جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر پر جلانے سمیت نو مئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق پی ٹی ائی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں ہر سماعت کی ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 16 جنوری تک توسیع کر دی۔

ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ، اعظم خان سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس ،کرامت کھوکھر ،حافظ ذیشان بھی عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوئے ۔

جے آئی ٹی کے تفتیشی افسران نے تفتیشی رپورٹ پیش کی، رپورٹ میں علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان گناہ گار قرار دیئے گئے ہیں۔

اعظم خان سواتی، جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، حافظ فرحت عباس، بلال اعجاز، رائے حسن نواز، علی امتیاز وڑائچ اور محمد احمد چٹھہ، محمد اشرف سوہنا، رائے مرتضی اقبال سمیت دیگر نے بھی عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

ملزمان نے مسلم لیگ (ن) کا افس جلانے اور کلمہ چوک پر کینٹیر جلانے سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا امریکا میں غیر ملکیوں کی اسکریننگ مزید سخت، ورک پرمٹ کی مدت 5 سال سے گھٹا کر 18 ماہ کردی گئی مسلم لیگ ن کا عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ،باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری ملاقات کا روز،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت کسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ ملی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر متاثرین اسلام آباد الائنس کا احتجاج، بڑی تعداد میں متاثرین کی شرکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چودھری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جب کہ اس سلسلہ میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے ریونیو افسران کو ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان مقررہ تاریخ کے اندر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے تو ان کی جائیداد نیلام کی جائے، عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت عوامی مسائل سے غافل، اہم فیصلے طاقت کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں: اسد عمر
  • چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن کے ملزمان کی ضمانت مسترد
  • این سی سی آئی اے کیس: سلمان اعوان اور صارم علی کی ضمانت مسترد، دونوں ملزمان گرفتار
  • انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم جاری
  • عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار ، جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل؛ نجی بینک  ملازم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • کراچی میں ڈاکو کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج
  • 9 مئی حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 18 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
  • نو مئی حملہ:عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنما اشتہاری قرار