بانی پی ٹی آئی سے ملاقات‘ تمام کیسز آج ہائیکورٹ لارجر بنچ سنے گا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق تمام کیسز آج لارجر بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دئیے گئے۔ عدالتی فہرست کے مطابق خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت سے متعلق درخواست بھی لارجر بنچ میں سنی جائے گی۔ اسی طرح قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست اور عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر دائر توہینِ عدالت کیسز بھی اسی بنچ کے سامنے پیش ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے