پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات میں پاکستانی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،‎ سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ سے وزارت داخلہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔ اس دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دوران ملاقات ‎غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔دوران گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،‎ سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے انتہائی حساس مسئلہ ہے وزیر داخلہ

پڑھیں:

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ٹانک میں 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین 

سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز آپریشن میں 8 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے 8 خوارجیوں  کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے  بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، 8خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام  پیش کرتے ہیں۔

 محسن نقوی کاکہناتھا کہ سکیورٹی فورسز کے  افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے.دہشتگردی کے خلاف جنگ میں  سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں.خیبرپختونخوا  میں فتنہ الخوارج کے  خاتمے  کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں ۔ 

 تھیٹر ہالز کو ڈراما اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت  جاری

متعلقہ مضامین

  •  غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ  ہے:محسن نقوی 
  • محسن نقوی سے میچے ڈشچک کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
  • وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کردیا
  • غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے، محسن نقوی
  • محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
  • وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا
  • غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات؛ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا ٹانک میں 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین