بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ‘شہبار عبدالجبار
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے نائب صدر شہبار عبدالجبار نے کہاہے کہ 27اکتوبر محض ایک دن نہیں بلکہ ایک ایسا زخم ہے جس سے مسلسل خون رس رہا ہے۔ ہزاروں شہدا کی قربانیاں، یتیم بچے اور بیوائیں اس بات کی گواہ ہیں کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ ہر پلیٹ فارم سے کشمیری عوام کی آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ان کی آزادی اور حق خودارادیت کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر نذیر حسین یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہباز عبدالجبارنے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح ؒنے کہاتھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس لیے کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔بھارت کی جانب سے کشمیر کے خصوصی اسٹیٹس کو ختم کرنے اور آبادیاتی تبدیلیوں کے منصوبے کوبین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے حوالے سے منظور شدہ قراردادوں پر فی الفور عملدرآمد کرایا جائے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کا موقع دیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سردیاں آتے ہی گیس بند کر دی گئی ہے، عبدالجبار خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-2-4
حیدرآبد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سردیوں کے آتے ہی ایک مرتبہ پھر حیدرآباد سمیت دیگر شہرو میں سوئی گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ خاص طورپر حیدرآباد کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے صنعتیں ، مل کارخانے، فیکٹریاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ ایک طرف تو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے تو دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے شہری براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں پر اس کا اثر پڑرہا ہے اس لئے وفاقی حکومت اس مسئلے کا فوری طورپر سدباب کرے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ اب غریب افراد کیلئے ناقابل برداشت ہوتی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حیدرآباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں سوئی گیس سے لوگوں کا گزر بسر ہے ، گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں خواتین بھی پریشان ہیں۔