data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جماعت اسلامی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف 7 دسمبر کو احتجاج کرے گی، ضیاالدین انصاری

لاہور میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ غیرجمہوری اور غیرآئینی ہے، اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہیں، اس ایکٹ میں پہلے مرحلے میں غیرجماعتی انتخاب، بعد میں نمائندوں کو حکومتی پارٹی میں شامل کرنے کا منصوبہ  تیار کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ 2025 کسی صورت قابل قبول نہیں، ایکٹ کیخلاف 7 دسمبر کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔ لٹن روڈ سید مودودی اسلامک سنٹر لاہور میں جماعت اسلامی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا بلدیاتی ایکٹ 2025 دھاندلی کا نیا فارمولا ہے، جبکہ بلدیاتی ایکٹ شفافیت کے بجائے دھاندلی کو فروغ دیتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ غیرجمہوری اور غیرآئینی ہے، اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، کیونکہ غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہیں، اس ایکٹ میں پہلے مرحلے میں غیرجماعتی انتخاب، بعد میں نمائندوں کو حکومتی پارٹی میں شامل کرنے کا منصوبہ  تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اختیارات پر ڈاکہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اور 7 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف بڑا احتجاج ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ کیخلاف بھرپور اور عوامی سطح کا احتجاج کیا جائیگا، جبکہ پنجاب حکومت فی الفور عوامی مفاد میں بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرے اور بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کا انتخاب براہِ راست عوام کے ووٹوں سے ہو۔ ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے اختیارات منتخب عوامی نمائندوں کو منتقل کیے جائیں کیونکہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار کیے بغیر شہری مسائل حل نہیں ہو سکتے، ٹاؤن کارپوریشن کی بجائے شہری حکومت کا جدید نظام متعارف کرایا جائے۔ ضیاء الدین انصاری کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد عوام کے حقِ حکمرانی کیلئے جاری رہے گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • حکومتی سطح پرہمارے پیسوں سے عیاشیاں ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • ہمارے پیسوں سے عیاشیاں ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • جماعت اسلامی بلدیاتی ایکٹ کیخلاف 7 دسمبر کو احتجاج کرے گی، ضیاالدین انصاری
  • سکھر ،صالح پٹ میں پانی کی قلت کے خلاف ہاری احتجاج کررہے ہیں
  • کوہاٹ،صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ورکرشیخاں اور کے ڈی اے کے درمیان پل کا افتتاح کررہے ہیں
  • سندھ اسمبلی میں یوسف شمسی کی اہلیہ اور شاہد بھائی کے لیے دعائے مغفرت
  • بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی خالدہ ضیا کی عیادت
  • جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی عبدالعزیز ناغڑ کے انتقال پر تعزیت
  • معصوم ابراہیم کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے ‘ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر شریک ہیں
  • قابض میئر اپنی نااہلی کا الزام جماعت اسلامی پر لگا رہے ہیں‘ کاشف شیخ