دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد کی مزار قائد پر حاضری، خراج عقیدت پیش کیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
کراچی:
دی ناٹیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے وفد نے بابا قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔
دی ناٹیکل انسٹیٹوٹ آف پاکستان کے چیئرمین کیپٹن ایس ایم فرید مسعود کی قیادت میں مرچنٹ نیوی کے دستے نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، وفد میں مرچنٹ نیوی کے تمام رینک کے افسران و جوان شامل تھے۔
پاک بحریہ کے بینڈ نے مرچنٹ نیوی کے وفد کا استقبال کیا، جنہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ینگ کیڈٹس کو ایوان نوادارت کا خصوصی دورہ کروایا گیا، جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے زیر استعمال گاڑیوں، ملبوسات اور دیگر اشیاء کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر فرید مسعود کا گفتگو میں کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اقوال زریں پر عمل کرنا اور ان سے عقیدت کا اظہار کرنا ہر پاکستانی پرل ازم ہے کیونکہ قائد اعظم کی بے بہا جدوجہد کے بعد پاکستان ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔
ان کا کہنا تھا کہ مرچنٹ نیوی کے شعبے سے وابستہ افراد کو دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا درجہ حاصل ہے، جو جہاز رانی کی صنعت میں اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران محفوظ سفر کو یقینی بناتے ہیں، یہ افراد لائق تحسین ہیں، مرچنٹ نیوی برادری اپنے پیشے پر فخر کرتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مرچنٹ نیوی کے پاکستان کے
پڑھیں:
سمندری سرحدیں مضبوط رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ایڈمرل نوید اشرف
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور نیوی کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا خود جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق انہوں نے اہلکاروں سے بات چیت کی اور جاری مشنز کی تیاریوں کا معائنہ کیا، ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ پاک بحریہ اپنی سمندری سرحدوں کے دفاع میں پوری طرح تیار ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں پاک میرینز کے لئے جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے تین یونٹس باضابطہ طور پر شامل کر دیے گئے ہیں۔ ان ہوورکرافٹس کی شمولیت سے نہ صرف کم پانی یا دلدل جیسے مشکل علاقوں میں حرکت ممکن ہو گی بلکہ خشکی اور ساحلی آپریشنز میں بھی نیوی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔ اس اپگریڈ کے بعد پاک بحریہ کو تیز، فیصلہ کن اور مؤثر ردعمل دینے میں واضح برتری ملنے کا امکان ہے۔