data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) امریکا میں مقیم معروف پاکستانی صحافی عارف الحق عارف نے گزشتہ روز جسارت میڈیا گروپ کا تفصیلی دورہ کیا ہے، دورے کے موقع پر انہوں نے اپنے نام سے منسوب عارف الحق عارف جسارت ڈیجیٹل کے دوسرے گرین اسٹوڈیو کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ جسارت ڈیجیٹل کے دوسرے گرین اسٹوڈیو کی مختصر اور پر وقار تقریب میں جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی، عارف الحق عارف، چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) سید طاہر اکبر ،جسارت کے اسائمنٹ ایڈیٹر عرفان احمد، جسارت ایڈیٹوریل کے الیاس بن زکریا، ڈپٹی مارکیٹنگ ہیڈ سید محمد فاضل نقوی، ڈیجیٹل ویب کے قمر خان سمیت جسارت کے دیگر کارکنان نے شرکت کی، سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر عارف الحق عارف نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ جسارت گزشتہ 56 برس سے صحافت کے میدان میں اپنا نمایاں اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ جسارت قومی و بین الاقوامی حالات سے عوام کو باخبر رکھنے اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینے میں اپنا لازوال کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جسارت نے ہمیشہ سے صحافت کی نرسری کا کردار ادا کیا ہے یہاں سے سیکھ کر صحافیوں نے دنیا بھر میں اپنا مقام بنایا ہے اور آج بھی جسارت صحافیوں کا مرکزہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رہنے کے باوجود میرا دل جسارت اور ان سے منسلک صحافیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ عارف الحق عارف نے اپنی صحافتی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ میں نے جنگ گروپ کو 1967ء میں جوائن کیا جو رسمی طور پر 2018ء تک جاری رہا اس کے بعد آج تک میں اعزازی طور پرجنگ کیساتھ منسلک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا آنے کے بعد صحافت کی ہیت تبدیل ہو گئی ہے۔ بڑے بڑے اخبارات کی اشاعت بند ہوچکی ہے لیکن جسارت نے آج تک اپنی اشاعت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،انہوں نے کہاکہ آئندہ آنے والے دور میں جدید ٹیکنالوجی زندگیوں میں بہت بڑی بڑی تبدیلی لائے گی۔اس موقع پر جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی اور سی او او سید طاہر اکبر نے عارف الحق عارف کا جسارت کا تفصیلی دورہ کرنے اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عارف الحق عارف جیسے سینئر صحافی ہماری لیے مشعل راہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ صحافت میں پیشہ ورانہ اصولوں اور شفافیت کو ترجیح دی اور نوجوان صحافیوں کیلیے ایک مثال قائم کی ہے۔ جسارت آپ کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آپ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، عارف الحق عارف نے اپنی زندگی کی بہترین یادداشتیں جسارت میں پوڈ کاسٹ میں ریکارڈ کروائیں جو بہت جلد فرائیڈے اسپیشل میں شائع اور جسارت ڈیجیٹل پر نشر کی جائیں گی، بعدازں عارف الحق عارف کو چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی کی جانب سے کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا اوراختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالی جسارت میڈیا گروپ کے اس منصوبے کو کامیاب بنائے اورسید مودودی رحمہ اللہ کے لگائے ہوئے پودے کو اور شجر سایہ دار بنائے آمین۔

منیر عقیل انصاری گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عارف الحق عارف نے جسارت کے

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا