2025-09-18@22:12:50 GMT
تلاش کی گنتی: 7920

«کیا پاکستان»:

(نئی خبر)
    دفتر خارجہ نے افغان مہاجرین کے حوالے سے جرمنی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی انخلا کے لیے سنجیدہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک حقیقت ہے، ایسے بیانات سے معاملات کی سنجیدگی کم نہیں ہوتی۔ بھارت کی آبی پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس بار سیلابی صورتحال میں بھارت نے ماضی کی طرح پاکستان کو تفصیلی اطلاع نہیں دی۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی افغانستان پر 27 اگست کو مبینہ پاکستانی فضائی...
    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وزیر نے ملاقات کی ہے، جس میں کان کنی، معدنیات و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کے وزیر برائے صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی لی لیچینگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے صنعت، زراعت، تجارت، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا وژن چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ہے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا اور سی پیک کے دوسرے...
    اسلام آباد: فلسطین کے قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی بھی شریک تھے۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملت فلسطین کی حمایت دین، نسل، عقیدہ اور ثقافت سے بالاتر ہو کر ایک انسانی و اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج...
    پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم اور بندرگاہی شعبے میں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ چین کی معروف کمپنی شینڈونگ شِن شو گروپ کارپوریشن نے پاکستان میں ایک مربوط میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام کی باضابطہ تجویز دی ہے، جس کا مقصد بندرگاہی ترقی، جہاز سازی اور بلیو اکانومی کو فروغ دینا ہے۔ یہ پیشکش وفاقی وزیر برائے میری ٹائم امورمحمد جنید انور چوہدری سے بیجنگ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔ ملاقات میں پاکستان کے میری ٹائم وژن سے ہم آہنگ مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے شینڈونگ کمپنی کوگوادر بندرگاہ سے منسلک لیزنگ، فیڈر سروسز، ڈرائی ڈاک، فلوٹنگ ڈاک، مچھلی پروسیسنگ، آبی حیات کی...
    پاکستان ریلوے نے ٹرین کے مسافروں کے لیے ایک بڑی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ اب کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر سفر کے دوران یا انتظار کے وقت مسافرمفت انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔ یہ سہولت پاکستان ریلوے اور اسٹارم فائبر کے اشتراک سے فراہم کی گئی ہے، جس کا باضابطہ افتتاح وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریلوے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ ریلوے میں سہولتوں کی بہتری جاری ہے اورٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور بامقصد تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسٹارم فائبر کے ترجمان کے مطابق، وائی فائی کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر 2025 کو ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے...
    ایٹین، پاکستان کی معروف اسٹیٹ آف دی آرٹ ہاؤسنگ سوسائٹی جو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے، کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمد منصور کو ایٹین منصوبے کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ 20 سال سے زائد بین الاقوامی تجربے کے ساتھ، ڈاکٹر منصور نے دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے اعلیٰ قدر کے رئیل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر منصوبوں کی کامیابی سے قیادت کی ہے۔ اُن کی مہارت انجینئرنگ، پورٹ فولیو مینجمنٹ اور پروجیکٹ کنٹرولز، پروکیورمنٹ اور کمرشل مینجمنٹ، بجٹنگ اور اسٹریٹیجک پلاننگ پر محیط ہے۔ وہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ، جدت اور عملی بہترین کارکردگی کے شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے طارق حامدی کے جانے...
    پاکستان اور قازقستان نے سمندری تجارتی مذاکرات، مشترکہ منصوبوں اور اقتصادی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔کراچی اور گوادر بندرگاہوں کے ذریعے پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ کے مرکز میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی پر بات چیت جاری ہے۔دونوں ممالک نے بندرگاہوں کی ترقی، نقل و حمل اور سمندری معیشت میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا ہے۔پاکستان اور قازقستان کے درمیان میری ٹائم سروسز کے لیے فری زونز میں سرمایہ کاری کا بھی امکان ہے۔ اشتہار
    پاکستان اور چین کا سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ چین کے پریمیئر لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ دونوں رہنماں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ترک ایئر فورس چیفس کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، خاص طور پر بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول، مشترکہ حکمتِ عملی کی ترجیحات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ...
    پاکستان، اسلامی عرب اور یورپی ممالک نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے اور اسرائیل کے ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کو عالمی امن کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر روکا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق کانفرنس کی تائید کا اعلان یہ مطالبات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ’فلسطین امن کانفرنس‘ کے مشترکہ اعلامیے میں سامنے آئے جس میں فلسطینی قاضی القضاۃ ڈاکٹر محمود الہباش، امام مسجد اقصیٰ، مختلف اسلامی ممالک کے سفرا، وفاقی وزیر...
    پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 14واں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے  تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، تعلیم  اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے خارجہ امور نبیل منیر اور جاپان کے نائب وزیر خارجہ اکاہوری تاکیشی  نے مشترکہ طور پر کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ  اور ایشیا پیسیفک کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال  پر بھی گفتگو کی اور خطے میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک...
    فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی قیادت میں ایک چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی سمیت دیگر ممتاز مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت میں ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے فلسطینی کاز کے...
    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ قطر، امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلی سطح کی فوجی تعاون کمیٹی کے دوسرے دور کے اجلاس میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائب وزیراعظم و وزیر دفاع قطر شیخ سعود بن عبد الرحمن اور چیف آف سٹاف قطری افواج لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد المنال سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کے دوران دونوں جانب سے خطے میں بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی و عالمی سطح پر...
    اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس United nation WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور تقریبا 15 لاکھ متاثر ہوئے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک کے مطابق یہ سیلاب شدید مون سون بارشوں کے باعث آ یا جسے موسمیاتی تبدیلیوں نے مزید سنگین بنا دیا، اس قدرتی آفت سے 3000 سے زائد مکانات، 400 سے زیادہ سکول اور 40 کے قریب صحت مراکز کو نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔سیکرٹر...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے سرکاری دورے کے دوران ’ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی‘ کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی اور چیف آف اسٹاف قطر آرمڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) جاسم محمد احمد المانال سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور قطر کے تاریخی برادرانہ تعلقات...
    پاکستانی شہری رواں ہفتے کے اختتام پر سال 2025 کا پہلا کل چاند گرہن دیکھ سکیں گے جس کے دوران چاند سرخی مائل رنگ اختیار کر لے گا، جسے عام طور پر ’بلڈ مون‘ کہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟ محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق کل چاند گرہن اتوار اور پیر کی درمیانی شب، یعنی 7 اور 8 ستمبر کو نظر آئے گا۔ گرہن کے اوقات (پاکستانی وقت کے مطابق) گرہن کا آغاز 7 ستمبر کی رات 8 بج کر 28 منٹ پر ہوگا، جزوی گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ اس کا عروج یعنی مکمل گرہن 11 بج کر 12 منٹ پر پہنچے گا۔ ...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے 4 ستمبر 2025 کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:سدا بہار اسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے ناگزیر، پاکستان چین کا اتفاق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 2 ستمبر کو ہونے والی...
    محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کے درمیان مکمل چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جاسکے گا۔ علاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کو رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا...
    وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے قاضی القضاۃ فلسطین ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں 2 طرفہ تعاون، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ فلسطین کی حمایت انسانی و اخلاقی فریضہ ہے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت دین، نسل، عقیدہ اور ثقافت سے بالاتر ہو کر ایک انسانی و اخلاقی فریضہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر انہوں نے غزہ میں جاری قتل عام، انسانی حقوق کی پامالی...
    سن 1965، 4 ستمبر کو جنگ کے چوتھے روز پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی دھمکی کو نیست و نابود کر دیا۔ جنگ کے چوتھے روز بھارتی وزیر خارجہ اندرا گاندھی نے دعویٰ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ ’’بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر کے تنازع کو ایک ہی دفعہ بذریعہ طاقت حل کرے گا‘‘ جبکہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’'بھارت نے جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔‘‘ چین کے سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے لکھا کہ ’’بھارتی افواج کی پاکستانی سرزمین میں جبری مداخلت پر پاکستانی مسلح افواج نے اپنے دفاع میں بھارتی فوجوں کو لائن آف کنٹرول سے پیچھے دھکیل دیا۔‘‘ جی ایچ کیو نے تمام فارمشینز کو بھارت کے خلاف دفاعی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے سفارتی سطح پر 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہر یک اور فیروز پور کے مقامات پر 4 ستمبر کو پانی کی سطح بلند ہونے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ وزارت نے اس صورتحال پر 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کر دیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، جس پر وزارتِ آبی...
    آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہداء کے اہلِ خانہ نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے شہیدوں کا خون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور ہماری منزل ہے۔ شہیدوں کی وردی پر لگا خون ہمارے لیے سب سے بڑا زیور اور سب سے بڑا اعزاز ہے۔ شہداء کی قربانی سے لگے چراغ کی روشنی پوری قوم کے دلوں میں آج بھی جل رہی ہے۔ شہداء کے لواحقین نے واضح کیا کہ وہ بھی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کا عزم و ہمت اس حقیقت کو واضح کرتا ہے...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغان وزیر اعظم ملا حسن اخوند کو خط لکھ کر زلزلے پر جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے وزیراعظم افغانستان ملا محمد حسن اخوند کے نام خط لکھا جس کو انہوں نے جماعت اسلامی رہنماؤں کے ہمراہ ارسال کیا۔ جماعت اسلامی پشاور کی جانب سے وفد نے افغان قونصل جنرل سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، عبدالواسع ، صابر حسین اور وقاص خان چمکنی شامل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خط میں مشرقی افغانستان میں زلزلہ سے  جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار...
    بھارت اور پاکستان کا موسم ایک جیسا ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی بڑھی ہے۔ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلاتے ہیں تو لاہور اور اطراف کے شہروں میں سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ جب پاکستانی پنجاب میں کسان فصلوں کی باقیات کو نذرِ آتش کرتے ہیں تو لاہور اور قصور وغیرہ تو متاثر ہوتے ہی ہیں، لیکن سرحد کی دوسری طرف امرتسر اور بین الاقوامی سرحد کی دوسری طرف کے دیہات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جب جموں اور مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ توڑ بارش ہوتی ہے تو سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے، اگر سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں مسلسل بارش ہوجائے تو پھر لاہور تک میں پانی ہی پانی ہوتا ہے۔ جب بھارتی علاقے...
    پاکستان کے تمام دریاؤں کے کنارے ٹوٹ گئے ہیں اور بہت سے مزید بندوں میں شگاف کی تیاری ہو چکی ہے۔ آدھے سے زیادہ پاکستان بھارت کی طرف سے آئے ہوئے سیلابی ریلے میں ڈوب رہا ہے۔ لاکھوں مویشی ساتھ چھوڑ گئے، لاکھوں افراد اپنی چھتوں کے سائے سے محروم ہو کر کھلے آسمان تلے پناہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ پنجاب اور سندھ کے دیہی علاقے جہاں کپاس، چاول، گنا اور سبزیاں وغیرہ بوئی جاتی تھیں اور یہ علاقے اور یہاں کی زرعی پیداوار جوکہ معیشت کی ریڑھ سمجھے جاتے تھے اب اجڑ کر رہ گئے ہیں۔ ان دو سے تین ہفتوں میں ہزار سے زائد افراد بے قابو سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔ لاکھوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوب...
    پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نےکیس خارج کردیا گریٹر مانچسٹر پولیس نے حیدرعلی کے کیس سے متعلق تفصیلات جاری کردیں حیدر علی کے خلاف کیس ختم ہونے کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آسکیں گے اور جا سکیں گے۔ پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا لیکن کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔ حیدر علی کو پولیس نے ایک لڑکی کی طرف سے ریپ کے الزامات عائد کیے جانے کے دو ہفتوں کے بعدگرفتار کیا تھا۔ مانچسٹر پولیس کے مطابق 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی اور زیادتی کا واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر کی حدود میں پیش...
    پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)مانچسٹر پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ کا کیس خارج کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیدر علی کے خلاف ریپ کیس ناکافی شواہد کی وجہ سے خارج کیا گیا۔ ریپ کے الزام سے بری ہونے والے حیدر علی کو آئندہ چند گھنٹوں میں پاسپورٹ بھی واپس مل جائیگا۔حیدر علی کے خلاف کیس ختم ہونے کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ آسکیں گے اور جا سکیں گے۔پولیس نے حیدر علی کے خلاف تحقیقات کے لیے اضافی وقت لیا لیکن کرکٹر کے خلاف کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔حیدر علی کو...
    بیجنگ: ایس سی او اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے تیانجن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان–چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 پاکستان کی بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو مضبوط بنانے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا معائنہ بھی کیا اور اسے چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خودکار منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا...
    ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال کادیوگلو نے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔   علاقائی سلامتی اور دفاعی اشتراک پر بات چیت ملاقات کے دوران دونوں فضائی افواج کے سربراہان نے خطے کی بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون کی پیشرفت اور جدید جنگی تقاضوں کے تناظر میں عسکری اشتراک کو وسعت دینے پر تفصیلی گفتگو کی۔ ایئر چیف مارشل...
    ترک ایئر فورس کے کمانڈر جنرل ضیا جمال کادی اوغلو کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے آج پاکستان ایئر فورس کے چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئر ہیڈکوارٹرز پر ترک وفد کا پرتپاک اور دوستانہ استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کے بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول، جاری دفاعی تعاون کی پیشرفت اور جدید جنگی میدانوں میں مشترکہ سرگرمیوں کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ ترک کمانڈر کے پہنچنے پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ مزید پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابی: صدر مملکت نے آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے 488 افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات سے نواز دیا ایئر چیف مارشل ظہیر احمد...
     پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو 105 ٹن امداد روانہ کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیےامداد نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے مطابق انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس کے بعد پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن انسانی ہمدردی کی امداد روانہ کی ہے۔ Following my telephone call with Foreign Minister Muttaqi, the Government of Pakistan today dispatched 105 tons of humanitarian relief assistance to Afghanistan. The consignment includes essential food items, medicines, tents, blankets, and bubble mats, aimed at supporting those… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 3, 2025 اسحاق ڈار کے مطابق اس...
    جیل مینیکیور خواتین کی خوبصورتی کا ایک لازمی جزو بن چکا ہے۔ چوں کہ یہ ہفتوں تک قائم رہتا ہے، نہ پگھلتا ہے اور نہ ہی ٹوٹتا ہے اس لیے روزمرہ مصروفیات بشمول آفس، ورک آؤٹ اور سفر کے دوران بھی اپنی چمک برقرار رکھتا ہے۔ مزید پڑھیے: میک اپ کے لیے گھونگھے پال کر لاکھوں کمانے والی خاتون یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین انتخاب ہے جو ناپختہ ناخن رکھتے ہیں یا اکثر چیزوں سے ٹکرا کر ناخن توڑ بیٹھتے ہیں کیونکہ جیل مینیکیور ناخنوں کو اضافی مضبوطی اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تاہم اب یورپی یونین نے اس حوالے سے یکم ستمر سے ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور اپنے رکن ممالک میں جیل نیل پالش...
    پاکستان کا شمالی علاقہ گلگت بلتستان پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ قدرتی وسائل اور جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث جی بی خطے کا تجارتی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اب یہ خواب حقیقت میں ڈھلتا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والی شاہراہیں، سرنگیں اور توانائی کے منصوبے نہ صرف مقامی سطح پر روابط اور سہولتوں کو بہتر بنارہے ہیں بلکہ اس خطے کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کا ذریعہ بھی بن رہے ہیں۔ ان منصوبوں نے سیاحت کو فروغ دیا ہے، مقامی کاروبار...
    شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے دوران پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا مؤقف وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پیوٹن سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان نے روس سے تیل درآمد کیا جس کے بعد تجارت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ???????????????????????? ‘We imported oil from Russia and saw a spike in trade… our relations are on the right track thanks to your commitment — Pakistan’s PM Shehbaz Sharif told Putin in Beijing ’I find in you a very dynamic leader & I’d like to work with you very closely’ https://t.co/QfI9ms9HYn pic.twitter.com/zqwIa3Wr8V — RT (@RT_com) September 2,...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں طویل عرصے سے زیر التواء 5G اسپیکٹرم کی نیلامی کے عمل کو دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان نے کی۔ وزارتِ خزانہ کے تحت قائم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی، جس کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کر رہے ہیں، پیر کو عالمی کنسلٹنٹ کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (FAB) کے مطابق 606 میگاہرٹز اسپیکٹرم دستیاب ہے، جن میں سے 154 میگاہرٹز مختلف مقدمات کے باعث زیر التواء ہے۔ یہ بھی پڑھیے سینیٹ کمیٹی کا اسپیکٹرم...
    نارووال: پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری ہے۔ سیلاب کے دوران دربار صاحب کرتارپور کو شدید نقصان پہنچا تھا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دربار صاحب کرتارپور کے دورے کے دوران جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام شروع کیا گیا۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی، دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی نکاسی کے بعد صفائی کے عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ اور سکھ...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انصاف کو عام کیا جائے، عوام کو سہولت ملے تو ہی ملک میں امن و سکون قائم ہوگا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحب کی طبیعت ناساز تھی، ہماری صرف حاضری لگائی گئی۔ میرے بھتیجے کو فیصل آباد میں چار مقدمات میں دس دس سال کی سزا سنائی گئی ہے، حالانکہ وہ کبھی فیصل آباد گیا ہی نہیں۔ جرح کی اجازت تک نہیں دی گئی، وکیل اور گواہ دونوں سرکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی دھجیاں بکھر گئی...
    پاکستان نے ملائیشیا میں ہونے والی 20 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹیم چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کوالالمپور میں منعقد ہونے والی20 ویں عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔احزم صدیقی نے انڈر16 ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ محمد یوسف نے انڈر10 ایج گروپ میں سلور میڈل جیتا۔ بلال آشعر نے انڈر16 میں دوسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں20  ممالک کے226 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین طارق پرویز نے اعلان کیا کہ آئندہ سال ہونے والی چیمپئن شپ کی میزبانی کینیا کرے گا۔ دریں اثنا پاکستانی ٹیم...
    سہ ملکی سیریز کے شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست رہتا ہے کیونکہ اب چیس کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ’اولیور کی موجودگی بولرز کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے، لیکن اصل بات اچھا کرکٹ کھیلنے کی ہے۔‘ راشد خان کے مطابق 170 سے زائد کا مجموعہ ایک اچھا اسکور ہوگا۔ افغانستان نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ مجیب اور اشرف کو ڈراپ کیا گیا ہے، جبکہ غزنفر کو ٹی 20 میں ڈیبیو کا موقع ملا ہے...
    وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، علاقائی استحکام، اور معاشی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ یہ ملاقات چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے بعد ہوئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر سے بیجنگ میں تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک تھا۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوش مصافحے کے بعد باہمی دلچسپی کے کئی اہم امور پر بات چیت کی، جن میں توانائی تعاون، زمینی و علاقائی روابط، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی، افغانستان...
    برلن/ہنوور (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے بالآخر پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کے ایک گروپ کو پناہ دے دی۔ یہ 47 افراد پر مشتمل 10 خاندان تھے جو طالبان کے 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مہاجرین استنبول سے ہنوور پہنچے جہاں جرمن وزارتِ داخلہ نے ان کے داخلے کی تصدیق کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ تمام افراد قانونی ویزا اور سیکیورٹی جانچ مکمل کرنے کے بعد جرمنی میں داخل ہوئے۔ امدادی تنظیم *ایئر برج کابل* نے بتایا کہ دو مزید افغان بعد میں ایک اور پرواز کے ذریعے پہنچ گئے۔ ان میں شامل ایک افغان ماں اور بیٹی نے کہا کہ وہ اب...
    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، رابطہ کاری، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ریڈیو پاکستان کی خبر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب...
    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت اب زیادہ مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے اور مالی سال 2026 میں شرح نمو 3.25 فیصد سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی بینک کے گورنر نے پاکستان کی معاشی پیش رفت کی تفصیلی رپورٹ پیش کی، جبکہ کونسل کی قیادت اور اراکین نے برآمدی مسابقت کو بڑھانے کے لیے فوری پالیسی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ گورنر جمیل احمد نے بتایا کہ 2022 کے بعد پاکستان نے غیر معمولی معاشی چیلنجز پر قابو پایا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر جو 2023 کے آغاز میں صرف 2.8 ارب ڈالر رہ گئے تھے، اب بڑھ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے  جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے آج چین کے دارالحکومت بییجنگ میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، رابطے، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے پاکستان تاجکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہء خیال کیا۔    
    جنگ ستمبر کا دوسرا روز: بھارتی وزیراعظم کی پاکستان کو جنگ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس ) 2 ستمبر 1965 کو جنگ کے دوسرے روز بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی مگر ساتھ ہی اعتراف کیا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے 4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل جے این چودھری نے مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ دوسری جانب صدر ایوب نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ بھارت نے ابتداء ہی سے پاکستان اور کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کی بنیاد نفرت اور دشمنی پر رکھی ہے جس کے نتیجے...
    2 ستمبر 1965 کو جنگ کے دوسرے روز بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی مگر ساتھ ہی اعتراف کیا کہ گزشتہ روز پاکستانی افواج نے 4 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل جے این چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں اعلیٰ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ دوسری جانب صدر ایوب نے پاکستانی قوم سے خطاب میں بھارت کو تنبیہ کی کہ بھارت نے ابتداء ہی سے پاکستان اور کشمیر کے متعلق اپنی پالیسی کی بنیاد نفرت اور دشمنی پر رکھی ہے جس کے نتیجے میں سنگین صورتحال پیدا ہو گی'' جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ پاکستان کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کرے گا۔ صدر ایوب سردار عبدالقیوم نے بھارت کو...
    عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ  کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، دونوں رہنماؤں نے اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے...
    وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی کا شراکت داری مزید مضبوط کرنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد، تیانجن: (آئی پی ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور فسطائیت مخالف جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ پرانہیں مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج بئیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور دنیا کی فسطائیت مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ صدر شی جن پنگ بصیرت...
    سنہ 1990 کی دہائی میں افغانستان سے جان بچا کر آنے والے سید شاہ نے پاکستان کے شمال میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں سکونت اختیار کی اور پیٹ پالنے کے لیے مقامی بازار کے ایک کونے میں موچی کا کام شروع کیا اور بہت کم وقت میں گاؤں میں احتراماً ’خلفہ‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کے انخلا میں صرف 26 دن باقی، یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈلائن سید شاہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے قصبے بونی میں مقیم تھے اور جلد ہی مقبول ہو گئے۔ تقریباً 35 سال سے زائد عرصہ بونی میں رہنے کے بعد خلفہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیشہ کے لیے پاکستان کو...
    شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اور وفاق باہمی تعاون کیساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان افغانستان روانہ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں حالیہ زلزلے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن انسانی و طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نائب وزیراعظم نے افغان عوام کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔ اس سے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان...
    حکومتِ پاکستان نے ’معرکۂ حق‘ کی یاد میں 75 روپے کا سکہ جاری کرکے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخ ساز فتح کو امر کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے امسال یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست 2025 کو مسلح افواج کی بہادری اورآزادی کا جشن منانے کے لیے 75 روپے کے یادگاری سکے کا اجرا کیا ہے۔ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13.5 گرام ہے جس میں 79 فیصد تانبا، 20 فیصد زنک اور 1 فیصد پیتل شامل ہے۔ سامنے کے حصے میں وسط میں ہلال اور ستارہ اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان، نیچے گندم کی بالیاں اور اجرا کا سال 2025، قیمت ’75‘ اور ’روپیہ‘ دائیں اور بائیں جانب درج ہیں۔ سکے کی پچھلی جانب وسط...
    بحرین کی ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل النعیمی نے پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے نہایت خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون، اور تربیتی و تکنیکی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ اور بحرین کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے ہماری افواج کے گہرے اور پائیدار تعلقات کی بنیاد ہیں۔ ہم بحرین...
    پاکستان اور بحرین نے دفاعی تعاون بڑھنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک کی ایئرفورس کی مشترکہ تربیت اور نالج شیئرنگ کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پیر کے روز بحرین کی ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل تھیاب صقر عبداللہ النعیمی نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔  سربراہان نے باہمی شراکتداری کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے مابین، مشترکہ تربیت اور باہمی ترقی کو فروغ...
    اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں جاری تباہ کن بارشوں اور شدید سیلابوں کے نتیجے میں ملک کو خوراک کی شدید قلت اور مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مسلسل طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے پنجاب سمیت ملک کے بڑے حصوں میں کھڑی فصلیں تباہ کر دی ہیں، دیہات، اسکول اور ہیلتھ سینٹرز زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی تباہ کاریوں کے باعث شرح نمو صفر کے قریب گرنے کا خدشہ، سابق وزیر خزانہ نے خبردار کردیا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً 50 افراد جاں بحق اور 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 7 لاکھ سے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینیئر اداکار انور علی 71 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ معروف کامیڈین انورعلی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے اداکار انور علی طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے pic.twitter.com/eg3nENSkd6 — الف (@Alifkpti) September 1, 2025 اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے اس کہنہ مشق فنکار کو پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے لاحق تھے اور وہ کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔ گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں رائیونڈ روڈ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اداکار انور علی کی نمازِ جنازہ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ انور علی کو پاکستان کے تھیٹر اور فلمی...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اور مقبول مزاح نگار انور علی 71 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کئی روز سے زیرِ علاج تھے۔ گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں لاہور کے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور زندگی کی آخری سانس وہیں لی۔ انور علی کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اسٹیج، ٹی وی اور فلم — ہر پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کا مخصوص انداز، برجستہ جملے، اور طنز و مزاح سے بھرپور مکالمے لوگوں کے دلوں پر نقش ہو گئے۔...
    پاکستان میں تقریباً 56 لاکھ گھرانے کسی نہ کسی معاشی سرگرمی میں شریک ہیں اور ان میں سے نصف سے زیادہ خاندانوں کی آمدن کا ذریعہ مویشی پالنا ہے لیکن دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں خواتین سلائی، کڑھائی، گھریلو اشیا کی تیاری اور بیوٹی پارلرز جیسے چھوٹے کاروبار کے ذریعے بھی روزگار حاصل کر رہی ہیں اگرچہ ان کا حصہ اعداد و شمار میں بہت کم دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال، ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ خواتین معاشی بحران کا شکار ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک معاشی مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ تقریباً 4 فیصد گھرانے سلائی اور 1.4 فیصد کڑھائی...
    معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوایا۔ دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف جُرأت مندانہ اور مؤثر جواب نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنایا، معرکہ حق کے دوران پاکستان کا کردار خطے کے امن کے لیے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر سامنے آ چکا ہے۔ اس کامیابی کے بعد حکومت و عسکری قیادت نے مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا، اہم ممالک کے دوروں کے ذریعے دفاعی، معاشی اور تزویراتی شراکت داریوں کو نئی جہت دی گئی۔ امریکہ نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک امن پسند...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے آگاہ کیا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے باضابطہ طور پر پاکستانی حکام کو آگاہ کیا کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو رہی ہے۔ بیان کے مطابق دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان یکم ستمبر کی صبح 8 بجے سے ظاہر کیا گیا ہے۔ وزارت کے حکام نے مزید بتایا کہ سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کر دیا گیا ہے تاکہ بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ Post Views: 7
    پاکستان میں ہوا بازی کی صنعت ہمیشہ سے ہی بحث کا موضوع رہی ہے۔ قومی ایئرلائن، سول ایوی ایشن اتھارٹی(CAA)، اور نجی ایئرلائنز کے درمیان تعلقات، حکومتی پالیسیوں کا تسلسل، اور بیرونی ایئرلائنز کے اثرات نے اس طاقتور شعبے کو ایک پیچیدہ صورتِ حال میں مبتلا کر رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سوال بار بار اٹھایا جا رہا ہے: کیا واقعی قومی ایوی ایشن پالیسی  پر نظرثانی کی ضرورت ہے؟ :پالیسی کا پس منظر پاکستان کی پہلی جدید قومی ایوی ایشن پالیسی 2015 میں اُس وقت کے وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کی قیادت میں مرتب کی گئی۔ اس پالیسی کا مقصد ملکی ہوا بازی کو عالمی معیار تک پہنچانا، قومی و نجی ایئرلائنز کے...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیر خارجہ مسٹر آرا رت میرزوئیان کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔ اس تاریخی پیش رفت کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی اشتراکِ عمل کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اپنے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
    وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو اجاگر کیا۔  دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان- ایران تعلقات میں مثبت رفتار پر...
    وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے برادر ایران کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ،...
    تیانجن(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان کی کونسل کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزراء بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کے لیے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا، مشترکہ تاریخ، ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا...
    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے بین الاقوامی اشتراک سے آف شور (سمندری حدود) میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی کاوشیں جاری ہیں۔ غیر مؤثر انتظام کے باعث توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ 1.14 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جسے کم کرنے اور توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے تیل کے نئے ذخائر کی تلاش ناگزیر ہے۔ یورپی جریدے ’’ماڈرن ڈپلومیسی‘‘ کے مطابق ’’وینزویلا، سعودی عرب اور کینیڈا کے بعد پاکستان دنیا کے چوتھے بڑے آف شور تیل و گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے۔‘‘ معروف بین الاقوامی کمپنی ’’سینرجیکو‘‘ کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی کے مطابق ’’حالیہ دریافت شدہ پاکستانی خام تیل پریمیم کوالٹی کا...
    پاکستان اور آرمینیا کے درمیان بالآخر سفارتی تعلقات قائم ہو گئے جو دونوں ممالک کے لیے ایک بڑی اور تاریخی پیش رفت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم فیصلہ چینی شہر تیانجن میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔ اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی سطح پر ہونے والی پہلی باضابطہ ملاقات قرار دیا جا رہا ہے۔ تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے اصولوں پر  دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں پر رکھی جائے گی، جو خودمختاری، احترام اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے اور آرمینیا کے وزیر خارجہ آرات میر زویان نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور اس کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق...
      وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا۔ ترکیہ کے صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یک...
    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے موقع پر آج جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک -ترک تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں سمیت وسیع میدان میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تعاون میں مسلسل اضافے کو سراہا۔  ترکیہ کے صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان اور مالی نقصانات پر پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنے ملک کی...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک–ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کو دہرایا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی شاہراہ ریشم کی طرح دیرینہ اور مستحکم ہے، شہباز شریف صدر ایردوان نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی صورتحال پر...
    پاکستانی رنرز نے سڈنی میراتھون 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں فیصل شفیع نے لائٹ ملٹری یونیفارم میں دوڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ شفیع نے 42.195 کلومیٹر کا راستہ تین گھنٹے 40 منٹ اور 13 سیکنڈز میں طے کیا، اور اپنے اعزاز کے ساتھ Abbott World Marathon Majors کا ساتویں ستارہ (Seventh Star) بھی حاصل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میراتھون میں کل 36 پاکستانی رنرز نے حصہ لیا، جن میں 10 خواتین بھی شامل تھیں، اور ان میں سے 16 رنرز نے چار گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کیا۔ آسٹریلیا میں مقیم علی زیدی سب سے تیز پاکستانی رنر رہے جنہوں نے 3:05:33 کا وقت ریکارڈ کیا، جبکہ اسلام آباد کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)سڈنی میراتھون 2025 میں پاکستانی اور اوور سیز پاکستانی رنرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی علی زیدی 3 گھنٹے 5 منٹ 33 سیکنڈز کے ساتھ ایونٹ کے تیز ترین پاکستانی رہے۔ اسلام آباد کے بلال احسن نے 3 گھنٹے 15 منٹ 3 سیکنڈز میں میراتھون مکمل کر کے پاکستان سے آنے والے رنرز میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ فہد مختار نے 3 گھنٹے 29 منٹ میں میراتھون مکمل کرتے ہوئے اپنی ساتویں ورلڈ میجر میراتھون مکمل کی۔ کراچی کے باچا حسین اور لاہور کے حامد بٹ نے بھی عمدہ رننگ کی۔ حامد بٹ، ہما رحمٰن، ڈاکٹر سلمان خان، جمال خان، یسریٰ بخاری اور زیاد رحیم نے 7 اسٹار فنشر کا اعزاز اپنے نام...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے حال ہی میں کہا گیا ہے کہ ہم ملک میں مزید ڈیموں کی تعمیر کریں گے تاکہ سیلابی نقصانات پر قابو پایا جا سکے اور آنے والی نسلوں کے لیے پانی کو محفوظ بنایا جائے۔ حکومت کا یہ مؤقف اپنی جگہ اہم ضرور ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا ملک میں ڈیمز کی تعمیر واقعی ممکن ہے، اور اگر ہاں، تو ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹیں کون سی ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ملک میں نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی طے کرلی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ماہرین کے مطابق ڈیمز بنانا بلاشبہ وقت کی ضرورت ہے، لیکن اس کے ساتھ ان کے ڈیزائن، مینٹیننس اور پانی کی منصفانہ...
    پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اگلے روز اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انھوں نے اہم عالمی ایشوز اور علاقائی معاملات پر اہم باتیں کی ہیں۔ انھوں نے بھارت کے حوالے سے کہا کہ اگر اس نے پھر کوئی غلطی کی تو اسے وہی جواب ملے گا، جو حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران دیا گیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ پاک افواج جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سفارتی حکمت عملی کے بارے میں انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے دنیا کے مختلف فورمز پر نہ صرف قومی سلامتی کے معاملات کو اجاگر کیا بلکہ خطے کے اہم چیلنجز پر بھی واضح مؤقف اختیار...
    آج سے صرف دو سال قبل بنگلہ دیش کی سرزمین پاکستانیوں کے لیے خطہ ممنوعہ بنی ہوئی تھی۔ بنگلہ دیش کے پاکستان سے ہر قسم کے تعلقات منقطع تھے۔ حسینہ واجد کو پاکستان سے اس قدر نفرت تھی کہ وہ دشمن نمبر ایک خیال کرتی تھی۔ یہ نفرت دراصل وہ زہر آلود آر ایس ایس کے بطن سے پیدا شدہ مسلم دشمنی میں ڈوبی ہوئی، بی جے پی حکومت کے حکم کی تعمیل میں کر رہی تھی مگر وہ خود بھی پاکستان اور پاکستانیوں سے نفرت میں انتہا کو پہنچی ہوئی تھی۔ اس کی حکومت کی اندرونی اور بیرونی پالیسیاں سرا سر پاکستان کے خلاف تھیں، کوئی علاقائی یا عالمی ایونٹ ہو ڈھاکہ سے پاکستان کی مخالفت اور بھارت کی...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا، اس دوران انہوں نے سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد بحالی کی یقین دہانی کروائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھ کمیونٹی نے کرتارپور میں سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کی بحالی کے لیے فوری امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آفرز کے مطابق، آرمی چیف کی بروقت مدد اور ان کے کرتارپور دورے پر سکھ کمیونٹی نے ان کا تہہ...
    وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن) کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ یکم ستمبر سے پنشنرز کو بقایاجات سمیت ادا کیا جائے گا، اور ای او بی آئی ہر ماہ تقریباً 10 ارب روپے پنشن کی مد میں تقسیم کرے گا۔ اس اضافے کے ساتھ، طویل سروس رکھنے والے پنشنرز اب 30 ہزار روپے ماہانہ سے زائد پنشن حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد محنت کش طبقے کے لیے مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ مزید برآں، حکومت نے غیر رسمی شعبے، گھریلو ملازمین اور زرعی مزدوروں کو ای او بی آئی میں شامل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ مزید...
    رواں سال مون سون کے دوران پاکستان ایک مرتبہ پھر شدید ماحولیاتی آفات کی لپیٹ میں آیا۔ محکمہ موسمیات اور عالمی رپورٹس کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں غیر معمولی بارشوں اور دریاؤں کے کنارے ٹوٹنے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ صرف پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں سینکڑوں اموات اور اربوں روپے کا مالی نقصان رپورٹ ہوا۔ مشرقی پنجاب کے اضلاع میں صورت حال خاص طور پر سنگین رہی جہاں راوی، ستلج اور چناب کے کنارے ٹوٹنے اور بھارت کی جانب سے ڈیموں سے پانی چھوڑنے کے بعد تقریباً 12 لاکھ افراد براہِ راست متاثر ہوئے اور ہزاروں دیہات زیرِ آب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب جا...
    پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی اور مثالی پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت عالمی موضوع بن چکا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی لیڈرشپ صلاحیتوں سے دنیا حیران ہے اور ان کی اس خوبی پر تجزیے و تبصرے لکھے جا رہے ہیں۔ فارن پالیسی ایکسپرٹس اور عالمی جریدے پاک امریکا تعلقات پر مسلسل آرٹیکلز لکھنے لگے۔ معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی۔ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی جب کہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی بھی سامنے آئے...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار سٹریٹجک آؤٹ لک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ٹرمپ کو متاثر کیا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ ٹرمپ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ستائش سے صورتحال بدلنا شروع ہوئی، جنگ بندی پر نریندرمودی کے ردعمل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشتعل کیا۔ پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا۔ نریندر مودی جنگ میں پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، بھارتی طیارے گرنے سے منفی نتائج نکلے، جنگ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ایمرجنسی گرانٹ منظور کر لی۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور امدادی پیکج کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں، ایسے وقت میں اے ڈی بی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سیلاب متاثرین کے لیے ہمدردی کے ساتھ توانائی، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور شہری ترقی کے منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ماساتو کانڈا نے پاکستان کی...