آرمی چیف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات؛دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سٹی 42: :اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی جس میں ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی موجود تھے.
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ عبداللہ نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو سراہا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے اردنی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے بھی ملاقات کی جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز عمان آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
فریقین نے پاکستان اور اردن کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔میجر جنرل یوسف احمد الحنیتی نےعلاقائی امن و سلامتی کےلیے پاکستان کی مسلح افواج کےکردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شاہ عبداللہ نے پاکستان مسلح افواج اردن کے ایس پی
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔