں میں شریک اسرائیلی فوجی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس کے باعث خودکشی کر گیا
غزہ میں جاری تنازعات کے دوران اسرائیلی فوج کے ایک اور اہلکار نے افسوسناک طور پر اپنی زندگی ختم کر لی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق رافیل بارزانی وہ فوجی تھا جو غزہ میں آپریشنز میں شامل تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا تھا، ایک ایسی ذہنی بیماری جو شدید ذہنی صدمے کے بعد انسان کی روزمرہ زندگی پر اثر ڈال سکتی ہے۔
اس بیماری کی وجہ سے متاثرہ شخص ماضی کے خوفناک تجربات کو بار بار یاد کر سکتا ہے، فلیش بیکس یا ڈراؤنے خواب دیکھ سکتا ہے، اور یہ سب اس کی روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیتے ہیں۔
یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ جنگ اور تنازعے کے اثرات صرف جسمانی نقصان تک محدود نہیں رہتے بلکہ ذہنی اور جذباتی صحت پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔