اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے مابین جی ایس پی پلس تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا۔

وزارتِ تجارت میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت شراکت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر جامع تبادلۂ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے اتفاق کیا کہ جی ایس پی پلس فریم ورک نہ صرف پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرتا ہے بلکہ پائیدار ترقی اور شفاف شراکت داری کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیرِ تجارت جام کمال خان نے وفد کو انسانی حقوق، مزدوروں کی فلاح، موسمیاتی اقدامات اور سماجی اصلاحات سے متعلق حالیہ حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

جام کمال خان نے بتایا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کے تحفظ میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کو “A اسٹیٹس” کی عالمی درجہ بندی ملنا اسی پیش رفت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے کم عمری کی شادی کے خلاف اسلام آباد چائلڈ میرج ری اسٹرینٹ ایکٹ منظور کیا ہے جب کہ صحافیوں کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی اہم قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔

وزیرِ تجارت نے کہا کہ پاکستان کی معیشت صنعتی توسیع اور ہنرمند افرادی قوت پر انحصار کرتی ہے۔ ملک کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، اس لیے پیشہ ورانہ تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ حکومت نے مالیاتی پالیسی میں بہتری کے لیے شرحِ سود کو 22 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد تک لایا ہے، تاکہ صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

یورپی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی، مثبت شراکت داری اور سماجی اصلاحات کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران یورپی سرمایہ کاروں کو زراعت، خوراک، صنعت اور ای کامرس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی گئی۔

یہ ملاقات پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں ایک مثبت سنگ میل سمجھی جا رہی ہے، جو مستقبل میں نہ صرف تجارتی حجم بڑھانے بلکہ روزگار اور برآمدات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان اور یورپی یونین جی ایس پی پلس پر اتفاق

پڑھیں:

آرمی چیف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات؛دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو

سٹی 42:  :اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی جس میں  ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی موجود تھے. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا اور  دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے اردنی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز عمان آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نےعلاقائی امن و سلامتی کےلیے پاکستان کی مسلح افواج کےکردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا باسمتی چاول کے جغرافیائی حق پر منصفانہ فیصلے کا مطالبہ
  • آرمی چیف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات؛دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو
  • پاکستان اوربنگلہ دیش کا دفاعی اورسکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پراتفاق
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق
  • پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت شراکت مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • پاکستان اور ایران کا ریلوے تعاون بڑھانے اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر اتفاق
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق